City 42:
2025-04-15@06:29:49 GMT

شکارپور،ڈاکوؤں کا باپ بیٹے پر تشدد، وڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

عبدل جبار ابڑو: شکارپور کے علاقے سے ایک ماہ قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے باپ بیٹے کی تشدد بھری وڈیو وائرل۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں۔اہلِ خانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق شکارپور  تھانہ کوٹ شاہو سے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  وڈیو میں مغویوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں، وڈیو میں بے بس باپ بیٹا مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں پر وحشیانہ تشدد کے مناظر نے شہریوں میں غم و غصہ پھیلا دیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

 واضح رہے کہ ایک ماہ قبل شکارپور کے تھانہ کوٹ شاہو کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے باپ بیٹے کو اغوا کر لیا تھا۔ اہلِ خانہ نے ان کی بازیابی کے لیے متعلقہ حکام سے بارہا اپیل کی، مگر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

 مغویوں کے اہلِ خانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو مغویوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ورثا کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکام پہلے ہی کارروائی کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ حکومت سندھ اور پولیس حکام  فوری ایکشن لینے  تاکہ مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جا سکے۔

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا

   پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اوڈ برادری کے نوجوان کامورو اور اس کے بیٹے انصاف اوڈ کو جلد از جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مغویوں کو باپ بیٹے

پڑھیں:

10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق

لاہور کے علاقے ہنجروال میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ گھریلو ملازمہ پاک پتن کی رہائشی تھی اورہنجروال میں فرخ بشیر نامی شخص کے گھر کام کررہی تھی۔ بچی کی والدہ رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بچی کی والدہ مدعیہ کے مطابق بچی کو 8 ہزار روپے ماہوار پر ملازمہ رکھوایا گیا تھا۔ چند روز قبل اطلاع ملی کہ سونیا کے ہاتھ پر زخم آیا ہے۔ اس کا حال پوچھنے گھر گئے تھے۔ فرخ بشیراوراس کی بیوی سونیا پر تشدد کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی

بچی کے چہرے اور پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ ملزمان نے تشدد کے بعد بچی کو اسپتال میں بھی داخل نہیں کروایا۔ پولیس نے ملزم فرخ بشیراوراس کی اہلیہ  کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بچی سمیت دو افراد زخمی
  • سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی اپیل پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا
  • رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، تلاش جاری، پولیس
  • بنگال کے تشدد زدہ علاقوں میں فورسز کی مزید پانچ کمپنیاں تعینات، 150 افراد گرفتار
  • ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کے لواحقین کا میتیں جلد پاکستان لانے کی اپیل
  • رحیم یار خان: ڈاکوؤں کی سہولت کاری پر کچے کے تھانوں کے ایس ایچ اوز برطرف
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
  • ’ 50 کلو سے کم وزن والے اڑ سکتے ہیں‘، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنےکی اپیل
  • 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق