امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کی سرگرمیاں اس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹیجک مقابلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا نے پاکستانی کمپنیوں پر اس نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہوں۔ 2024 میں امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی تھیں۔
2021 میں بھی امریکا نے پاکستان کی 13 کمپنیوں پر جوہری اور میزائل پروگرام میں معاونت کے الزامات لگا کر پابندیاں عائد کی تھیں۔ 2018 میں 7 پاکستانی انجینئرنگ کمپنیوں کو امریکی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق، امریکی پابندیاں نہ صرف پاکستان اور چین کی دفاعی اور تجارتی صنعت کو متاثر کر سکتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اقتصادی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں۔پاکستان کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں پاک-امریکا تجارتی تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کر سکتی ہیں۔
ہیومن ملک بینک اور بغیر اجازت دوسری شادی سے متعلق امور پر غور کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پابندیاں عائد نے پاکستان کمپنیوں پر
پڑھیں:
وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی، پاکستانی سفیر کی شرکت پر ٹرمپ شکرگزار
جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سنہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حمایت پر مسلم امریکی برادری کا شکریہ ادا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مسلمان کرسٹوفر کولمبس سے پہلے امریکا پہنچ گئے تھے؟
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان امریکیوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لاکھوں مسلمان امریکیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سنہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ہماری حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی نومبر میں ہمارے ساتھ تھی اور جب تک میں صدر ہوں گا میں آپ کے ساتھ رہوں گا۔
عشائیے کے دوران ٹرمپ نے رمضان المبارک کی روح پر بھی روشنی ڈالی اور ان مسلمانوں کی لگن کا ذکر کیا جو اس مقدس مہینے میں صبح سے شام تک روزے رکھتے ہیں۔
صدر نے مشرق وسطیٰ میں اپنی انتظامیہ کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
مزید پڑھیے: امریکا سے بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار، ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دیدیا
ٹرمپ نے سب کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں کوئی ایسا شخص ہے جو آپ سے محبت کرتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان ہر رات غروب آفتاب کے وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور روزہ افطار کرتے ہیں۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ بالکل اس کی طرح آج رات ہمارے پاس بھی افطاری کا انتظام ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ پسند آئے گا۔
امریکی صدر کا پاکستانی سفیر کی موجودگی پر اظہار تشکرافطارڈنر میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکا کی سرکردہ مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: امریکی انتخابات کے بعد پاکستان کے لیے کیا اچھا اور کیا برا ہوسکتا ہے؟
اس موقعے پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ صدرٹرمپ نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔
تقریب کے بعد صدر ٹرمپ نے کئی مہمان شخصیات بشمول سفیروں سے مختصر ملاقات اور مختصر بات چیت بھی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا میں پاکستانی سفیر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس افطار پارٹی