کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر+سپورٹس رپورٹر) سرکاری سکول کی طالبہ مہک مقبول نے صرف 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرا دیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان ایک بڑا شطرنج کا میچ کھیلا گیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یہ دلچسپ شطرنج مقابلہ وزیراعلی ہاؤس میں شام 3 بجے ہوا اور اسے براہ راست نشر کیا گیا۔مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ سکول کی طالبہ ہیں، جسے سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مہک مقبول

پڑھیں:

چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے

چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور  ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے کوالالمپور پہنچے۔

کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

شی جن پھنگ نے  ہوائی اڈے پر ایک  تحریری تقریر کی، جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک نے باہمی احترام، مساوی سلوک اور  فائدہ مند  تعاون کی پاسداری کی ہے اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کی ایک مثال قائم کی ہے۔ 2023 میں فریقین چین ملائیشیا  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر پر ایک اہم اتفاق رائے پر پہنچے اور گزشتہ سال دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر  شاندار  جشن منایا  ۔ اہم ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے ارکان کی حیثیت سے چین اور ملائیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کو گہرا کرنا دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرے گا  اور خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے سازگار  رہے گا ۔

صدر شی نے کہا کہ وہ  اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، جدید کاری میں تعاون کو فروغ دینے، تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور چین ملائیشیا  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے ایک موقع کے طور پر لینے کے لئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات
  • کراچی، اسکول کی طالبہ سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • وزیراعلیٰ سندھ کے اعلان کے باوجود سائٹ کے ملازمین عید سے قبل ملنے والی تنخواہ سے تاحال محروم
  • وزیراعلیٰ سندھ کی دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ آج بھی پیش نہ ہو سکے، سماعت پھر ملتوی
  • طلبا کو کتنے گریس مارکس ملیں گے؟ حکومت نے منظوری دیدی
  • سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
  • ’اب دوبارہ گانا مت گانا‘، کہانی سنو سے مقبول ہونے والے کیفی خلیل کا نیا گانا مذاق بن گیا