شمالی وزیرستان کے بعد ٹانک میں بھی کل کرفیو نافذ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ٹانک کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، وانا شاہراہ، ڈبرہ بازار، کوڑ، خرگئی، منزئی سمیت ملحقہ علاقوں میں آمدورفت معطل رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کل کرفیو نافذ ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، وانا شاہراہ، ڈبرہ بازار، کوڑ، خرگئی، منزئی سمیت ملحقہ علاقوں میں آمدورفت معطل رہے گی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور متبادل راستے اختیار کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان: عید الفطر کے موقع پر پولیس کی چھٹیوں پر پابندی
— فائل فوٹوبلوچستان پولیس میں عید الفطر کے موقع پر ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام فیلڈ آفیسرز کو عید کے دوران متعلقہ اسٹیشنز پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں پر پابندی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔