نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہوئی ملاقات میں فوری فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا۔
"پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات"
• دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
• ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی… pic.
— PMLN (@pmln_org) April 9, 2025
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی ڈویلپمنٹ شروع ہوئی تو نواز شریف بلوچستان کا دورہ کرینگے۔ نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لینے کے بعد بلوچستان کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے اور اس ضمن میں اختر مینگل سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا پُرامن حل چاہتے ہیں، نواز شریف نے اختر مینگل سے رابطہ کرنے کا کہا ہے، خواجہ آصف
ملاقات میں نواز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ اختر مینگل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مالک بلوچ نے ملاقات میں ماہرنگ بلوچ کے حوالے سے بھی بات رکھی۔ تاہم نواز شریف نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اخترمینگل بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک ماہرنگ بلوچ نوازشریف وزیراعظمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اخترمینگل بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک ماہرنگ بلوچ نوازشریف ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ملاقات میں نواز شریف حوالے سے شریف نے
پڑھیں:
اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل
پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف کے خلاف بیان کو احسان فراموشی قرار دے دیا۔
اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف سے متعلق گفتگو پر مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل
اس موقع پر سلیم کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقائق بتانا چاہتے ہیں، اختر مینگل مفادات کی سیاست کررہے ہیں، ہم نے ہمیشہ ان کو احترام دیا لیکن ان کی جانب سے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو منفی جواب دیا گیا۔
سلیم کھوسہ نے کہاکہ اختر مینگل نواز شریف پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں، خود وہ دھرنا دے کر بیٹھے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے ساتھی حکومت کے ساتھ پس پردہ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اختر مینگل منفی سیاست کررہے ہیں، جام کمال کی حکومت گرانے میں سردار اختر مینگل کا ہاتھ تھا، کیا یہ دوغلا پن نہیں۔
سلیم کھوسہ نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن ریاست، آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑی رہے گی، سردار اختر مینگل کی سیاست محدود ہو چکی ہے، حکومت نے بی این پی کے ساتھ معاملات سلجھانے کی بہت کوشش کی لیکن اختر مینگل احتجاج کی آڑ میں ناجائز مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ضد پر حکومت کسی کی بات نہیں مانے گی، حکومت ہر صورت امن قائم کرے گی، احتجاج کی وجہ سے عوام عذاب میں ہیں۔
پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر راحیلہ درانی نے کہاکہ اختر مینگل سے بات چیت میں عوام کی تکلیف کا ذکر کیا، ہم نے سیاسی طور پر معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان کا پُرامن حل چاہتے ہیں، نواز شریف نے اختر مینگل سے رابطہ کرنے کا کہا ہے، خواجہ آصف
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے ہمیشہ ریاست اور ملکی سلامتی کی بات کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختر مینگل پاکستان مسلم لیگ ن شدید ردعمل مسلم لیگ ن بلوچستان نواز شریف وی نیوز