2025-02-22@14:54:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2991

«آفریدی سے ملاقات»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہرقائد میں ہوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، مشتعل افراد نے پانچ ٹینکر جلا دیئے۔ پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نامعلوم مشتعل افراد نے واقعہ کے بعد 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگا دی ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں سال ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 45 دنوں میں 107 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے 107 افراد میں مرد، خواتین اور بچے...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے قبل ہوئی، جس کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کی۔ یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات اس ملاقات سے قبل روبیو نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں تبادلہ خیال کیا۔ مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور وہ اسرائیل سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں منگل کے...
    اسلام آباد: بانی  پی ٹی آئی  نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کےلیے بلالیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کےلیے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ممبر اسمبلی نے ابھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے، ملاقات کرکے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔اس دوران شیر افضل مروت جذباتی...
     امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ثالثی میں روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچے ہیں، امریکی وزیر خارجہ اور دیگر امریکی حکام کی روسی وفد سے ملاقات منگل کو طے ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وفد میں وزیر خارجہ مارکوروبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں تاہم روسی وفد میں شامل حکام کے نام منظر عام پر نہیں آئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کا مطالبہ ہے یوکرین نیوٹرل ہو جائے اور کچھ علاقے روس...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ’کمرشل لٹیگیشن کوریڈور‘ کے قیام کا اعلان کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی شمولیت ضروری ہے۔اطالوی...
    علامہ اطہر مشہدی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مسلکی اور لسانی مسائل کو پسِ پشت ڈال کر ہی وطن عزیز میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ شہر اب کسی بھی لسانی یا مسلکی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اِس جانب دھکیلنے والے عناصر کو مل کر بےنقاب کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادر آباد میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اطہر مشہدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کراچی سے متعلق مختلف امور و جملہ مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی جس میں تعلیم صحت اور کے الیکٹرک کی...
    نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی ڈیٹنگ اور شادی کی خبریں ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ ان سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ، اداکارہ جَلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جبکہ حال ہی میں کریتی اور کبیر کو دہلی ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ زرائع کی مانیں تو ان کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ، دہلی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کے لیے گئی ہیں۔ لیکن ابھی تک جوڑے کی جانب سے کچھ بھی کہا نہیں گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 34 سالہ کریتی سینن بزنس فیملی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ رواں سال ہی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے یہ پیغام پہنچایا ہے کہ عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔ شیر افضل مروت کے مطابق انہیں پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی نے بتایا ہے کہ عمران خان ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شکوہ کروں گا کہ مجھے سنے بغیر پارٹی سے کیوں نکالا۔؟ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ شیر افضل...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے الرجی کے خاتمے کے لیے جنگلی شہتوت کو  مرحلہ وار تلف کیا جار ہا ہے، ایف نائن پارک میں سات ہزار میں سے  پانچ ہزار سے زائد درختوں کی کٹائی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ کی سربراہی میں پولن الرجی کے خاتمے بارے جائزہ اجلاس ہوا، ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں ماحولیات اور  سی ڈی کے  نمائندوں نے جنگلی شہتوت کی کٹائی اور جاری اقدامات پر بریفننگ دی۔ کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسلام آباد میں پولن الرجی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کو ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے پیر کو اپنے ہنگامہ خیز اجلاس میں گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل 2025 اور سندھ سول کورٹس ترمیمی بل(نظر ثانی)کی دوبارہ منظوری دیدی۔ اپوزیشن نے ان دونوں ترمیمی قوانین کی منظوری کے موقع پر ایوان میں زبردست احتجاج کیا، بلوں کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور نامنظور۔۔۔ نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیرکو ڈپٹی کو اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل 2025 اور سندھ سول کورٹس ترمیمی بل(نظر ثانی شدہ) الگ الگ منظوری کے لئے پیش کیے، اس موقع پر اپوزیشن نے جن...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، اب تک 436 اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں سمندر کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مندی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ زیادہ ہے، جسے روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سخت ایکشن لیا، اس سلسلے میں ایف آئی اے میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ انسانی اسمگلرز کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ یورپ پہنچنے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتیوں کو...
    مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیرا علی پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلز جو گورنر نے اعتراضات لگا کر بھیجے تھے، وہ سب پاس کریں گے، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں...
    فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔ فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔ مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک مذاق ہے، جلد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ ایسا نہیں ہے،...
      لاہور: پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے جیل قوانین میں ترامیم کی ہیں تاکہ قیدیوں کے حقوق کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، ان ترامیم کا مقصد جیلوں میں انسانی حقوق کا تحفظ اور قیدیوں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم میں خصوصی طور پر خواتین قیدیوں، بچوں اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے حقوق پر توجہ دی گئی ہے۔ نئے رولز کے مطابق، غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول دینے پر زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہر جیل میں...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔   اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد رہی،جس پر مجھے ایسی صورتحال میں عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ جس طرح آج کیس کی سماعت لمبی ملتوی کی گئی اس پر شاکی ہوں ۔ جج صاحب کی چھٹی کے...
    بانئ پی ٹی آئی—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وکیل عرفان نیازی کی درخواست منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست منظور کی۔ بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے: ترجمان سندھ حکومتترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات کے لیے ہدایت جاری کر دی۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، عرفان نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھہ ملاقات کے لیے اڈیالہ...
    شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2025ء ) شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے 129 درہم ( تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے ) فی ٹکٹ کی قیمت پر 5 لاکھ سپر سیٹوں کی فروخت شروع کردی۔ گلف نیوز کے مطابق بجٹ کیریئر ایئرعربیہ نے پاکستان سمیت اپنے پورے نیٹ ورک میں شامل شہروں کے سفر کے لیے رعایتی کرایوں پر 5 لاکھ نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کی واپسی کا اعلان کیا ہے، یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک چلے گی جس میں 1 ستمبر 2025ء سے 28 مارچ 2026ء کے درمیانی عرصہ میں رعایتی نرخوں پر سفر کی سہولت دی جائے گی، ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں متوقع طور پر وہ سعودی عرب میںیوکرین اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروس کے صدر ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام کو جنگ پر مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا تھا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میںروس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کا وعدہ کیا تھا ریاض غزہ کی پٹی کے مستقبل کے بارے...
    یروشلم/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حماس کا خاتمہ ضروری ہے‘ حماس عسکری یا اقتدار میں رہنے والی قوت کے طور پر نہیں رہ سکتی‘حماس کے ایک طاقت کے طور پر موجود رہنے سے امن کا قیام ممکن نہیں ہے. تل ابیب میںاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوسے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ حماس کا خاتمہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جب تک حماس ایک قوت کے طور پر موجود رہے گی یہ انتظامیہ سنبھالے گی یا ایسی قوت بنے گی جو انتظام سنبھال سکتی ہے یا پھر تشدد کے استعمال کی دھمکیاں دینے والی فورس بنے گی انہوں نے کہاکہ اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان شراکت داری، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری سات دہائیوں پر محیط ہے اور اس دوران عالمی بینک کے تعاون سے کئی بڑے منصوبے مکمل کیے گئے جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے بے پناہ فوائد حاصل کیے ہیں۔ خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک نے پاکستان میں متاثرہ افراد کی بحالی...
    ماریشس (نیوز ڈیسک)ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ اور مالیاتی بے ضابطگیوں کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوند جگناتھ پر منی لانڈرنگ سمیت مالی بے ضابطگیوں کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنیوالے کمیشن ایف سی سی نے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
    تہران میں آذربائیجان کے لوگوں سے گفتگو میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ تبلیغی امور انجام دینے والے اداروں اور سائبر اسپیس سے جڑے نوجوانوں کو اپنی توجہ دشمن کی طرف سے درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے مشرقی آذربائیجان کے عوامی وفود نے ملاقات کی۔ تہران میں آذربائیجان کے لوگوں سے گفتگو میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ تبلیغی امور انجام دینے والے اداروں، صاحبان تقریر و تحریر ،علوم و فنون کے حامل افراد، سرکاری میڈیا کے حکام اور سائبر اسپیس سے جڑے نوجوانوں کو اپنی توجہ دشمن کی طرف سے درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔ 29 ویں بہمن...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھےبدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، محمد نواز شریف کی ارکان اسمبلی سے گفتگو سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا ، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، معیشت اور اقدار تباہ کیں ، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے...
    سعید احمد:  پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔  گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی...
    شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافے کے معاملے پر جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔  درخواست گزاروں میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین اور رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق شامل ہیں جبکہ درخواست عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط  درخواست میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، کے ایم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نےایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تحفظات کا ا ظہار کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے پریس کانفرنس میں کراچی کے گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا نظام درست کریں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی میں چپ نہیں بیٹھے گی، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو وقتی طور پر سپورٹ کررہی ہے۔ ارسلان شیخ نے کہا کہ ملک میں انتشار پسند ٹولہ ایسی فضا قائم کرنا چاہتا ہے جس سے استحکام کو تباہ کیا جائے، سیہون میں حادثے کی وجہ تباہ حال روڈ ہیں، وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے، حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر...
    اسلام آباد ضلع میں یونین کونسلوں کی تعداد 125 اور یوسی وارڈ کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی۔ اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں اور وارڈ بڑھانے کے خلاف 31 اعتراضات دائر کر دیئے گئے۔  ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نعیم احمد آج سے اعتراضات کی سماعت شروع کریں گے۔ اپیلیٹ اتھارٹی کے مطابق تمام اعتراضات کی سماعت پر فیصلے جمعہ 21 فروری تک مکمل ہوجائیں گے۔ اعتراضات پر فیصلوں کے بعد آئندہ ہفتے اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ۔ ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے آج 8 اعتراض کنندگان کو موقف اور علاقہ نقشے کے ساتھ طلب کرلیا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ’بہت جلد‘ ملاقات کرسکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے عہدیدار سعودی عرب میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے لیے ملنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکا میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملاقات کا کوئی وقت مقرر نہیں، لیکن یہ بہت جلد ہو سکتا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے؟ ٹرمپ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انہوں نے ہٹلر کو شکست دی اور نیپولین کو شکست دی۔ وہ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ...
    پشاور (بیورو رپورٹ + آئی این پی) خیبر پی کے حکومت نے اپنے دو وفود کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹی او آرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کیلئے دو وفد افغانستان جائیں گے۔ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنائے گا اور سفارتی امور نمٹائے گا جبکہ دوسرا وفد کئی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔ مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت ہوئی ہے، بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی ہے۔ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔ دفتر...
    اسلام آباد: پاکستان میں لفظ ’’اصلاحات‘‘ کو اتنے برے طریقے سے استعمال کیا گیا ہے اب جب کبھی اصلاحات کا ذکر آتا ہے تو وہ محض کھوکھلے دعوے معلوم ہوتے ہیں جن کے اندر تبدیلی کی حقیقی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔  حال ہی میں مشعل پاکستان کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ بعنوان پاکستان ریفارمز رپورٹ میں حکومت کے 2024 میں 100 زائد اصلاحات کے اقدامات کو سراہا گیا ،جب ہم 100 سے زائد اصلاحات ذکر سنتے ہیں تو ذہنوں میں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں۔  رپورٹ کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان اقدامات کو اصلاحات سے تعبیر کرنا محض غلطی ہے کیونکہ یا تو یہ گزشتہ جاری منصوبوں کا تسلسل...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن لاہور میں ’’ بنوقابل‘‘ کے تحت انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور بعض عناصر کے پروپیگنڈے سے نوجوان مایوس ہو رہا ہے، آئی ٹی و دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کریں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کا مقصد بنوقابل کے تحت صرف کورسز کرانا نہیں بلکہ ایک تعلیمی انقلاب برپا کرنا ہے جو پاکستان کے ہر نوجوان کو روشن مستقبل دے سکے، ملک معدنیات سے مالا مال صرف لیڈرشپ کی کمی ہے، اگر وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے تو پاکستان...
    کراچی (رپورٹ : قاضی جاوید)آئی ایم وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات قو می وقار کے منافی اورملکی اداروں میں براہ راست مداخلت ہے‘ عمران خان آئی ایم ایف کی ملکی وقار کے کسی شرط کو ہرگز قبول نہیں کرتے ‘عالمی وفد کو یحییٰ آفریدی سے تفصیلی نوعیت کے سوالات کرنے کامینڈیٹ حاصل نہیں تھا‘ آئی ایم ایف وفد، چیف جسٹس ملاقات پہلے سے طے نہیںتھی،عالمی ادارہ ججزکی تعیناتی میں مداخلت نہیںکرتا۔ان خیالات کا اظہارسینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا اوروزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’’آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کیا قومی وقار کے منافی نہیں...
    سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی گورننگ باڈی نے اپنے 171 ویں اجلاس میں افسران کے ہاؤس رینٹ میں پانچ فیصد اضافہ کی منظوری دیدی، اس حوالے سے سیسی میں افسران کی غیر سیاسی، نمائندہ اور واحد رجسٹرڈ ایسوسی ایشن گزشتہ 2 سال سے مسلسل کوشش کررہی تھی۔ لیکن اگست 2023 سے جولائی 2024 تک تقریباً ایک سال گورننگ باڈی سیسی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا اور اس کے بعد جو اجلاس ہوئے اس میں بجٹ کی منظوری ہوئی اس لیے یہ معاملہ مسلسل التواء کا شکار ہوتا چلا گیا، لیکن ایسوسی ایشن کے سابق صدر ندرت بلند اقبال اور جنرل سیکرٹری اس حوالے سے مختلف کمشنر سیسی کو بار بار تحریری پر بھی اپنے مطالبہ سے آگاہ...
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان حلقہ این اے 97کے سیاسی دفترمیں عمائدین اور اہل علاقہ سے ملاقات کررہے ہیں
    معروف بھارتی اداکارہ 34 سالہ کیرتی سینن کی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی ایک دوسرے کے ساتھ تفریح مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عمر میں واضح فرق کے باوجود ان کی کمیسٹری بہت اچھی ہے۔ جوڑے نے ممبئی میں بھی ایک خفیہ ملاقات کی تھی اور جیسے ہی دونوں ریسٹورینٹ سے باہر نکلے میڈیا کو دیکھ کر الگ الگ ہوگئے۔  کیرتی سینن کے مداح بھی جلد دونوں کی شادی کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں...
    وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت کرنا اور خیر مانگنا ہماری ذمہ داری ہے، ایک سال کی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ  پوری دنیا کہتی ہے کہ ہم نے ملک کو معاشی طور پر بچا لیا، اس کا اعتراف اب بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، بڑوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان بنانے میں قربانیاں دیں...
    ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلن مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔  اسلام ٹائمز۔ نومتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ارب پتی خصوصی وزیر ایلون مسک کی مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی حساس اور نیم حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کی وجہ سے موجودہ امریکی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔ امریکہ کی 19 ریاستوں سے ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلون مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔ درخوست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ٹیم...
    کانفرنس کے اعلامیہ میں معاشرے کی ترقی میں علما و ذاکرین کے کردار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہیں ان کی الہیٰ خطوط پر تربیت علما و ذاکرین کی ذمہ داری ہے، ملک و قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک رہنما امت کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت سلور جوبلی سال کی مناسبت سے علما و ذاکرین کانفرنس سے علما کرام خطباء و ذاکرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منبر اور محراب معاشرے اور نئی نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شیخ رحمت علی ہال محفل شاہ...
    شیعہ علماء کونسل کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علامہ شبیر میثمی اپنے دورے کے موقع پر کوئٹہ کی مختلف سیاسی شخصیات، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ کے سربراہ علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔ جس میں پاراچنار کے عوام کو درپیش مسائل اور قومی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ علامہ شبیر میثمی اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنماؤں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ پر واقعہ جامعہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر علامہ جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں...
    شکارپور میں بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کشمور، شکار پور، جیکب آباد، گھوٹکی کے عوام کو ڈاکوؤں کے حوالے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی ذمہ داران نے ڈاکوؤں کے خاتمے کلیئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائیں۔ پولیس وڈیرے اور ڈاکوؤں کی ملی بھگت سے اغواء انڈسٹری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بحالی امن ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کی میزبانی میں کندن بائی پاس شکارپور پر سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے...
    سربراہ ملائیشین اسلامی تنظیم محمد آظمی الحامد نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کو شکست دے کر ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا پڑے گا، پاکستان انڈونیشیا کے بعد دوسرا بڑا اسلامی ملک ہے، پاکستان انسانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، پاکستان میرے جسم اور خون میں شامل ہے، کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے، اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آظمی الحامد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بنے، پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات ہیں، ہم چاہتے ہیں دونوں ملکوں کے مابین بھائی چارے کی فضا...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے...
    کراچی:  چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ میں ای وی گاڑیوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے وفد کو سندھ میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ملاقات میں سیکریٹری ٹراسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو کی بھی شرکت کی۔ چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بعائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول کی تمام...
    تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، بانی نے اسد قیصر اورعمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کی بساط لپیٹ دی گئی مگر چنگاریاں اب تک نکل رہی ہیں ۔ خط ڈپلومیسی میں مایوسی کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے مذاکرات میں عدم دلچسپی کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا۔پی ٹی آئی رہنما خط کے معاملے پر صفائیاں دیتے نہیں تھک رہے۔ سلمان اکرم راجا نے بیک ڈور رابطوں کی بھی تردید کردی۔ خط و کتابت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف  سے ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری شاخ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو نائب صدر مختر ڈیوپ نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور پائپ لائن میں پڑے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،  وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈبلیو بی جی کی جانب سے حال ہی میں 40 بلین امریکی ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) (2026-2035) پروگرام...
    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو اپنے حلقے میں کام کے لیے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے ، عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت میں متعدد ترجمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفنگ بھی دیں۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ان نا تجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ...
    کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے  بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو...
    ویب ڈیسک — امریکہ اور روس کے حکام کی آنے والے دنوں میں سعودی عرب میں ملاقات کا امکان ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس ملاقات میں روس کی یوکرین میں لگ بھگ تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جمعے کو جرمنی میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی تھی۔ ولودیمیر زیلنسکی کے بقول یوکرین کو سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت میں مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یوکرین اپنے اسٹریٹجک پارٹنرز سے تبادلۂ خیال سے قبل روس سے جنگ بندی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) ماسکو سے اتوار 16 فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق روسی وزیر خزانہ آنٹون سیلوآنوف کا سعودی مملکت کا یہ دورہ اس لیے بہت اہم ہے کہ اس کے ذریعے بالواسطہ طور پر سعودی عرب ہی میں یوکرینی جنگ سے متعلق امریکہ اور روس کے مابین آئندہ ہفتے شروع ہونے والی مکالمت کے لیے راہ ہموار کی جائے گی۔ روسی وزیر خزانہ بظاہر اس لیے بھی سعودی عرب میں ہیں کہ وہاں وہ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں والے ممالک کی العلا کانفرنس میں شرکت کر سکیں۔ اس کانفرنس کا اہتمام سعودی وزارت خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یوکرینی جنگ...
    یوکرین میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جلد سعودی عرب میں متوقع ہیں۔ جہاں امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام روسی اور یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور امریکا کے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ صدر پیوٹن اور ٹرمپ ریاض میں ملاقات کریں گے۔ اہم ملاقات سے پہلے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، وزیر خارجہ اور نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ، کمیٹی میں شامل ہیں۔ روس سے بھی اعلیٰ سطح وفد کی شرکت متوقع ہے، مذاکرات میں سعودی عرب ثالث کا کردار ادا کرے گا۔ مزید پڑھیں: یوکرین جنگ کے خاتمے پرپیوٹن...
    اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی غلط تھا۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ایکٹ کیخلاف صحافتی برادری کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے بڑی غلطی کر دی۔جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی...
    منی لانڈرنگ کے الزامات پر ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشن کی ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
     مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے،سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے،لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنا ہمارا عزم ہے،پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔    سموگ میں کمی،زیادہ پیدوار،کاشتکارخوشحال پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے ۔صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے330ٹن بیج کی بچت روایتی...
    سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے سنیچر کو ریاض میں پاکستان کے ہم منصب سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب ’العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز‘ میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تو ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر حمد محمد آل شیخ اور پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی موجود تھے۔وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ملاقات اقتصادی تعاون اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ اقتصادی تعاون کے پلوں کی تعمیر اور...
    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات نہیں البتہ موسم خشک رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
    پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے شہرALULA العلیٰ میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ آل جدان کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون پرمبنی روابط مستحکم کرنے اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت’ سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کو وسعت دینے کے مواقع اجاگرکئے گئے۔فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی’ توانائی’ ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اشتہار
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت  کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ  ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس...
    پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے اعلیٰ سطح ملاقات کی ہے۔ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات...
    اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، روبینہ خالد نے نائب وزیراعظم کو بی آئی ایس پی کے لیے نئے بینکنگ نظام سے آگاہ کیا۔روبینہ خالد نے بتایا کہ نئے بینکنگ نظام سے بی آئی ایس پی فنڈز کی ترسیل میں سہولت پیدا ہو گی، چاہتے ہیں مستحق طبقے کو باعزت طریقے سے رقوم کی ترسیل ہو سکے۔ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیئر پرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کو مزید مضبوط کرنے...
    لزبن (آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے موجودہ روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ایک سچے اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانیت کے لیے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ امریکہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جہاں انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان سے مثبت بات چیت کی۔ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کو اس لعنت کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں...
    پشاور(نوائے وقت رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے ایس او ایس ویلیج پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کی  جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں واقع ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی آمد پرانہیں ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔ دونوں نے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کی نصابی و غیر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔ ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی شریک تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے شرکت کی۔ فریقین نے دوطرفہ...
    ر یاض (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقعپر ہوئی، سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ملاقات میں سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی شریک تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد...
    اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فیلیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
    پشاور(صباح نیوز)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہییں۔مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکا نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ عزت مآب محمد بن عبداللہ الجدعان سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی، سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ عزت مآب ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی شریک تھے جبکہ پاکستان کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر ملاقات کررہی ہیں
    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اطلاق آ ج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ وزات خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کی...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے  گا۔ افغان طالبان...
      اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
    سٹی42:  وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اور  آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات آ رہی ہیں کہ کشمیر، راولپنڈی اوراسلام آباد  زلزلے سے لرز گئے ،بھمبر،سماہنی،راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی ابتدائی اطلاعات آئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین میں 67 کلومیٹر گہرائی میں دریافت ہوا ہے۔ چار سو کلو سونے کا لٹیرا وطن واپس پہنچ کر مزے کی زندگی گزار رہا ہے  زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آٹھ اکتوبر 2005 کو...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو وکلاء کی جانب سے شکایات لگانے پر بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلاء کی شکایات اور پیغام رسانی پر بھی سوالات اٹھا دیے، پارٹی قائدین نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں وکلاء کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ وکلاء میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کےلیے...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللّٰہ الجدعان سے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطح سالانہ’العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز‘ کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستانی اور سعودی وزراء خزانہ کے درمیان ملاقات تاریخی شہر العلاء میں کانفرنس کےموقع پر ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر مملکت اور رکن کابینہ ڈاکٹر حمد محمد الشیخ اور پاکستان کے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بھی شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ کےلیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقعوں...
    کراچی: سندھ کابینہ نے گورنر کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ میڈیا ذرائعکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ صوبائی کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) منظور کرلیا ہے جس کے تحت نجی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرریوں کے لیے اہلیت کے معیار میں توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بل ابتدائی طور پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ نے سرچ کمیٹی کے ذریعے پیش کیا تھا اور 4 دسمبر 2024 کو صوبائی کابینہ کی منظوری حاصل کرنے سے قبل...
    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی "رائٹ سائزنگ پالیسی" کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے پچیس سے چھبیس سو ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل جلد فیصلہ کرے، امریکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کو ہے اسرائیلی ریاست جو قدم بھی اٹھائے گی امریکا حمایت کرے گا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نےغزہ میں 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جن میں امریکی شہری بھی شامل ہے، ایسا لگتا ہے کہ امریکی یرغمالی اچھی حالت میں ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے گزشتہ ہفتے قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا بیان دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ رات 12 بجے تک کیا حکمت عملی اپنانی ہے، آج تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے...
    ملک بھر میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق کرنے والے ادارے آئی بی ای سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے مذکورہ اسناد کی تصدیق کے عمل میں سربمہر لفافوں کے ذریعے بھجوائی گئی اسناد کے عمل کو ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ ڈیجیٹلائز سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈ سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق اب دستیاب آن لائن ڈیٹا اور پورٹل شیئرنگ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اسی تصدیق کی بنیاد پر طلبہ کے میٹرک و انٹر کی دستاویزات کی کردی جائے گی، یہ نظام 16 فروری سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز اور یہاں سے میٹرک و انٹر کرنے والے طلبہ...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد میں 25 فروری سے جشنِ بہاراں کا آغاز ہوگا، سہہ روزہ میلے کے لیے رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت سہہ روزہ جشن بہاراں میلے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ڈی اے سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اسپورٹس کمپلیکس میں پچیس  سے ستائیس  فروری تک  جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ میلے کے لیے رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تمام متعلقہ افسران کو بہترین انتظامات یقینی...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ عزت مآب محمد بن عبداللہ الجدعان سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی، سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ عزت مآب ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی شریک تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد...
    ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبدااللہ الجدعان سے ہونے والی ملاقات میں پاک سعودیہ دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔   وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات سعودی شہر العلا میں ہونیوالی کانفرنس کے موقع پر ہوئی ، جس میں پاک سعودیہ دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا عزم کیا گیا۔ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔  لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے سعودی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ Leader of Muslims' Firm Stance on US Negotiations & Middle East Crisis     رہبر مسلمین کا دوٹوک اعلان، امریکہ سے مذاکرات بے سود    انصار اللہ کا سخت ردعمل، اسرائیل کو سنگین نتائج کی وارننگ   عالمی فوجداری عدالت پر ٹرمپ کی پابندیاں، 79 ممالک کا شدید ردعمل   تاریخ: 15 فروری 2025 ہفتہ وار پروگرام اسلام ٹائمز وی لاگ...