وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جمعرات کو ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ برٹش ہائی کمشنر نے مصطفی کمال کو وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر برٹش ہائی کمشنر نے کہا کہ بطور میئر کراچی آپ کا کام مثالی تھا جسے دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہمیں امید آپ کے وسیع تجربے اور صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ملاقات میں مصطفی کمال نے صحت کے شعبے میں برطانیہ کے تعاون سے جاری تمام منصوبوں پر پاکستانی قوم کی جانب سے برطانیہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں کو مزید مستحکم کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے بہت متحرک ہے، ایک سال کے دوران جو اقدامات کیے ان کے اثرات عوام تک پہنچانا شروع ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے برطانوی ہائی کمشنر کو صحت کے شعبے میں مستقبل کے پلان بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن ہمارا خواب ہے ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دوا کو عوام کی دہلیز تک لائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا پورے ملک میں شروع کیا جا رہا ہے، گلگت بلتستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کا پائلٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان ہیپاٹاٹسی سی کے ایک کروڑ دس لاکھ مریض ہیں، پورے ملک میں ٹیسٹنگ اور سکریننگ کو یقینی بنا رہے ہیں، نرسنگ کے شعبے کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں 9 لاکھ نرسز کی کمی ہے، دنیا بھر میں پچیس لاکھ نرسز کی ضرورت ہے، نرسنگ کے شعبہ کو مضبوط بناکر پاکستان کی ڈیمانڈ کو بھی پورا کیا جاخے گا بلکہ عالمی سطح پر نرسنگ کی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔ برٹش ہائی کمشنر نے وزیر صحت کی تائید کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صحت کے شعبے میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال ہائی کمشنر
پڑھیں:
قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہو گا: محسن نقوی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نتالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ قائم مقام امریکی سفیر کی جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے عالمی براداری کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں دہشت گردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ امریکی قائم مقام سفیر نتالی بیکر کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔