معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید کی ہے، جو حال ہی میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔

ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب ساحر نے اپنے اعترافی بیان میں منشیات کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں، جس نے معاشرے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ساحر حسن نے ایک ویڈیو بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملزم ارمغان سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور چرس فروخت کرتا تھا۔ بعد میں، دوست معظم نے 2022 میں اسے مصطفیٰ عامر سے ملوایا۔

ساحر حسن کے مطابق، گرفتاری سے تین دن پہلے ارمغان نے اس سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی۔ ان کے گھر میں اس وقت 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔ ساحر نے یہ بھی بتایا کہ اس کی اہلیہ کو ان کے منشیات فروخت کرنے کے بارے میں علم تھا۔

نادیہ خان نے اپنے ٹی وی شو میں ساحر حسن کے اعترافی بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’اس کیس نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ والدین اور بچے دونوں پریشان ہیں۔ مصطفیٰ عامر اور ارمغان کا یہ کیس منشیات فروشی کے گھناؤنے جرم کی ایک کڑی ہے، جس میں ساجد حسن کا بیٹا بھی ملوث ہے۔‘‘

نادیہ خان نے ساحر حسن کے بیان کو ’’منافقانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ اُن کے اپنے بچے منشیات استعمال کریں، لیکن دوسروں کے بچوں کو منشیات سپلائی کرنے میں انہیں کوئی شرم نہیں آتی؟ یہ دوغلا پن ہے۔‘‘

نادیہ نے منشیات فروشوں کی حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ’’یہ لوگ پہلے 2-3 بار مفت میں منشیات فراہم کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص نشے کا عادی ہوجاتا ہے، تو وہ اسے منشیات فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ ایک گھناؤنا کھیل ہے، جو معاشرے کو تباہ کر رہا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ یہ کیس کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جڑا ہوا ہے، جس میں ارمغان اور شیراز جیسے ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ ساحر حسن کا تعلق بھی اسی منشیات کے نیٹ ورک سے بتایا جا رہا ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے، جس نے اس کیس کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

نادیہ خان نے اس کیس کو پاکستانی معاشرے کےلیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’’منشیات فروشی صرف ایک جرم نہیں، بلکہ یہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا ایک ہتھیار ہے۔ ہمیں اس پر قابو پانے کےلیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔‘‘

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: منشیات فروخت کرنے نادیہ خان نے میں منشیات حسن کے

پڑھیں:

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان جعل سازی سے کتنے لاکھ ڈالرز کماتا رہا ہے؟

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان قریشی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، ڈیجیٹل کرنسی سمیت مختلف چیزوں میں ملوث پایا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا اور جعلسازی کے پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کے ہی پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کیوں؟

درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئی، ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے، ملزم کے کال سینٹر سے امریکا کالز کی جاتی تھی۔

تفتیش کاروں کے مطابق کالزکے ذریعے امریکی شہریوں سے اہم معلومات حاصل کی جاتی تھیں، اہم معلومات حاصل کرنے کے بعد امریکی شہریوں سےفراڈ کے ذریعے رقم بٹوری جاتی تھی اور یہ رقم ملزم ارمغان تک پہنچتی تھی۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس: نامزد ملزم ارمغان کا رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کا انکشاف

ایف آئی آر کے مطابق ملزم ارمغان نے 2018 میں اپنا غیر قانونی کال سینٹر قائم کیا، جہاں سے اس نے اپنے فراڈ کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، ارمغان کے کال سینٹر کا ہر فرد یومیہ 5 افراد سے جعلسازی کرتا تھا۔

ملزم ارمغان قریشی کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 3گاڑیاں ہیں، اس سے قبل وہ 5 گاڑیاں فروخت کرچکا ہے، ارمغان نے اپنے والد کامران قریشی کے ساتھ مل کر حوالہ ہنڈی کے لیے امریکا میں کمپنی بھی بنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارمغان قریشی ایف آئی آر اینٹی منی لانڈرنگ سرکل حوالہ ہنڈی ڈیجیٹل کرنسی کامران قریشی

متعلقہ مضامین

  • منشیات کیس، ملزم ساحر حسن کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کو 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کر دیا گیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: عدالت کا ساجد حسن کے بیٹے کا پیش کردہ چالان منظور کرنے سے انکار
  • مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا، آئی جی سندھ
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، پراسیکیوشن کو پولیس تفتیش پر اعتراضات، آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، پراسیکیوشن کے پولیس انویسٹی گیشن پر تحفظات
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان جعل سازی سے کتنے لاکھ ڈالرز کماتا رہا ہے؟
  • اچھا ہوا بیٹے کی فلم ناکام ہوئی، عامر خان