وزیرستان میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے علاقے وزیرستان میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ماڑی انرجیز کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹر سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 240 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو رہا ہے، تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک بھی کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شیوا نامی کنویں میں ماڑی انرجیز 55 فیصد، او جی ڈی سی ایل 35 فیصد اور اورینٹ پٹرولیم 10 فیصد کی حصہ دار ہے۔
ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے: اعصام الحق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کنویں سے
پڑھیں:
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ سسٹم صوبے میں موجود رہے گا۔