گوگل میسجز کا نیا فیچر: واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کیلیفورنیا:گوگل میسجز واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ تعاون کر کے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس سے صارفین واٹس ایپ ویڈیو کالز کو براہ راست گوگل میسجز کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔
یہ فیچر تب کام کرے گا جب میسج بھیجنے والا اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہو گا۔ اس صورت میں، ایک نیا ویڈیو کال آئیکن میسجنگ انٹرفیس میں نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔ فی الحال یہ فیچر صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہے۔
جب گروپ چیٹس یا واٹس ایپ نہ رکھنے والے صارفین کی بات ہو، تو ویڈیو کالز کے لیے گوگل میٹ کا آپشن پیش کیا جائے گا۔ اس فیچر کی لانچ کی تاریخ ابھی واضح نہیں، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ یہ جلد صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
ماہرنگ بلوچ کے پیچھے کون ہے؟ پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ BLA کو کون فنڈنگ کر رہا ہے؟جان اچکزئی کی سے خصوصی انٹرویو
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں