ریکوڈک پر او جی ڈی سی ایل کے فنانسنگ انتظامات منظور
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) بورڈ نے ریکوڈک کے لیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ادارے نے ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی ہے، منصوبے پر 627 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ میں 8 اعشاریہ 33 فیصد شیئر ہوگا۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ سے 13 اعشاریہ1 ملین ٹن تانبا اور 17 اعشاریہ 9 ملین اونس سونا حاصل ہونے کی تو قع ہے۔
او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ کے 2028ء میں پہلے مرحلے سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہو گی۔
ترجمان او ڈی سی ایل کے مطابق ریکوڈک کے پہلے مرحلے کی ترقی کےلیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منظور کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل ڈی سی ایل کے کے مطابق
پڑھیں:
حکومت کا آئندہ ماہ اسلام آبادمیں معدنی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت 8 کھرب ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے آئندہ ماہ اسلام آباد میں معدنیاتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ریکوڈک منصوبہ دوہزار اٹھائیس کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس منصوبے سے دو ارب اسی کروڑ ڈالر سالانہ آمدنی حاصل ہو گی۔
حکومت معدنیاتی شعبے میں پانچ منصوبوں پر متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے گوادر اور چاغی کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملانے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
اشتہار