سسرال کے تشدد پر گھر چھوڑنے والی خاتون فروخت کیلیے اغوا کی گئی؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور:
سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد خاتون کا نمبر مسلسل بند ہونے کے باوجود ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کیس کی پیروی جاری رکھی اور لوکیشن ٹریسنگ کے ذریعے جہلم پولیس کو موقع پر بھیجا گیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ کی رہائشی خاتون کے اغوا میں ایک منظم گروہ ملوث تھا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور جہلم پولیس کی بروقت کارروائی سے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون سمیت دیگر کئی معصوم خواتین کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ظلم و زیادتی کی شکار خواتین 15 پرکال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
سب سے بڑا مُنہ کھولنے والی خاتون، نیا عالمی ریکارڈ قائم
الاسکا کی ایک خاتون نے اپنے بڑے سائز کے مُنہ کی وجہ سے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
میری پرل نامی خاتون کا منہ دندان ساز کے ذریعے ناپا گیا اور اپنے 2.98 انچ کھُلے منہ کے ساتھ انہوں نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
@guinnessworldrecordsLargest mouth gape (female): 7.59 cm (2.98 in) - Marie Pearl Zellmer Robinson ????????
♬ original sound - Guinness World Records - Guinness World Recordsکیچکن کی رہائشی میری پرل زیلمر رابنسن نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے جانتی تھیں کہ ان کا منہ بڑا ہے، لیکن اس وقت تک اس پر غور نہیں کیا تھا کہ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہو سکتا ہے جب تک کہ انہوں نے پچھلے ریکارڈ ہولڈر، سمانتھا رامسڈیل کی ایک ویڈیو نہیں دیکھی، جس کے کھُلے منہ ک پیمائش 2021 میں 2.56 انچ ناپی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے صرف چند بار ویڈیوز دیکھی ہیں۔ اور میں ایسی ہی ہوں، یہ مضحکہ خیز ہے۔ جتنا بڑا مُنہ سابق ریکارڈ ہولڈر کا تھا، اتنی بڑی چیز تو میں اپنے منہ میں فٹ کر سکتی ہوں۔