برطانیہ کے تاریخی چرچ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
برطانیہ کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان کیلئے چرچ میں دعائیہ سروس کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے چرچ کے اوپر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور دعائیہ سروس بھی منعقد کی گئی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ قابل فخر لمحات ہیں کہ پاکستان کا پرچم ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرایا گیا۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ تقریب سے پاکستان اور برطانیہ کی یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے، پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے دعا کرتے ہیں۔شاہی تقریبات کا مرکز سمجھا جانیوالا ویسٹ منسٹر ایبے چرچ 1065 میں تعمیر ہوا تھا، یہ چرچ برطانیہ کے بادشاہوں کی تاجپوشی کی روایتی جگہ ہے، ویسٹ منسٹر ایبے شاہی شادیوں اور قومی سوگ کی مرکزی عبادت گاہ ہے۔
کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی بھی ویسٹ منسٹرایبے میں کی گئی، ویسٹ منسٹر ایبے میں ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔اپریل 2011 میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی، قومی رہنماؤں کی یاد میں خصوصی سروسز بھی اس چرچ میں اداکی جاتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان
پڑھیں:
80 برس بعد بھی ہماری کمٹمنٹ اسی طرح زندہ ہے، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آج قرار پاکستان کا اعادہ کرنے دن ہے۔
23 مارچ کی مناسبت سے ریکارڈ کرائے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ 80 سے زیادہ برس گزر چکے ہیں، ہماری کمٹمنٹ آج بھی اس قرارداد کے ساتھ اسی طرح زندہ ہے، جس طرح آج سے سال پہلے تھی۔
انہوں نےمزید کہا کہ ساری قوم اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان کو ہم نے ایک عظیم مملکت بنانا ہے، خاص طور پر برطانیہ میں مقیم 2 ملین کے لگ بھگ پاکستانی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر پے ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے دست و بازو بنیں۔