سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پرمایوسی ہوئی ہے،پی سی بی کے مستقبل کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سن رہا ہوں کہ ٹیم میں نئے لڑکے لا رہے ہیں،ہمیں نئے لڑکوں کو سپورٹ اور صبر سے کام لینا ہوگا۔
نئے کھلاڑیوں کو ایک سال سپورٹ کریں،2026کےلئے ٹیم کیسے بنانی ہے اس کا سوچنا ہوگا،چیمپئنز ٹرافی میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے،کھلاڑیوں پر اب بات کرنا چھوڑ دیں،بہت باتیں ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئزٹرافی سے باہر ہوچکا ہے ،تین میچز میں سے ابتدائی دو میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلہ دیش کیساتھ میچ بارش کی نذر ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

“”رونالڈو کی ناسا ڈائٹ” وسیم اکرم کا رمیز پر طنز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مشتاق احمد کے بعد سابق کرکٹر و چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو بھی نہ بخشا۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی کی ٹیم ناقص کارکردگی اور گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے پر وسیم اکرم کا غصہ کم نہ ہوا، انہوں نے دو روز قبل کھلاڑیوں کے کیلے کھانے پر انہیں تقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ اگر یہاں عمران خان میرے کپتان ہوتے تو مجھے مارتے۔

گزشتہ روز سابق کپتان کے پروگرام کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم پینل میں موجود دیگر کھلاڑیوں کیساتھ گفتگو کررہے ہیں، جس میں وقار یونس کے علاوہ بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا بھی موجود تھے۔

وسیم اکرم نے سابق چیئرمین و کرکٹر رمیز راجا کے ایک بیان پر انہیں طنز کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ کی کا ڈائٹ پلان نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

رمیز راجا کے تبصرے پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب شو میں وسیم اکرم نے اپنے ساتھی کرکٹر کا مذاق بنایا جس پر مداح شدید ناراض ہیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شو کے دوران کہا کہ سنا ہے کہ ناسا کرسٹیانو رونالڈو کی خوراک بناتا ہے، (بعدازاں انہوں نے وقار یونس کی طرف اشارہ کیا) اور کہا وقار جانتا ہے، پھر دونوں ہنس پڑے۔

سابق کرکٹر نے پروگرام میں پاکستانی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ایسے وقت میں ‘قدیم کرکٹ’ کھیل رہی ہے جہاں کھیل کی رفتار کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

وسیم اکرم نے پاکستانی بولرز کے کچھ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے بالرز 60 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں (یعنی 60 رنز پر ایک وکٹ)۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بالنگ اوسط 14 ٹیمیں جو ون ڈے کھیل رہی ہیں ان میں 12ویں نمبر ہے یعنی عمان اور امریکا سے بھی زیادہ خراب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں جیت کا انحصار کس بات پر ہوگا؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا
  • آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ
  • قومی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں شکست کی وجہ کیا ہے؟ وسیم اکرم کا بڑا دعویٰ
  • وسیم اکرم نے ٹیم میں کم سے کم تین تبدیلیاں ناگزیر قرار دے دیں
  • ’کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا، سب مذاق تھا‘، وسیم اکرم کی مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت
  • وسیم اکرم الزامات پر یووراج سنگھ کے والد کیخلاف پھٹ پڑے
  • “”رونالڈو کی ناسا ڈائٹ” وسیم اکرم کا رمیز پر طنز
  • رونالڈو کی ناسا ڈائٹ وسیم اکرم کا رمیز پر طنز
  • ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا