عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کو اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کل ہدایت دی ہے کہ یہ ملاقات والے معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی عادت نہیں کہ وہ کسی سے ملنے سے انکار کریں، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا قومی مفاد میں اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو تیار ہوں۔
علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بہت سے وکلا ان سے ملنے کے لیے جاتے ہیں، بعض اوقات لسٹ میں نام نہیں ہوتا، نام پکارا جاتا ہے تو انٹری ہو جاتی ہے، بانی سے ملاقات کرنے کا ہر ایک کا حق ہے ہم نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ یہ اڈیالہ جیل جائے گا اور یہ نہیں جائے گا۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا صاحب کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق کمینٹس نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملاقات سے متعلق سپریم کورٹ لے اڈیالہ جیل

پڑھیں:

عمران خان کی بہنوں اور دیگر رہنماﺅں کو ایک بارپھر ملاقات کرنے سے روک دیا گیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل 2025ئ)بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں اور کزن قاسم خان کو ایک بارپھر عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیاگیا،پولیس نے تینوں بہنوں کو گورکھ پورناک سے آگے جانے سے روک دیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن کئی پارٹی رہنماوں اور اہل خانہ کو اڈیالہ جیل کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا گیا،عمران خان سے ملنے کیلئے آئی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا، علیمہ خان گاڑی سے نکل کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بشری بی بی سے ملاقات کیلئے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔بشری بی بی کی فیملی ممبر مہر النساءاحمد اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سلمان صفدر ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔بتایاگیاہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اڈیالہ جیل کی جانب جانے سے روک دیا۔

اسی طرح نعیم بنجھوتہ کو بھی پولیس نے پہلے ناکے پر ہی روک لیاگیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کاکہنا ہے کہ آج ہمیں پھر روکا جا رہا ہے، ہم نے نہ پہلے کوئی کال دی نہ آج دی۔ صرف ٹوئٹ کیا تھا کہ اگر اجازت نہ ملی تو فیملی ممبران باہر بیٹھ جائیں گے۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں داہگل،گورکھپور سمیت 4 مقامات پرناکے قائم کر دیئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار علیمہ خان کی جیل جانے کی خواہش
  • حامد رضا اور احمد خان بچھر کو بھی اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
  • سپریم کورٹ ،عمران خان سے ملاقات کیلئے تحریری حکم کی استدعا مسترد
  • سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف کیا شواہد ہیں؟سپریم کورٹ نے پولیس کومزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی
  • سپریم کورٹ، عمران سے ملاقات کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد
  • سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 
  • سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مستردکردی
  • عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل روکنے کی ہدایت کردی
  • عمران خان کی بہنوں اور دیگر رہنماﺅں کو ایک بارپھر ملاقات کرنے سے روک دیا گیا