پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) سفیر پاکستان فرانس ممتاز زہرا بلوچ کی دعوت پر پاکستانی صحافیوں نے سفارتخانہ پاکستان میں ان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر نے دیار غیر میں پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو سراہا ، معیشت، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم سمیت وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی جس کا مقصد پاک فرانس تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینا تھا۔

سفیر نے ان کے کردار کو سراہا اور فرانسیسی معاشرے میں پاکستان کے موقف کو مزید فروغ دینے اور پاکستانی میڈیا میں سفارت خانے کی متعدد مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاکستانی تارکین وطن کے تعاون کی عکاسی کرنے کے لیے انہیں سفارت خانے کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے پاکستان فرانس تعلقات میں بہتری کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا ، اور بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں ان تعلقات میں بہتری آئی ہے فرانس کے ساتھ پاکستان کی زراعت میں بہتری کے لئے کام ہورہا ہے، انہوں نے یونیسکو میں پاکستان کے قائدانہ کردار پر بھی روشنی ڈالی ، سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ فرانس کی پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا، انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں سے ملاقاتیں کررہی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان فرانس میں بہت مثبت کام کررہے ہیں اور فرانس کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ اور پریس قونصلر سجیلہ نوید نے تمام صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممتاز زہرا بلوچ میں پاکستان

پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، صدر لوکاشینکو

نجی ٹی وی کے مطابق بیلاروس کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ صدر لوکاشینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدربیلاروس کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان، بیلا روس تعلقات کی نئی جہت
  • پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، صدر لوکاشینکو
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
  • محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات
  • یورپین یونین میں پاکستانی سفیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات
  • ’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام تقریب
  • پاکستانی سفیر فیصل ترمذی کا یو اے ای کے تحقیقی ادارے ٹرینڈز ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کا دورہ
  • نوازشریف سے ملاقات: صدر مسلم لیگ ن بلوچستان پر کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ، عبدالمالک