2025-04-17@03:43:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1093

«کو پورا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے فائدے میں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کے تحفظ اور معاشی آزادی کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے میں خواتین کو محفوظ ماحول اور...
    پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔ شریف خاندان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں...
    اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا سے باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟جسٹس مندوخیل نے سوال کیا، کیا آپ سے...
    اپوزیشن قائدین کا کہنا تھا حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے، جعلی حکومت روز بروز بدنام اور کمزور ہو رہی ہے، حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا، جبر و فسطائیت کا دور ختم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان کا احتجاج کے بارے مشترکہ بیان سامنے آگیا۔ اپوزیشن قائدین نے پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کا سامنا ہے۔ دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں نے اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ سمیت 50 سے زائد کارکنان اور قیادت...
    RAJANPUR: پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں کچے کے ڈاکوؤں کے لُنڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔   ترجمان کے مطابق لُنڈ گینگ نے 03 مارچ کو شہری انور کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا تھا،مغوی کو شٹرنگ کے کام کیلیے  دھوکے سے کچے کے علاقے میں بلوایا اور اغوا کر لیا گیا۔  پولیس کو اغواکاروں کے مغوی انور کو کچے میں دوسری جگہ منتقل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر راجن پور پولیس نے فوری کاروائی کی، اس دوران پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے...
    علامتی تصویر۔ شکارپور میں قومی شاہراہ پر جھان خان کے قریب ڈاکوؤں نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق تین غیر ملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر 2 فون، لیپ ٹاپ، گھڑی، 600 ڈالر اور پاکستانی کرنسی لوٹ لی اور سیاحوں کے پاسپورٹ و بیگ کھیتوں میں پھینک دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ دریں اثنا ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو لوٹنے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، جلد گرفتار کرلیں گے۔
    بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کی جانب سے قومی عوامی کانگریس کو حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی، جس میں متعدد نئے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ نیا اقدام 1: انسان پر سرمایہ کاری عوام پر مبنی ترقیاتی فلسفہ چین کی اقتصادی ترقی کا بنیادی موقف ہے۔ جدیدیت کا جوہر انسان کی جدیدیت ہے۔ انسانی وسائل اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کلید ہیں۔ انسان پر سرمایہ کاری کرنے کےلئے زیادہ مالی وسائل کے استعمال سے، بلخصوص تعلیم، صحت عامہ اور بزرگوں کی دیکھ بھال جیسے لوگوں کے ذریعہ معاش کے شعبوں میں ، ترقی کے حصول میں مدد ملے گی اور ترقی کے عمل میں لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائےگا۔ نیا...
    بھارتی ماڈل اور مقابلہ حسن کی فاتح نیہال شوداساما نے حال ہی میں ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نیہال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ممبئی میں ایک شخص کے ہاتھوں جسمانی حملے اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نیہال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ 16 فروری کو ممبئی میں پیش آیا تھا۔ حملہ آور وہ شخص تھا جسے وہ دو سال سے جانتی تھیں۔ اس شخص نے نیہال کی بائیں کلائی اور بازو کو زور سے مروڑا، اور پھر انہیں اتنا زور دار تھپڑ مارا کہ ان کا کان بجنے لگا اور گال سرخ...
    پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم 5 سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل ،ڈپٹی سپیکرٹری فنانس رافعہ قیوم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے جرنلسٹ انڈوونمنٹ فنڈز کی رقم ڈبل کردی ہے،...
      ---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر عدالت نے متعلقہ حکام کی جانب سے 5 افراد کی رپورٹس جمع کرانے پر مزید 6 افراد کی رپورٹس طلب کر لیں۔پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور فوکل پرسن پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایتاسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ طلبا کی گمشدگی سے متعلق رجسٹرار لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا سے باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟جسٹس مندوخیل...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اس کی اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی محض دو جرگوں اور چار ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے۔ خیبر پی کے میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 110 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، جب کہ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی "اختیار عوام...
    VICTORIA, AUSTRALIA: آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔ وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے 605 ارب کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے متبادل منصوبہ پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ نہیں آئے گا ، حکومتِ پاکستان نے 605 ارب کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے متبادل پلان تیار کرلیا اور آئی ایم ایف کو متبادل منصوبہ پیش کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ ٹیکس مقدمات جلد نمٹا کرمحصولات میں کمی کو پورا کرنے کا منصوبہ بھی پیش کردیا اور وزیراعظم نےعدالتوں میں زیرسماعت ٹیکس مقدمات میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی ٹیکس مقدمات کی سماعت جلد کرانے کی درخواست منظورکرلی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے   آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس...
    ہندوؤں نے جامع مسجد کے بورڈ کو ہٹانے اور احاطہ میں پوجا کی اجازت دینے کے علاوہ یہاں "ہریہر مندر" کا بورڈ لگانے کی مانگ رکھ دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھاترتی ریاست اترپردیش کے سنبھل واقع جامع مسجد سے متعلق تنازعہ دن بدن نئی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب ہندو انتہا پسندوں نے اس مسجد میں نماز پڑھے جانے پر اعتراض کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نماز کی ادائیگی بند کر دینی چاہیئے۔ اتنا ہی نہیں جامع مسجد کے بورڈ کو ہٹانے اور احاطہ میں پوجا کی اجازت دینے کے علاوہ یہاں "ہریہر مندر" کا بورڈ لگانے کی مانگ رکھ دی ہے۔ ہریہر مندر کیس کے عرضی گزار چھیم ناتھ تیرتھ کے مہنت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداروں نے سی آئی اے معلومات پر داعش کمانڈر شریف اللہ کو گرفتار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش کمانڈر شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی اداروں نے پاک افغان بارڈر ایریا سے سپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا، داعش کمانڈر شریف اللہ 2021ء میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور امریکا کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے، شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے انٹیلی جنس تعاون کا مظہر ہے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے آڈٹ کیسز کی بھاری تعداد پر تحفظات کا اظہار کرتے  ہوئے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی ادوار کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور اداروں سے متعلق آڈٹس کے تقریباً 5 سے 6 لاکھ زیر التوا کیسز ہیں، آئی ایم ایف حکام نے واضح کیا کہ محصولات کی کمی  کسی صورت نہیںہونا چاہئے، اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ کی جائے۔ آئی ایم ایف نے آڈٹ میں پکڑی گئی بے ضابطگیوں کی تفصیلات طلب  کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ  مالی سال کی آخری سہہ ماہی  میں ریونیو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ شریف اللہ افغان شہری اور متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا۔ دہشتگردی کی جنگ انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ امریکی صدر نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا جب تک دہشتگردوں کا خاتمے نہیں ہو سکا خطے میں امن نہیں آئے گا۔ بنوں میں دہشتگردی ہوئی، ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں، گنڈا پور کو چاہئے کہ خارجہ پالیسی دفتر خارجہ اور نائب وزیراعظم پر چھوڑ دیں۔ علی امین گنڈا پور دیکھیں کہ سیف سٹی پشاور کے کیمرے لگا دئیے...
      وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے ، کچھ لوٹے ، کچھ بھگوڑے ہیں ہمارا اتحاد اپوزیشن سے ہے ، اگلے کچھ روز میں معاملات طے ہو جائیں گے، شبلی فراز ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے ، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے ۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی، عملے نے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔واٹر کارپوریشن کے ایکسیئن محمد یاسین نے اپنی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروادیا جس میں کونسلر شبیر اور متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ بھی شامل ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگانے سے 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے۔
    رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید کو ائیرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے سے روک کر انہیں فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔فیصل جاوید نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، عدالت نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج 3 بجے عمرہ کیلیے جا رہا تھا لیکن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، ہوائی اڈے پر ہائیکورٹ کا آرڈر دکھایا لیکن اسے بھی نہیں تسلیم نہیں کیا گیا، عدالتی حکم پر حکومت نے میرا نام لسٹ سے ہی نہیں نکالا۔گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کیلیے درخواست پر سماعت...
    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پرسعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ فیصل جاوید عمرہ کے لیے جارہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا، وہ عمرہ کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی۔فیصل جاوید...
    پشاور: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید کو ائیرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے سے روک کر انہیں فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ فیصل جاوید نے  نجی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی. عدالت نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ آج 3 بجے عمرہ کیلیے جا رہا تھا .لیکن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا. ہوائی اڈے پر ہائیکورٹ کا آرڈر دکھایا .لیکن اسے بھی نہیں تسلیم نہیں کیا گیا. عدالتی حکم پر حکومت نے میرا نام لسٹ سے ہی نہیں نکالا۔ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا،...
    پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا،  فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،  آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا،  ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔ پی ٹی...
    ملاقات کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی اور سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے حکومت سندھ کو جدید اور ماحول...
    بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کاسوشل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ۔ بھارتی شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹرجانیوالے جوڑے کے درمیان جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ۔ خاتون نے کونسلنگ سینٹر میں یہ تک کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑے گی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ میرے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرتی ہے ہمیشہ سوشل میڈیا میں گھسی رہتی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی انجان لوگوں سے بات کرتی ہے اس کو فیملی کی کوئی فکر نہیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، آرومیٹک اینڈ ہربس پروگرام کی پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہا ہے کہ قیمتی جڑی بوٹیوں اور پودوں کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر کسان دولت حاصل کر سکتے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقے خاص طور پر گلگت بلتستان، قیمتی جڑی بوٹیاں اور پودوں زعفران، پیپرمنٹ، کیمومائل، لیوینڈر اور تلسی کو اگانے کے لیے مثالی ہیں چونکہ بڑے پھولوں کے گملوں اور چھوٹے علاقوں میں قیمتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی شجرکاری ممکن بنائی جا سکتی ہے خواتین بھی کھیتی باڑی اور ویلیو ایڈیشن کے کاروبار میں شامل ہو سکتی ہیں.(جاری ہے) انہوں...
    کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارنے میں ملوث داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر  کو پاکستانی اداروں نے اسپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔   پاکستان نے امریکی انٹیلی جنس لیڈ کے بعد افغانستان کے شہری اور سینئر داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کو پاک افغان بارڈر ایریا سےگرفتار کیا تھا۔ داعش کمانڈر محمد شریف اللہ 2021ء  میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر حملے کو امریکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ قرار دیا۔ کانگریس کے مشترکہ اجلاس...
    ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، کام کچھ نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دئیے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے، کچھ لوٹے کچھ بگوڑے اس میں شامل ہے، ملک قرضوں میں ڈوب...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 3 مرلہ مفت پلاٹ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کو اسی ماہ ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں مفت پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے  کے لیے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔  مریم نواز نے19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور...
    — فائل فوٹو الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سندھ میں الیکٹرک اسکوٹی متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر گفتگو ہوئی، وفد نے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔چینی صنعت کاروں کے وفد نے سندھ میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولتوں کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں اور اپنی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز پر بریفنگ دی۔ دریائے سندھ پر کینالز نہیں بننےدیں گے: شرجیل انعام میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی نے کیا، دریائے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)تین مرلہ فری پلاٹ اسکیم بارے وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارچ تک پھاٹا کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم بھی دیا اور ہدایت کی کہ اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے...
    برطانیہ میں تیزی کے ساتھ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث ملک کو سالانہ 250 بلین پاؤنڈز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیسنگ اور فوجداری انصاف میں خرابی کے لیے کفایت شعاری کو ذمہ دار ٹھہرانے والی ایک رپورٹ کے مطابق جرائم کی بڑھتی ہوئی سطح سے برطانوی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ سینٹر رائٹ تھنک ٹینک پالیسی ایکسچینج کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس، جیلوں اور عدالتوں کے لیے فنڈنگ میں کئی سالوں سے کٹوتیوں نے جرائم میں ڈرامائی اضافہ کیا ہے جو کہ معیشت کو پھلنے پھولنے سے روک رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیگر جرائم کے ساتھ شاپ لفٹنگ کی ایک وباء کاروباروں، پبلک سیکٹر...
    کابل ایئرپورٹ دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہارِ تشکر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے حملے کے مشتبہ ملزم کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا...
    پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر واقعہ جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس جنگل باغ کیمپس میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دستی بم یونیورسٹی سے ملحقہ قبرستان میں گر کر پھٹ گیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو...
    پاکستان میں گیمنگ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لی ایچ پی گیمنگ گیراج لیب کا آغاز کیا گیا ہے۔ نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نے پاکستان میں مُلّر اینڈ فپس (M&P) کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی(این آئی آئی ٹی) میں ایچ پی گیمنگ گیراج لیب کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ این آئی آئی ٹی حکومت پاکستان کی جانب سے اسٹریٹجک قومی اہمیت کے منصوبے کے طور پر تسلیم شدہ ایک اہم ادارہ ہے۔ پاک فضائیہ کی سربراہی میں NASTP صنعت، تعلیمی اداروں اور حکومت کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے تاکہ ایک ترقی پذیر ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو تعمیر کیا جا سکے۔ نئی لیب طلباء کو ای اسپورٹس مینجمنٹ اور گیم ڈویلپمنٹ میں...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی، 500 ایکڑ زمین پر9 جولائی 2024 کو اس پر دستخط کیے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا،  چیئرمین پورٹ قاسم ، قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شریک ہوئے۔  سنیٹر دنیش نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹ میں مستقل چیئرمین کیوں نہیں، اگر قائم مقام ہی چلانے ہیں تو چیئرمین ختم کر دیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کیساتھ عزت کا تعلق ہے، ہمارے پاس تین آپشن ہیں، سرانڈر کریں، کرپشن تسلیم کریں یا لڑیں، ہمارے پاس تین آپشن ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ...
    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، آج الیکشن کمیشن نے کیس 8 اپریل تک ملتوی کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے، سپریم کورٹ نے مخصوص...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو بلایا جارہا ہے جس سے صدر مملکت دوسری مرتبہ خطاب کرینگے جس کی تیاریاں اور انعقاد سب معمول کا حصہ ہیں لیکن خبر میں سے شر کا پہلو نکالنے کی جستجو رکھنے والوں نے اس خبر میں سے خبریت کے کئی پہلو نکال لئے ہیں جس میں اس پہلو کہ’’ صدر نے حکومت سے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے بھی شامل ہے‘‘ ، صدر کی جانب سے رپورٹ کی طلبی کی خبر کو اضافی بلکہ غیر معمولی سمجھا جارہا ہے چونکہ موجودہ حکومت ایک اتحادی تشکیل ہے اور مسلم لیگ(ن) کی اتحادی...
    ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی سمیت بھارت کی تمام غیر انسانی اور پرتشدد کارروائیاں کشمیری عوام کو اپنی جائر جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈوں کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کررہی ہے اس موقع پر انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی، یہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔وزیراعظم نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط شرح 5.9 فیصد تک رہی۔شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے...
    سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پرمایوسی ہوئی ہے،پی سی بی کے مستقبل کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سن رہا ہوں کہ ٹیم میں نئے لڑکے لا رہے ہیں،ہمیں نئے لڑکوں کو سپورٹ اور صبر سے کام لینا ہوگا۔ نئے کھلاڑیوں کو ایک سال سپورٹ کریں،2026کےلئے ٹیم کیسے بنانی ہے اس کا سوچنا ہوگا،چیمپئنز ٹرافی میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے،کھلاڑیوں پر اب بات کرنا چھوڑ دیں،بہت باتیں ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئزٹرافی سے باہر ہوچکا ہے ،تین میچز میں سے ابتدائی دو...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔ اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔ شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں سے موازنہ کرکے پوسٹ کی تھی اور یہ میرا حق ہے۔ واضح رہے کہ شمع محمد نے...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جواب طلب کر لیا۔   درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں عمرہ کے لیے جانا ہے، لیکن ایئرپورٹ پر روکے جانے کا خدشہ ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔ دریں اثنا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا...
    مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ملزم کے شاہانہ طرز زندگی اور اپنے دوست مصطفیٰ عامر کے قتل تک کے حیران کن واقعات کی تفصیل بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کراچی کے خیابان مومن کے ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، بنگلے میں شیر کے 3 بچے  بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے جبکہ بنگلے میں 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے منشیات منگوانے پر 2019...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پر صوبائی اور وفاقی حکومت سےجواب طلب کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنے زیادہ لوگ کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں؟ ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلبکراچی سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے... پولیس فوکل پرسن نے مؤقف اختیار کیا کہ زیادہ تر افراد خود بھی لاپتہ ہو جاتے ہیں، بعض کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے، کچھ قرض دار ہوتے ہیں جبکہ...
    ---فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔ سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، احسن اقبالوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، جس حکومت کا منفی ایجنڈا ہو، وہ کبھی ترقیاتی کام نہیں کرسکتی۔...
    پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔  فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو...
    ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر دشمن نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں پولیس اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کی فروخت، لیز یا کسی بھی قسم کے لین...
    رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید خان—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے سماعت کی۔ پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار  کے وکیل  نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل جاوید عمرے کی ادائیگی کے لیے...
     ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کو بلا جواز اور غیر قانونی قرار دے دیا، جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے حکم میں کہا یہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں عمر سلطان کا نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔عدالت نے...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی 2025 کی رپورٹ شائع کردی گئی، فافن نے وفاق کے مقابلے میں پنجاب کی حکومت کو شفاف قرار دے دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق فافن نے پنجاب میں اداروں کی کارکردگی کی شفافیت کی سطح پر مبنی رپورٹ پیش کردی ہے اور رپورٹ میں 253 سرکاری اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سیکریٹریٹ کے 43 محکموں، 27 منسلک محکموں، 147 خود مختار اداروں، 23 سرکاری کمپنیوں اور 13 اداروں کا جائزہ لیا گیا۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتیں اوسطاً 42 فیصد معلومات کا انکشاف کر رہی ہیں اور پنجاب حکومت کی شفافیت کی سطح وفاقی حکومت سے بہتر ہے۔ رپورٹ میں...
    نیٹو کے ایک سفارت کار نے کہا کہ "اگر وہ (افواج) کسی وقت امریکہ میں اپنے اڈے پر واپس آجائیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔" ان فورسز کو ہنگامی منصوبہ بندی کے عروج پر تعینات کیا گیا تھا، اس لیے اگر وہ یورپ سے نکلیں تو یہ معمول پر واپسی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور یورپ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان، واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یورپ سے تقریباً 20,000 امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو لکھا ہے کہ یورپ کو توقع ہے کہ امریکا براعظم سے اپنے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلا لے گا، جب کہ ان فوجیوں کو سابق صدر...
    یورپ(نیوز ڈیسک)یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو اس سے تارکین وطن اور میزبان ممالک دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے...
    یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری، کیا شرائط عائد کیں؟ یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک...
    آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر بڑی شرائط پوری کر دی ہیں جن میں صوبوں کا 750 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دینا اور صوبائی ریونیو کا 376 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 442.4 ارب روپے تک پہنچنا شامل ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر 6008 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 384 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا ہے حکومت آئی ایم ایف مشن...
    خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعوی کیا ہے وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود ان کے حکومت کی معاشی صورت حال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلی پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، خیبر...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔(جاری ہے) علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت...
    لندن (نیوزڈیسک)برطانوی ایوارڈ شو کی تقریب میں ایک گھوڑے کی شرکت نے وہاں موجود شرکاء کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹی وی کے ناظرین اس وقت الجھن میں پڑ گئے جب انہوں نے گھوڑے کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو ٹیبل پر بیٹھا دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق لندن کے او ٹو ایرینا میں ایوارڈ شو مشہور شخصیات سے بھرا ہوا تھا۔ لیکن جس چیز نے لوگوں کی توجہ حاصل کی وہ گھوڑے کا ماسک پہنی خاتون مہمان تھیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تبصرے کرنے پر مجبور کیا۔ یہ دیکھ کر لوگ الجھن میں پڑ گئے اور پوچھنے لگے کہ کیا یہ ڈینی ڈائر کے ساتھ گھوڑا بیٹھا ہے؟ یا کوئی گھوڑے...
    کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر+سپورٹس رپورٹر) سرکاری سکول کی طالبہ مہک مقبول نے صرف 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرا دیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان ایک بڑا شطرنج کا میچ کھیلا گیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یہ دلچسپ شطرنج مقابلہ وزیراعلی ہاؤس میں شام 3 بجے ہوا اور اسے براہ راست نشر کیا گیا۔مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ سکول کی طالبہ ہیں، جسے سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہوا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس کے ساتھ ہی دوسرا پارلیمانی سال باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے، تاکہ صدر اپنے خطاب میں حکومتی اقدامات اور کامیابیوں کے اہم نکات پر روشنی ڈال سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی تقریر میں معیشت کے اہم اقدامات اور ان کے نتائج پر بھی گفتگو متوقع ہے، جبکہ غریب طبقے کے لیے بعض اہم اعلانات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر...
    چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست، جنوبی افریقہ کی گروپ بی میں پہلی پوزیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آٹ ہوئی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکا ہے۔پروٹیز کی جانب سے 39 رنز...
    کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین کے پی ٹی نے کہا ہے کہ کے پی ٹی زمینوں پر تجاوزات کو دی جانے والی تمام سندوں کو کیسنل کیا جائے گا، پورٹ ٹرسٹ کی زمینوں کو سیاسی دباؤ سے بالائے طاق ہو کر خالی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کمشنر ہاؤس یا اداروں سے سے دی جانے والی تمام سندیں کینسل ہوں گی، ایک ماہ میں 55 ایکڑ زمین کو خالی کرا لیا گیا، واگزار زمین پر چار دیواری لگا کر رینٹ آؤٹ کیا جارہا ہے۔ چیئرمین کے پی ٹی نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تمام زمینوں کو سیاسی دباؤ سے بالائے طاق ہو کر خالی کرایا جائے گا، پورٹ قاسم...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں یکم مارچ 1990ء کو پرامن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور بیسیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کے شہداء کو ان کی 35 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں یکم مارچ 1990ء کو پرامن مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کر کے 50 سے زائد...
    صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے معاملے پر ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کرینگے ،صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہوگا،صدر کیجانب سے غریب طبقے کے لیے بعض اعلانات بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر نے اس حوالے سے بھی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں ،صدر آصف زرداری اپنے خطاب میں کشمیر فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کرینگے ،اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ بیس سے پچیس منٹ ہوگا ۔ذرائع کے مطابق...
     تینج پورہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج  کے بد ترین قتلِ عام کو 35سال مکمل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق  تینج پورہ سانحے میں بھارتی بربریت کو 35سال مکمل ہوگئے جب کہ 3دہائیوں بعد بھی زکورہ تینج پورہ سانحے کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔ یکم مارچ 1990کو سرینگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیلئے جانیوالے 2000 سے زائد کشمیری مظاہرین پر بھارتی فوج  نے فائرنگ کی، تینج پورہ بائی پاس پر مظاہرین کی 2 بسوں پر فائرنگ سے21 ج بکہ زکورہ چوک میں 26 مظاہرین کو شہید کیا گیا۔ شہید ہونیوالوں میں بڑی تعداد میں عورتیں، بوڑھے اور بچے بھی شامل تھے، قتلِ عام کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ مظاہرین سرینگر میں...
    صدرِ مملکت آصف زرداری—فائل فوٹو ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی۔ذرائع نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔صدر اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کریں گے، صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہو گا۔ جمہوریت ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے: صدرِ مملکت آصف علی زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ جمہوریت کے حوالے سے اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین سمیت اہم...
    اسلام آباد: حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ماتحت حبکو گرین اور پی ایس او کے مابین ملک بھر میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس ضمن میں حبکو گرین کی جانب سے کراچی میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔   حکومت نے 2030ء تک نئی ای وی پالیسی کے تحت پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔   حبکو گرین کے چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو فروغ ملے گا۔   سبز توانائی کے فروغ کے لیے ایک اور اہم اقدام کے تحت حال ہی میں پاکستان اور چین کی ایک کمپنی کے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔   وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور  معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار  ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں...
    کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ مڈل کلاس کی بچت 50 سال کی ذیلی سطح پر ہے اور نوکری پیشہ لوگوں کی آمدنی 10 برسوں سے ٹھہری ہوئی ہے، صرف چند امیر مزید امیر ہوتے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں "بلوم ونچرس" کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ بھارت میں امیر مزید امیر ہوتے جا رہے ہیں اور غریبوں میں مزید غربت بڑھتی جا رہی ہے۔ یعنی امیروں اور غریبوں کے درمیان کا فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس عدم مساوات پر کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آج سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں لکھا...
      بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو مکمل  آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 60 فیصد سرکاری درآمدات اور برآمدات گوادر پورٹ سے کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل میری ٹائم پالیسی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بحری امور کا شعبہ معاشی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے بحری تجارت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور دیگر بندرگاہوں پر انتہائی مہارت رکھنے والی ٹیم موجود ہے جو بحری معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام...
    ہائی کورٹ کی سنگل بینچ جس میں جسٹس روہت رنجن اگروال شامل تھے، نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسجد کمیٹی فی الحال صرف صفائی کرا سکتی ہے لیکن کسی بھی طرح کی رنگائی پتائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی جامع مسجد میں رنگ و روغن کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور صرف صفائی کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کی رپورٹ کی بنیاد پر سنایا، جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد کی موجودہ حالت میں کسی بھی قسم کی رنگائی پوتائی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں پہنچا جب مسجد کمیٹی نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان  حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی، افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیاروں کو دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ  دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان  حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی۔   ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ  دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آزربائیجان کا دورہ کیا۔ اسی طرح وزیراعظم نے صدر شوکت...
    عالیہ حمزہ اور شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر جزل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت...
    لاہور ہائی کورٹ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے میچز کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات کی تعریف کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالتِ عالیہ نے ٹریفک وارڈنز کو ہیلتھ الاؤنس فراہمی کا عمل تیز کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وارڈنز کا سروس اسٹرکچر جلد بنایا جائے۔ عدالت نے شہر کے 18 مقامات پر ٹریفک جام ختم کرنے کے پلان اور واسا سے گندے نالے انڈر گراؤنڈ کرنے کے حکم پر بھی رپورٹ مانگ لی۔ عدالتِ عالیہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت...
    بھارت(نیوز ڈیسک)ساؤتھ انڈین انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نینتھارا وہ بھارتی اداکارہ ہیں جو چند سیکنڈز کا کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نینتھارا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی پر میزبانی سے کیا جس پر انہیں خوب سراہا گیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگئیں۔انہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو کی 75 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جس میں سے کچھ فلمیں ہٹ بھی ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نینتھارا نے اپنی اداکاری کا آغاز ملیالم فلم ماناسیناکرے سے کیا جو باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی، اس کے علاوہ چندر مکھی، گجنی اور باڈی گارڈ جیسی کئی ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی۔رپورٹس میں بتایا...
    لاہور:دنیا بھر کے کھلاڑیوں، ٹیموں اور میچز پر گہری نظر رکھنے والے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدا میں ہی باہر ہونے کی وجوہات بتادیں۔ ٹورنامنٹ میں بطور میزبان اور دفاعی چیمپئن داخل ہونے کے باوجود پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جب کہ دوسرا میچ دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا اور دونوں میچز میں شکست کھائی۔ رکی پونٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پاکستان ٹیم بابر اعظم اور محمد رضوان کی صلاحیتوں کو صحیح انداز میں استعمال کر رہی ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد( محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کارپوریشن (SRBC) کی مالی مشکلات اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر اہم پیشرفت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمپنی نے 2018 سے اب تک سالانہ یا غیر معمولی جنرل میٹنگز نہیں بلائیں، جو کمپنی ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (PTVC) نے اپنی مالی امداد واپس لے لی ہے، جس کے باعث کمپنی شدید مالی...
    مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران ملزم ارمغان نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی، مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ڈیفنس میں واقع ملزم کے بنگلے پر پہنچی تو اندر موجود شخص نے دروازہ نہیں کھولا، سرکاری موبائل کی ٹکر سے گیٹ کھولا گیا اور پولیس بنگلے میں داخل ہوئی، اوپر کی منزل سے ملزم نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی۔ مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، کیا ارمغان بھی...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر افغان ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف جیت پر خوشی سے نہال ہوگئے۔ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 325 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف تھا تاہم جوز بٹلر کی ٹیم 49.5 اوورز میں 317 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی گروپ بی میں افغان ٹیم کی جیت کیساتھ پوزیشن دلچسپ ہوگئی ہے، آسٹریلیا، جنوبی افریقا کے علاوہ افغانستان کی ٹیم بھی سیمی فائنل کھیل سکتی ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے اپیلوں پر پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانے کیلئے 10روز کی مہلت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،عدالت نے رپورٹس جمع کرانے کیلئے 10روز کی مہلت دیدی،عدالت نے 9مئی کے تمام کیسز مارچ کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم  دیدیا۔ بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری مزید...
    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زمین کے معاوضے، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور گھریلو آبادکاری پیکج (چولھا پیکج) سے متعلق دیرینہ شکایات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زمین کے معاوضے، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور گھریلو آبادکاری پیکج (چولھا پیکج) سے متعلق دیرینہ شکایات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے...
    عبدل جبار ابڑو: شکارپور کے علاقے سے ایک ماہ قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے باپ بیٹے کی تشدد بھری وڈیو وائرل۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں۔اہلِ خانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق شکارپور  تھانہ کوٹ شاہو سے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  وڈیو میں مغویوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں، وڈیو میں بے بس باپ بیٹا مدد کی اپیل کر...
    جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نےتین سال پہلے ایکسیڈنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وقوعہ کے روز 23 ستمبر 2022 کے تین ماہ 15 دن بعد شکایت کنندہ نے شکائت دائر کی، باقاعدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پراسیکیوشن کے ریکارڈ میں موجود نہیں۔ اس میں کہا گیا کہ ڈیڈ باڈی کا صرف بیرونی جائزہ لیا گیا ہے باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہےکہ ہر ایکسیڈنٹ میں باقاعدہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اس کیس میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کرنے والے...