پورٹ ٹرسٹ کی زمینوں کو سیاسی دباؤ سے بالائے طاق ہو کر خالی کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین کے پی ٹی نے کہا ہے کہ کے پی ٹی زمینوں پر تجاوزات کو دی جانے والی تمام سندوں کو کیسنل کیا جائے گا، پورٹ ٹرسٹ کی زمینوں کو سیاسی دباؤ سے بالائے طاق ہو کر خالی کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کمشنر ہاؤس یا اداروں سے سے دی جانے والی تمام سندیں کینسل ہوں گی، ایک ماہ میں 55 ایکڑ زمین کو خالی کرا لیا گیا، واگزار زمین پر چار دیواری لگا کر رینٹ آؤٹ کیا جارہا ہے۔
چیئرمین کے پی ٹی نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تمام زمینوں کو سیاسی دباؤ سے بالائے طاق ہو کر خالی کرایا جائے گا، پورٹ قاسم پر 30 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، 7.
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی زمینوں پر آباد سیلاب متاثرین کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو رٹ کو چیلنج کیا جاتا ہے، 22 ایکڑ پر بھی کچی آبادی ہے معاملہ عدالت میں ہے، زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے، پورٹ قاسم کی 30 ایکڑ زمینوں کو واگزار کرانے کا گرینڈ آپریشن عنقریب شروع ہونے والا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زمینوں کو ایکڑ زمین کہا ہے کہ
پڑھیں:
6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتار
---فائل فوٹوموریطانیہ، ملائیشیا اور امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ جبکہ 5 کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
امیگریشن کے ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئے 5 مسافروں کو کراچی میں انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
موریطانیہ سے کشتی سے یورپ اسمگلنگ کے لیے موجود 2 نوجوان بھی بے دخل کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب، عمان اور امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کراچی ایئرپورٹ پر 38 کو آف لوڈ کردیا گیا۔
امیگریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے بلیک لسٹ، منشیات اسمگلنگ اور سزا یافتہ سمیت 45 پاکستانی ڈی رپورٹ کیے گئے ہیں۔
اسی طرح سعودی عرب میں سزا پوری کرنے والے 9 افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
امیگریشن کے ذرائع کے مطابق ملائیشیا سے 1، عمان سے 2 اور قطر سے 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا ہے۔