بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کے ساتھ فیملی ملاقات کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔
ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملاقات کی
پڑھیں:
جمعرات اور جمعہ کے روز کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟
محکمہ موسمیات پاکستان نے جمعرات اور جمعہ کے روز ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ دوپہر کے بعد خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد اور وسطی بلوچستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں یا آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا بھی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جمعہ کے روز بھی کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بارشوں کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارشیں بہار ژالہ باری محکمہ موسمیات