اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوں کیونکہ قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں،آخری حد تک قرضوں سے نجات دلائوں گا، دعا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام آخری ہو،قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے اپنی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں، الحمدللہ استحکام آچکا ہے۔
اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے، پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے ، ہمارے قرضے 77سالوں میں بڑے ہیں ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا عمان  کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان، عزت مآب ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نےگفتگو کے دوران پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025

وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے دونوں فریقین میں  باہمی تعاون سے  شراکت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی.

عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل کو 2 روزہ سرکاری دورہ پر بیلا روس جائیں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو عید کی مبارک 
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مصر کے صدر کو عید کی مبارک
  • شہباز شریف کا عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  • وزیراعظم شہباز شریف کا عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  • وزیراعظم شہباز شریف کا عمان  کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  • وزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد بیلاروس کا دورہ کرینگے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تھائی لینڈ، میانمار میں تباہ کن زلز لہ پر اظہار افسوس
  • اتحاد سے چیلنجز پر قابو پائیں گے: شہباز شریف