عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جاب سے بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری پر جواب جمع نہ کروایا گیا۔ معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جا رہی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

جج افضل مجوکا نے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر اپنے دلائل دیں میں اسی مہینے ضمانتوں پر فیصلہ کروں گا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف سال 2023 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ مقدمات تھانہ کوہسار، رمنا، ترنول ، کراچی کمپنی اور سیکریٹریٹ میں درج ہیں۔ بانی پی ٹی آئی پر احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر سی ایم جی لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی گئی۔ ایم ڈی آئی ایم ایف اور وزیر اعظم شہباز شریف آج دبئی میں ملاقات کریں گے حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی روکنے کے اعلان پر اسرائیل نے فوج کو ہائی الرٹ کردیا ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان کی بی بی کی

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ فہرست کے مطابق نیاز اللہ نیازی، بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر ملاقات کے لئے آئیں گے۔ نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • 26 نومبر احتجاج‘ پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت درخواستیں مسترد  عمران کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے استدعا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
  • 9 مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا‘ عمران خان
  • نو مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا، عمران خان
  • 9 مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا، عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی