صدرِ مملکت آصف زرداری—فائل فوٹو

ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

صدر اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کریں گے، صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہو گا۔

جمہوریت ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ جمہوریت کے حوالے سے اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ 20 سے 25 منٹ ہو گا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، عسکری قیادت، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی اجلاس دیکھنے کی دعوت دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایک سالہ کارکردگی مملکت آصف

پڑھیں:

اسلام آباد میں شدید ٹریف جام ،1وفاقی وزیر اور 2وزیر مملکت بر وقت ایوان صدر نہ پہنچ سکے،حلف اٹھانے سے محروم

اسلام آباد میں شدید ٹریف جام ،1وفاقی وزیر اور 2وزیر مملکت بر وقت ایوان صدر نہ پہنچ سکے،حلف اٹھانے سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )ایک وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت آج حلف نہیں اٹھاسکے، اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے تینوں وزرا وقت پرنہ پہنچ سکے۔عمران شاہ نے آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھانا تھا جب کہ شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی نے بطور وزیرمملکت حلف اٹھانا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب،ایوان صدر نے حکومت سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی
  • مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کے اشتہار کس نے چھپوائے؟ رانا ثنااللہ نے بتادیا
  • چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا حکومتی ورک رپورٹ کے مسودے پر غور
  • ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے نشان پاکستان کا اعزاز
  • اسلام آباد میں شدید ٹریف جام ،1وفاقی وزیر اور 2وزیر مملکت بر وقت ایوان صدر نہ پہنچ سکے،حلف اٹھانے سے محروم
  • ترانوے اجلاس، 212 گھنٹے کام، قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، 13 وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا،ایوان صدر میں تقریب
  • ایوان صدر میں تقریب: صدر مملکت نے ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان عطاء کر دیا
  • صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی والے افراد کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے