صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر صائم ایوب کی لندن میں پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات ہوئی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے لمحات کو ویڈیو کی شکل میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں صائم ایوب سے متعلق بری خبر، کتنے عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کی ہانیہ عامر سے سر راہ ملاقات اس وقت ہوگئی جب دونوں لندن میں ایک ہی تقریب میں موجود تھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائم ایوب اور ہانیہ عامر خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات کررہے ہیں، جبکہ انہیں پوز دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہانیہ عامر نے لندن میں تقریب کے اختتام پر گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کیا، تاکہ ان سے ملاقات ہوسکے۔
ہانیہ عامر نے صائم ایوب سے ملاقات کے وقت تصویر اور ویڈیو بنائی، ساتھ ہی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لندن بھیجا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ انجری پوز تقریب خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا صائم ایوب کرکٹر لندن ہانیہ عامر وی نیوز ویڈیو وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ پوز خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا صائم ایوب کرکٹر ہانیہ عامر وی نیوز ویڈیو وائرل ہانیہ عامر صائم ایوب
پڑھیں:
ریحام خان نے اپنی مادری زبان میں سُر بکھیر دیے، ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک: معروف اینکر ریحام خان نے اپنی مادری زبان ہزارہ میں روایتی گیت (ٹپہ) گا کر مداحوں کے دل جیت لیےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ریحام خان نے اپنی خوبصورت آواز میں سُر بکھیرنے کی یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ریحام خان کو ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس پر ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دیتے نظر آئے۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ریحام خان نے کیپشن میں لکھا کہ 'ہزارہ کا یہ روایتی ترانہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے، اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں'۔
View this post on InstagramA post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر گھومر ڈالتے تھے'۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کی جا رہی ہےبلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہا جا رہا ہے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ریحام خان کا شمار پاکستان کی نامور شخصیات میں کیا جاتا ہے، وہ نہ صرف ایک سماجی کارکن ہیں بلکہ مصنفہ، اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بین الاقوامی چینلز کے لیے نیوز رپورٹنگ سے کیا جبکہ پاکستان میں بھی متعدد شوز کی میزبانی کی۔