— فائل فوٹو

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مجموعی طور پر 4 سو 30 کارروائیاں کی گئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 78 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

قانونی کارروائی کے تحت گراں فروشوں پر 95 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راولپنڈی:تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروش گرفتار

— فائل فوٹو

راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔

سی پی او کے مطابق ایک سال کے دوران 4 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپی کے کے 3 اضلاع میں  آج  کرفیو نافذ 
  • حزب اللہ کے خلاف سازشیں؟
  • غزہ، رمضان مبارک پر جنگ کے سائے
  • خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جیکب آباد: آگ لگنے سے 3 دکانیں راکھ کا ڈھیر، 1 شخص زخمی
  • سعودی عرب میں مشترکہ کمیٹی کی کارروائیاں، 25 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
  • رمضان ، قرآن اور پاکستان
  • ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈی سی عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا
  • راولپنڈی:تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروش گرفتار