امام صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی گیارہویں برسی آج منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) آبروئے صحافت، امام صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی 11ویں برسی آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے مداح ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں گے اور خصوصی دعائیں مانگیں گے۔ مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مجید نظامی مرحوم ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی: علی امین گنڈاپور
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح اسی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام صوبے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ کاٹلنگ شموزو میں جاں بحق 9 افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ہفتہ کی رات مبینہ ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔