2025-01-22@11:43:51 GMT
تلاش کی گنتی: 503
«رائے یہ»:
(نئی خبر)
شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت این آر او کی سیاست چھوڑ دے، این آر او کوئی نہیں مانگ رہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نہ تو نتھیا گلی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، وہ تمام کیسز عدالتوں میں لڑ کر باہر آئیں گے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 2022ء سے اب تک 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا جا چکا ہے، کیا ملک قرضوں پر چلے گا؟ کیا اڑان پاکستان قرضوں سے چلے گا؟ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ...
ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔چھپری ریسٹ ہاؤس کرم میں ہونے والی ملاقات میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور دیگر حکام موجود تھے۔وفد کے رکن حاجی محمد شریف نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمائدین کے وفد کی سربراہی فرمان اللہ اور عادل استاد کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مخصوص گاڑیوں کا قافلہ اپر کرم سے گزارنے کےلیے تعاون مانگا، انسانی بنیادوں پر کانوائے کو گزرنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔حاجی محمد شریف نے مزید کہا کہ مقامی سطح کی ملاقات کے نتیجے میں کانوائے اپر کرم پہنچا، فی الحال ایک دن کےلیے مخصوص فوڈ آئٹم لے جانے کی حامی...
ڈاکٹر عافیہ صدیقی : فوٹو فائل امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ان کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام، علماء کرام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کریں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملک بھر سے لوگ عافیہ کی رہائی اور پٹیشن سے متعلق رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام رکاوٹوں کو ختم فرمائے اور میں عافیہ کو اپنے ساتھ لا سکوں۔