پشاور:

پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جواب طلب کر لیا۔  

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں عمرہ کے لیے جانا ہے، لیکن ایئرپورٹ پر روکے جانے کا خدشہ ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔

دریں اثنا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لیے ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے، ملک گیر احتجاج سے حکومت پر پریشر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، وفاقی حکومت مزید نفرتوں کو ہوا دے رہی ہے، ہم ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹاپ لسٹ میں فیصل جاوید کا نام

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم

اسلام آباد:

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے  کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے متعلقہ مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور مقدمے میں ملزمہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے  دیا۔

پی ٹی آئی کے وکلاکی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی  گئی تھی، جس میں خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ  اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد ارسلان چوہدری ، محمد عثمان رانا ایڈووکیٹ ، بیرسٹر منصور اعظم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججوں نے وکیل نہ کرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا
  • حکومت سندھ کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا
  • ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا
  • وفاقی حکومت نے ججز تبادلہ کیس میں تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی
  • وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ: خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے پر خارج
  • بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے، عدالت کا 26 نومبر کیس میں حکم
  • فیصل جاوید کو 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم
  • پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی