اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس کے ساتھ ہی دوسرا پارلیمانی سال باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے، تاکہ صدر اپنے خطاب میں حکومتی اقدامات اور کامیابیوں کے اہم نکات پر روشنی ڈال سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی تقریر میں معیشت کے اہم اقدامات اور ان کے نتائج پر بھی گفتگو متوقع ہے، جبکہ غریب طبقے کے لیے بعض اہم اعلانات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر نے حکومت سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر زرداری اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہارِ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ 20 سے 25 منٹ رکھا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے، جبکہ عسکری قیادت، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی اجلاس دیکھنے کی دعوت دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ کا افغانستان میں فوج واپس بھیجنے کا عندیہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے حکومت سے

پڑھیں:

حکومت کا اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان

حکومت نے اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 5 سب ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔

ورکنگ گروپس کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، جو وزیراعظم کے دیے گئے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) کی روشنی میں سفارشات دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان ہے، کارکردگی جائزہ رپورٹس سے منسلک سسٹم سے تجویز کیا جائے گا۔

ای آفس کو مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپ گریڈ کرنے کا پلان تجویز کیا جائے گا، ڈیش بورڈ اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کےلیے سفارشات دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق شفافیت، جوابدہی، محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن سے متعلق سفارشات تیار کی جائیں گی، ای آفس کو مربوط بنانے کےلیے سیکرٹریٹ انسٹرکشنز سے متعلق ری انجینئرڈ فریم ورک تجویز کیا جائے گا۔

پراسیس کو اسٹریم لائن، آٹومیشن اور صلاحیت بڑھانے کےلیے تجاویز تیار کی جائیں گی، نئی ٹیکنالوجیز، طریقہ کار کو بغیر کسی رکاوٹ اپنانے کےلیے تجاویز تیار کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ سروس ونگ کو فعال ایچ آر یونٹ میں بدلنے کا ماڈل تجویز کیا جائے گا، افرادی قوت، اسٹاف کے عدم توازن اور ڈیٹا کی بنیاد پر تجاویز تیار کی جائیں گی۔

پہلا سب ورکنگ گروپ عارف سعید کی جبکہ دوسرا سب ورکنگ گروپ محمد علی کی سربراہی میں سفارشات دےگا۔

ذرائع کے مطابق تیسرا ورکنگ گروپ ناصر کھوسہ، چوتھا گروپ سلمان احمد اور پانچواں ورکنگ گروپ جہانزیب خان کی سربراہی میں سفارشات مرتب کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب،ایوان صدر نے حکومت سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی
  • ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی
  • حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان
  • مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کے اشتہار کس نے چھپوائے؟ رانا ثنااللہ نے بتادیا
  • حکومت کا اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان
  • چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا حکومتی ورک رپورٹ کے مسودے پر غور
  • ترانوے اجلاس، 212 گھنٹے کام، قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی والے افراد کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
  • عمران خان نے کے پی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی