شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات عوامی مفاد میں کیے گئے ہیں۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آزاد کشمیر، سماہنی کے جنگلات میں آگ، قیمتی درخت جل گئے
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں سماہنی کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کے باعث جنگل کا وسیع رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
حکام کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکار اور سول سوسائٹی کے افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔