---فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر عدالت نے متعلقہ حکام کی جانب سے 5 افراد کی رپورٹس جمع کرانے پر مزید 6 افراد کی رپورٹس طلب کر لیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں11 لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

 ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور فوکل پرسن پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ طلبا کی گمشدگی سے متعلق رجسٹرار لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایت کر دی۔

سماعت کے دوران ایک خاتون عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اپنایا کہ ان کے داماد کو باڑہ سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

 قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جج جسٹس عبدالعزیز نے استعفی دے دیا

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفیٰ دے دیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج کی جانب سے استعفی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ استعفیٰ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی جانب سے دیا گیا ہے۔

جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفی دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سر انجام نہیں دے سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل جاوید کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست
  • ملیر ندی کراچی میں کمرشل سرگرمیوں پر ڈپٹی کمشنر شرقی ذاتی حیثیت میں طلب
  • روہت، ویرات اور جڈیجا کے مستقبل کا فیصلہ چیمپئینز ٹرافی کے بعد ہوگا
  • لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب
  • لاپتہ افراد کیس: فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب
  • لاپتا افراد کےکیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔
  • لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جج جسٹس عبدالعزیز نے استعفی دے دیا
  • اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلئے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست پر فریقین کونوٹس جاری
  • اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلیے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست؛ فریقین کونوٹس جاری