پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، لیکن اس بار کسی نئے گانے کی وجہ سے نہیں بلکہ ویلنٹائن ڈے پر کی گئی ایک مزاحیہ پوسٹ کے باعث ایسا ہوا ہے۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک سڑک کے کنارے افسردہ بیٹھے نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کے سامنے ایک گھر شادی کی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے۔ 

ویڈیو کے اوپر لکھا تھا: "وہ کہتی تھی میں اکیلے مر جاؤں گی، کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔" یہ الفاظ سن کر مداحوں کو ایک ہی وقت میں ہنسی اور ماضی کی یادوں کا جھٹکا لگا۔

ویڈیو میں پس منظر میں عاطف اسلم کا مشہور گانا "تیرے بن" چل رہا ہے، جس نے ویڈیو کو مزید جذباتی اور دلچسپ بنا دیا۔

عاطف کے اس منفرد انداز کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔مزاحیہ ویڈیوز کے علاوہ، عاطف اسلم نے حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل اینتھم "جیتو بازی کھیل کے" بھی ریلیز کیا ہے۔ اس گانے کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا، جبکہ اس کے بول عدنان دھول اور اسفند یار اسد نے لکھے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

یہ ترانہ پاکستان کے کرکٹ کلچر اور مداحوں کے جوش و جذبے کو بہترین انداز میں پیش کرتا ہے اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو چکا ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونو نگم کنسرٹ میں بھڑک اُٹھے، مداحوں کو باہر نکلنے کا کہہ دیا

بھارتی گلوکار سونو نگم کولکتہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے رویے پر ناراض ہوگئے اور شور مچانے والوں کو شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کی پرفارمنس کے دوران غیر متوقع صورتحال پیش آئی، جس کے باعث انہیں خود سامعین کو کنٹرول کرنا پڑا۔

کچھ افراد کے کھڑے ہونے پر انہوں نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت دی اور کہا، ’اگر کھڑے ہونے کا اتنا شوق ہے تو الیکشن میں کھڑے ہو جاؤ، براہ کرم بیٹھ جاؤ، وقت ضائع ہو رہا ہے، یا تو بیٹھ جاؤ یا جگہ خالی کر دو۔‘

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  اس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ صارفین نے سونو نگم کے رویے کی حمایت کی، جبکہ کچھ نے انتظامیہ پر تنقید کی۔

 ایک صارف نے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سونو نگم کو خود معاملات سنبھالنے پڑے، جبکہ ایک اور صارف کے مطابق، وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے اور سونو نگم غصے میں نہیں تھے بلکہ سامعین کو نظم و ضبط قائم رکھنے کا کہہ رہے تھے، جبکہ کولکتہ پولیس بے حس تماشائی بنی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • چاہت فتح علی خان کا اپنی اکیڈمی کھولنے کا اعلان،گلوکاری کے ساتھ ایکٹنگ بھی سکھائیں گے۔
  • چاہت فتح علی خان کا اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان
  • عریشہ رضی خان کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
  • گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل ایف پی سی سی آئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں، ایس ایم تنویر، عاطف اکرام شیخ ، ثاقب فیاض مگوں حاجی ناصر خان، ،حاجی فاروق خان۔بشیرجان محمد بھی موجود ہیں
  • نورا فتیحی کی سالگرہ مداح  نے انوکھے انداز میں منا کر اداکارہ کو حیران کردیا
  • وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ ہزار سے زائد مفتیان نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کر دیا
  • ممتا کلکرنی نے نئے ویڈیو پیغام میں حیران کن انکشافات کردیئے
  • سونو نگم کنسرٹ میں بھڑک اُٹھے، مداحوں کو باہر نکلنے کا کہہ دیا
  • سمیع عابد ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نےبہترین کھیل پیش کر کے حیدرآباد کا نامروشن کردیا،اسلم خان