ایپل کا چین میں کوڈنگ کی تعلیم کے لیے 30 ملین یوآن کا عطیہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین میں ڈویلپرز کی اگلی نسل کے لیے ژی جیانگ یونیورسٹی کو نئے 30 ملین یوآن (تقریباً 4.18 ملین امریکی ڈالر) کے عطیہ کے ساتھ اپنی مدد کو تیز کر رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹم کک نے یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوڈنگ ایک طاقتور ٹول ہے جو لوگوں کو مکمل طور پر نئے طریقوں سے مسائل پر بات چیت کرنے اور حل کرنے کی طاقت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ژی جیانگ یونیورسٹی کے ساتھ اپنی دہائی پرانی شراکت داری کو بڑھانے پر فخر ہے تاکہ کوڈرز کی اگلی نسل کو جدید ایپس بنانے اور متحرک کاروبار بنانے کی مہارتوں کے ساتھ مدد فراہم کی جا سکے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فنڈ طلبا کو ورکشاپس، انٹرن شپ اور رہنمائی کے ذریعے صنعت کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مربوط کرے گا، جو طلبا کو آئی او ایس ایپ کی بڑھتی ہوئی معیشت اور اس سے آگے کی کامیابی کے لیے کاروبار سے متعلق مزید تربیت فراہم کرے گا۔(جاری ہے)
ایپل کے ساتھ مل کرژی جیانگ یونیورسٹی ایپ ڈویلپمنٹ، پروڈکٹ ڈیزائن، مارکیٹنگ، اور کاروباری سرگرمیوں میں خصوصی نصاب کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کرنے کے لیے ایپل ایپ انکیوبیشن فنڈ قائم کرے گی۔ نیا عطیہ زیجیانگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام موبائل ایپلی کیشن انوویشن مقابلے کے لیے ایپل کی دہائی کی حمایت کے بعد ہے، جس سے ملک بھر کی تقریباً ایک ہزار یونیورسٹیوں کے تقریباً30 ہزار شرکاء مستفید ہوئے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
بجلی ایک روپے یونٹ سستی ہو گی: حکومت، آئی ایم ایف میں پانی مہنگا کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بات چیت کا آغاز عید کے فوراً بعد ہو رہا ہے۔ بجٹ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا ایک تکنیکی مشن متوقع طور پر 4 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں بجٹ کے اہداف کا تعین کیا جائے گا اور ریونیو اقدامات سمیت بجٹ کے امور پر اتفاق رائے کے بعد ہی آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس اپریل کے اواخر یا مئی کے آغاز میں ممکن ہے جس میں پاکستان کے لئے قرض کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کسی حد تک رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بھی ریلیف دینے پر آمادہ ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹاف لیول ایگریمنٹ کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس سے حاصل ہونے والی بچت کو بجلی کے صارفین کو قیمت میں ریلیف دینے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میںاس لیوی سے حاصل آمدن کی حد تک ریلیف دینے پر اتفاق کیا ہے۔ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ تک ریلیف ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت پہلے ہی کیپٹو پاور پلانٹس لیوی لگا چکی ہے جبکہ اس کے ساتھ کاربن لیوی الگ سے لگائی جائے گی جو موسمیاتی قرضہ پلان کا حصہ ہے۔ ممکنہ طور پر یہ بجٹ میں لگے گی۔ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹوموبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان چند دنوں میں متوقع ہے۔ اس کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاربن لیوی، پانی کی قیمتوں اور آٹوموبائل پروٹیکشن ازم سمیت دیگر بڑے اقدامات پر عمل درآمد یکم جولائی 2025 سے متوقع ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس، آن لائن مشاورت جاری رہے گی۔ آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ پراپرٹی کی خرید وفروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہے۔ جائیداد کی خرید وفروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔ جائیداد کی خرید وفروخت پر ود ہولڈنگ اور انکم ٹیکس برقرار رہیں گے۔ آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے قرض بھی نہیں ملے گا۔ اگر پاکستان نے اگلے بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط نہ مانیں تو اگلی قسط بھی نہیں ملے گی۔