اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسق نکاح کا حق دینے کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے ۔ بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

کونسل کے 2روزہ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی دودھ کے بینک کے قیام پر حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق انسانی اعضاء عطیہ کرنے کے معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ عضو عطیہ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر گردہ و جگر کی پیوند کاری جائز ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق اسلامی اصطلاحات کی انگریزی ترجمہ کی بجائے اصل عربی الفاظ استعمال کئے جائیں، بجلی چوری روکنے کے لئے اہل علم و فکر آواز بلند کریں، نئے ملازمین کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ کے پابند ہوں گے، قدیم ملازمین پر پابندی نہیں۔

اعلامیہ کے مطابق نکاح سے قبل تھیلی سیمیا یا متعدی امراض کے ٹیسٹ کو نکاح نامہ کا اختیاری حصہ بنایا جا سکتا ہے، بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسق نکاح کا حق دینا غیر شرعی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق زکوٰة کی رقوم جلد مستحقین میں تقسیم کی جائیں۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامی نظریاتی کونسل اعلامیہ کے مطابق

پڑھیں:

صدقہ فطر اور فدیہ صوم کتنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کردیا

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جبکہ جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے، کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

انہوں نے بتایا کہ کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا۔

چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہاکہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔

چیئرمین اسلامتی نظریاتی کونسل کے مطابق 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے۔ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب جو کے حساب سے 13500 روپے بنتا ہے، جبکہ کھجور کے حساب سے 49500 روپے بنتا ہے۔ اسی طرح کشمش کے حساب سے75 ہزار روپے بنتے ہیں۔

راغب نعیمی کےمطابق 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب منقیٰ کے حساب سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے اداکرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں ایک عید سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر و فدیہ صوم 160 روپے بھی ادا کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی صدقہ فطر فدیہ صوم نصاب جاری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جان کا خوف،شوہر نےاپنی بیوی کی شادی اس کےبوائےفرینڈ سےکروادی
  • نوجوان نسل کو جھوٹے پروپیگنڈے سے بچانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث کے بعد مؤخر
  • اسلامی نظریاتی کونسل جھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ میں کردار ادا کرے، وزیراعظم
  • اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے،وزیراعظم
  • اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے، وزیراعظم
  • ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے: وزیراعظم
  • صدقہ فطر اور فدیہ صوم کتنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کردیا
  • بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی: اسلامی نظریہ کونسل
  • بغیراجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار