اپوزیشن قائدین کا پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اپوزیشن قائدین کا کہنا تھا حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے، جعلی حکومت روز بروز بدنام اور کمزور ہو رہی ہے، حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا، جبر و فسطائیت کا دور ختم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان کا احتجاج کے بارے مشترکہ بیان سامنے آگیا۔ اپوزیشن قائدین نے پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کا سامنا ہے۔ دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں نے اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ سمیت 50 سے زائد کارکنان اور قیادت پر ایف آئی آر درج کرانے کے حکومتی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ہر فورم پر احتجاج کا اعلان کیا۔
اسی طرح کل سینیٹ میں سخت احتجاج ہوگا، پارلیمنٹ میں حکومت کو سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں کا آئینہ دکھایا جائے۔ قائدین کا کہنا تھا حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے، جعلی حکومت روز بروز بدنام اور کمزور ہو رہی ہے، حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا، جبر و فسطائیت کا دور ختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا
دبئی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں،25سال بعد نیوزی لینڈ اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، شائقین کرکٹ کو بڑے مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔
دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔
نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کریہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے فائنل ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کنڈیشن سے واقف ہیں، پچ ویسی ہی ہوگی، کوشش ہوگی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں، پوری ٹیم کے اندر بہترین ہم آہنگی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں، آسٹریلیا کا باؤلنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائی تھیں۔
دوسری جانب کیوی بلے باز ول ینگ نے کہا ہے کہ ہم گروپ میچ میں ملنے والے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، اب زیادہ سنبھل کر حریف باؤلرز کا سامنا کریں گے،ہمارے باؤلرز بھی اب بھارتی بیٹرز کے خلاف نئی حکمت عملی سے میدان میدان میں اتریں گے۔
کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت کو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، کنڈیشنز ان کیلئے تھوڑی موزوں ہوسکتی ہیں مگر ہم اچھے کھیل سے کامیابی کیلئے پر اعتماد ہیں۔
Post Views: 1