2025-03-28@21:43:43 GMT
تلاش کی گنتی: 25995

«ہیں پنجاب»:

(نئی خبر)
    یوٹیوب میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو بیشتر صارفین کو پسند آئے گی خصوصاً وہ افراد جو مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔ یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب شارٹس کے ویوز کاؤنٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ ان کی مختصر ویڈیوز کس حد تک بہتر کام کر رہی ہیں۔اب یوٹیوب شارٹس میں کسی مختصر ویڈیو کو پلے یا ری پلے کرنے کے نمبر نظر آئیں گے۔ اس سے قبل شارٹس میں ویوز نمبروں کی بجائے یہ دکھایا جاتا تھا کہ کسی شارٹ ویڈیو کو کتنے وقت کے لیے دیکھا گیا۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ صارفین کا مطالبہ تھا جن کا کہنا تھا کہ...
    بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ایشیا اور دنیا کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایک چار نکاتی تجویز پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی اعتماد کے ذریعے یکجہتی...
    بیجنگ :اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل گائی رائیڈر نے ، جو چین کے دورے پر ہیں اور پہلی بار بوآؤ ایشیائی فورم میں شرکت کر رہے ہیں ، چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ انٹرویو میں انہوں نے عالمی ترقی میں چین کے کردار کی مکمل تصدیق کی اور کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں چین کی مسلسل قیادت کے منتظر ہیں۔رائیڈر کے خیال میں آج دنیا گہری افراتفری کے دور میں ہے ، جغرافیائی سیاسی تنازعات یکے بعد دیگرے رونما ہو رہے ہیں، معاشی اور سماجی عدم توازن بڑھ رہا ہے، اور آب و ہوا کی تبدیلی کا ردعمل حوصلہ افزا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے...
    پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نذیر اوغلوتھے جبکہ مذہبی امور کے اتاشی ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش، ڈپٹی اتاشی ڈاکٹر عالم خان، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سینئرنائب صدر احتشام الحق، نائب صدرشاہ محمد، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، عاصم جیلانی، نوید احمد شیخ ،جعفر علی بلتی و دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیر اوغلوکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے...
    میئر کراچی نے کہا کہ جو شخص مجھے کہہ رہا تھا تمہیں اختیارات دلاؤں گا وہ اختیارات مانگ رہا تھا، آپ کسی کے کہنے پر بیان بازی کریں گے تو مسائل ہوتے ہیں، گورنر کو کہوں گا کہ کون ان کو اکسا کر کے ایسے بیانات دلواتا ہے، اُن کو امید نہیں تھی کہ میں خط لکھ دوں گا، راشن بانٹنا پرائیویٹ چیزیں ہیں، اس سے لوگوں کی عزتِ نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی پی 21 لاکھ گھر بنا کردے رہی ہے۔ میئر کراچی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس جائیں گے کہ اس انڈومنٹ فنڈ میں پیسے ڈالیں، کارپوریٹس کے...
    امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں، ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔امریکا میں پاکستان کے خلاف پیش ہونے والے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ ایک فرد کی جانب سے اٹھا گیا اقدام ہے۔ یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی...
    سٹی42: پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان  نے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو  یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔ فارن آفس کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستان کی بعض کمپنیوں کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک قرار دیتے ہوئے ان پر امریکہ میں تجارتی پابندیاں لگائے جانے کے اقدام پر یہ تبصرہ جمعرات کے روز فارن آفس میں ویکلی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔  سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے.  وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی . شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی...
    اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان مطابق مسلح دہشتگردوں نے زائرین کی گاڑی روکی اور شناختی کارڈز چیک کئے۔ جن افراد کا تعلق پنجاب سے تھا، انہیں شہید کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح دہشتگردوں نے گزشتہ شب بلوچستان میں ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران ریمدان بارڈر سے کراچی جانیوالے چھ زائرین کو شہید کر دیا۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان مطابق زائرین ریمدان بارڈر سے واپس کراچی جا رہے تھے۔ مسلح دہشتگردوں نے ان کی گاڑی روکی اور شناختی کارڈز چیک کئے۔ جن افراد کا تعلق پنجاب سے تھا، انہیں شہید کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ شہداء میں آیت اللہ العظمیٰ علامہ اختر عباس نجفی کے فرزند عبد زھرا وہ بھی شھید کر دیئے گئے۔ ان کے علاوہ اعظم...
    اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی سکیورٹی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹرز میں کروم براؤزر میں یہ سکیورٹی خامی سامنے آئی تھی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس نے سکیورٹی کمزوری کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹ کی ہے۔گوگل نے بتایا کہ...
    کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کا بھارت پر انتخابات میں مداخلت کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اوٹاوا(سب نیوز) کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی نے بھارت پر انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی کے رہنما پیئر پوئیلیور نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی ایجنٹوں نے کینیڈا کے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس کے مطابق، بھارت کی مداخلت کے واضح ثبوت ملے ہیں اور وہ کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے انتخابات میں بھی بھارتی ایجنٹ فنڈ ریزنگ اور منظم سازش میں ملوث رہے۔کینیڈین حکومت نے بھارت کے ان اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جس...
        اسلام آباد،  : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیلتہ القدر کی بابرکت رات کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ مقدس رات ہمیں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے، اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنے اور بے شمار رحمتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیلتہ القدر وہ رات ہے جس میں قرآنِ پاک نازل ہوا۔ اس رات کی فضیلت ہزار مہینوں سے افضل ہے، اور ان مبارک ساعتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے بے پناہ برکتیں اور عطائیں رکھی ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ مقدس رات اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، توبہ و استغفار کرنے اور اللّٰہ تعالیٰ کی رضا مندی...
    ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماوں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شام میں بھی اسرائیل کی بربریت جاری ہے، جہاں منظم قتل عام کیا جا رہا ہے۔ عالمی استعماری طاقتیں اسرائیل کے جرائم پر خاموش ہیں، مگر مزاحمت کے محاذ پر کھڑا ایران واحد ملک ہے، جو کھل کر فلسطینی عوام اور غزہ کی حمایت کر رہا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس صرف فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا دن نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا موقع ہے۔ اس سال جمعتہ الوداع، 27 رمضان المبارک، 28 مارچ کو یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، تاکہ دنیا کو یاد دلایا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل...
    اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کردار ادا کرے ، معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں، ہم سب مل کر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے بیان میں کہا کہ کلمت مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کا واقعہ؛ نتیجے میں شہادتیں انتہائی افسوسناک عمل ہے بلوچستان میں صوبائیت پرستی کے نام پر نہتے سول و ملٹری پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے دشمن کے ناپاک عزائم عیاں ہیں۔ مقصد گوادر پورٹ زون کو سبوتاژ کرنا، وقت آگیا خطے میں قیام امن کے لئے اتحادیوں کے ساتھ مکمل کوآرڈینینشن کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کی طرف بڑھا جائے۔ چین ہمارا اتحادی اور گوادر میں اہم شراکت دار ہے۔ افغانستان اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں خوارج کی کاروائیوں کی صورت انڈیا اور مغربی طاقتوں...
    لبنانی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 1973 کے بین الاقوامی کنونشن نے نسل کشی کو ایک بین الاقوامی جرم تسلیم کیا اور نسل پرستانہ جبری اقدامات کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک کالم لکھا۔ یہ کالم لبنانی روزنامے "الاخبار" میں شائع ہوا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے، ان کی عزت و وقار کے تحفظ اور انصاف کے نفاذ کے اپنے عہد پر مضبوطی سے قائم ہیں۔ مظلوم فلسطینی عوام دہائیوں سے صیہونی رژیم کے ہاتھوں وحشیانہ قبضے، نسلی امتیاز کی پالیسیوں، جبری بے...
    پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 13کروڑ 34لاکھ سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ،پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تیرہ کروڑ چونتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں سب سیزیادہ سات کروڑ ساٹھ لاکھ دس ہزار تین سو انچاس رجسٹرڈ ووٹرزہیں،سندھ میں دو کروڑ اناسی لاکھ اکیاسی ہزاراور کے پی میں دوکروڑ چھبیس لاکھ ووٹر ہیں بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد پچپن لاکھ چھیاسٹھ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں گیارہ لاکھ تراسی ہزار ہے۔اسلام آباد میں چھ لاکھ انیس ہزارمرد جبکہ پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،بلوچستان میں مرد ووٹرز...
    کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دھماکےمیں زخمی 17 افراد ٹراماسینٹرلائے گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی جب کہ قانون نافذ کرنے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی، اور دھماکے میں 2 افراد کے جاں  بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ زخمیوں کی  صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔   سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں، عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیں گے ۔   کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی. صادق خان کے دورہ افغانستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے. انہوں نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو یکطرفہ اور متعصبانہ قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ایک جاری عمل ہے. صادق خان کا دورہ افغانستان ایک اعلیٰ سطح کا دورہ تھا. جس میں افغانستان کے ساتھ جعفر ایکسپریس والا معاملہ اٹھایا گیا. دورے میں طورخم بارڈر پر بنائے جائے والے تعمیرات سمیت تمام معاملات اٹھائے گئے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر عائد کی...
    بالی ووڈ اداکار سلمان خان جو ہمیشہ میڈیا کے سامنے کھل کر اور بے باک انداز میں بات کرنے کے لیے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں۔ سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب اتنی گندی فلمیں بنیں گی تو وہ فلاپ تو ہوں گی‘ انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اپنی فلم بھی اگر نہیں چلتی تو وہ گندی فلم ہے اور اگر چل جاتی ہے تو وہ بہت اچھی فلم ہے۔ سلمان نے 2023 میں اپنی پہلی بڑی فلاپ فلم کا سامنا کیا تھا جب ان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ باکس...
    پشاور: دہشت گردی کا نشانہ بننے والیجعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کردیا گیا۔جعفر ایکسپریس میں سفر کیلئے 280 مسافروں نے ریزرویشن کرائی اور پشاور سے 28 مسافر شامل ہوئے۔جعفرایکسپریس پشاور سے پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی اور 34گھنٹے سفر کے بعد کل شام پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سندھ میں 6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے۔پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے ماتحت نہیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت سے زیر سماعت کیس دوسرے بینچ منتقل کرنے پر توہینِ عدالت ازخود کیس میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا بینچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کے ماتحت عدالت نہیں، رجسٹرار آفس نے اسی وجہ سے یہ درخواست اعتراض کے ساتھ چیف جسٹس کے سامنے...
    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا جبکہ مقتول نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے اور اس کے پاس بڑی رقم موجود تھی رقم اور باڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے 70 سالہ مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا، سکھن پولیس نے تین روز کے بعد 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے مقتول باڑے کی لاش نکال لی۔ ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا...
    پنجاب حکومت نے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی مالی امداد کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے سروسز اسپتال میں محمد کمال پاشا کی عیادت کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے دیا گیا چیک محمد کمال پاشا کے حوالے کیا۔  لالی ووڈ انڈسٹری کیلئے 300 سے زائد فلموں کے اسکرپٹ لکھنے والے کمال پاشا برین سٹروک اور برین ڈیمیج کا شکار ہیں اور گزشتہ سات ماہ سے علیل ہیں۔ ان کے بیٹے کے مطابق بیماری کی شدت کے باعث وہ اپنی یادداشت بھی کھو چکے ہیں۔ ان کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے...
    دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ان کی اہلیہ شیخہ شیخہ بنت سعید بن ثانی المکتوم کے ہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام ’ہند‘ رکھا گیا ہے۔ یہ نام ولی عہد کی والدہ شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ المکتوم کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔ شیخ حمدان نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "اے اللہ، اسے اپنی محبت سے بھرا دل عطا فرما، اسے روشنی اور ہدایت کا ذریعہ بنا، اور اسے صحت اور خوشحالی کی چادر میں لپیٹ دے۔" شیخ حمدان 2021 میں جڑواں بچوں کے والد بنے تھے، جن میں بیٹا راشد اور بیٹی شیخہ شامل ہیں، جبکہ 2023 میں...
    معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں ان کی حالیہ سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں تاہم ایک خاص ویڈیو نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے جس میں وہ کسی چیز کو کیمرے کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچتی ہیں اور صحافیوں کی جانب سے انہیں تصاویر اور ویڈیوز کے لیے روکا جاتا ہے اس موقع پر وہ چند لمحوں کے لیے رکتی ہیں اور اپنے ہاتھ میں موجود کسی چیز کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
    کثیرالجہتی اداروں سے کچھ ممالک کی دستبرداری کے باوجود ہمارا عزم مزید پختہ ہوا ہے، چین فرانس مشترکہ بیانیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:پیرس معاہدے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چین اور فرانس نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور فرانس نے ایک کثیر جہتی فریم ورک کے اندر اس دور میں بڑے چیلنجوں کا مناسب حل فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ کچھ ممالک سائنسی اتفاق رائے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور کثیر الجہتی اداروں سے دستبردار ہو رہے ہیں، اس سے ہمارا عزم مزید پختہ ہو گا اور ہم اپنے عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ دونوں فریقوں نے...
    چین میں 2025زونگ گوان چھون فورم کی سالانہ کانفرنس شروع ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 زونگ گوان چھون فورم کی سالانہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ موجودہ کانفرنس کا موضوع ” نئے معیار کی پیداواری قوت اور عالمی سائنسی و تکنیکی تعاون ” ہے۔ کانفرنس میں پانچ بڑے سیکشن قائم کیے گئے ہیں جو فورم کے اجلاس، ٹیکنالوجی ٹرانزیکشنز، نتائج کے اجراء، جدید ترین مقابلے اور معاون سرگرمیوں پر مشتمل ہوں گے، جن میں 100 سے زائد ممالک اور علاقوں کو احاطہ کرنے والی 128 سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس سال فورم کی سالانہ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز، مجسم انٹیلی جنس، کوانٹم ٹیکنالوجی، بائیو میڈیسن، 6 جی، برین کمپیوٹر انٹرفیس وغیرہ...
    چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایون گرین برگ اور ناورو کے وزیر خارجہ لیونل اینگیمیا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ناورو کے وزیر خارجہ ناورو کے چین میں سفارت خانے کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر چین آئے تھے۔جمعرات کے روز گرین برگ سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔فریقین کو رابطے بڑھانے، باہمی تفہیم کو فروغ دینے، غلط فہمیوں سے بچنے اور اختلافات پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ چین...
    کراچی(نیوزڈیسک)عید کی آمد آمد،بلیک مارکیٹ میں اونچے داموں نئے نوٹ کا کاروبار جاری ہے،کراچی کی بولٹن مارکیٹ پر نئے نوٹوں کی گڈیاں دھڑلے سے بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔ 10 روپے والی گڈی 1500 سو روپے تک بلیک میں فروخت ہونے لگی،20 روپےوالی گڈی پر ڈھائی ہزار روپے اضافی چارج کئے جانے لگے،50 کے نئے نوٹوں والی گڈی پر ایک ہزار روپے تک اضافی وصولی بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی فی بوری کتنے کی ہو گئی؟،نیا ریٹ سامنے آ گیا 100والی گڈی پر شہری ایک ہزار سے 15 سو روپے اضافی دینے پر مجبور ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی کیلئے بلیک میلرز کے ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں،بینکوں میں قطاروں میں لگنے کے باوجود...
    کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کےقریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، 17 افراد کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے ہوا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع روانہ کر دی گئیں۔ بلوچستان میں پھر دہشت گردی؛ گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد نے 6...
    بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان ویرات کوہلی، جو عام طور پر کرکٹ میدان میں چھکوں چوکوں یا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ رومانوی تصاویر کی وجہ سے ٹرینڈ کرتے ہیں، اس بار ایک انوکھے سبب سے خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے طوفان کھڑا کر دیا ہے جس میں ایک ترک اداکار کو دیکھ کر سب کے ذہن میں یہی سوال ابھرا: ’’کیا واقعی ویرات کوہلی نے ترک ڈرامے ارطغرل میں اداکاری شروع کردی؟‘‘ دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ ترک ڈرامے ’’ارطغرل‘‘ کے ایک اداکار کاویٹ چیتن گونر کی تصویر وائرل ہوئی ہے جو حیرت انگیز طور پر ویرات کوہلی سے ملتی جلتی ہے۔ تصویر دیکھتے ہی فینز کے ذہن میں یہی سوال آیا کہ...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے انڈسٹری کے منا بھائی سنجے دت کیساتھ برسوں بعد نئی فلم کرنے کا اعلان کردیا۔ سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’سکندر‘ کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کا اعلان کیا کہ وہ جلد سنجے دت کے ساتھ ایک بہترین فلم کرنے والے ہیں۔  سلمان نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک دلچسپ پراجیکٹ ہوگا اور نیکسٹ لیول کی فلم کو جو شائقین کو بےحد متاثر کرے گی۔ تاہم انہوں نے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات بتانے سے گریز کیا۔         View this post on Instagram                       A post...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) ہیومن رائٹس واچ آف پاکستان کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں کو پابند کیا جاتا ہے۔ اس لیے جیلوں میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی ایک چیلنج ہی رہتا ہے۔ تاہم پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ان مسائل پر قابو پا لیا جائے۔ اسی لیے پنجاب کی جیلوں میں قید ہزاروں سزا یافتہ قیدیوں کو ان دنوں مختلف فنی اور کاروباری ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ رہائی کے بعد جرائم کی دنیا سے دور ہو کر اپنی زندگی کا آغاز کسی باعزت روزگار...
    پاکستان میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ایک معمول بن چکا ہے۔ بیشتر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وی نیوز نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی اور حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں کتنی کامیاب ہوئی؟ یہ بھی پڑھیےرمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا...
    کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے نے قتل کے مرکزی ملزم ارمغان کی بیش قیمت گاڑی برآمد کرلی۔ ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ارمغان قریشی کی بیش قیمت ریپٹر گاڑی برآمد کرلی جس کی مالیت کم از کم ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ اس سے قبل ارمغان کے گھر سے برآمد کی گئی گاڑی کی مالیت بھی ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے، ایف آئی اے ٹیم کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے کئی گاڑیاں خرید رکھی ہیں۔ ارمغان نے گاڑی کو قائدآباد میں...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے انکشاف کیا ہے شادی کے بعد ان کی شخصیت بالکل تبدیل ہو گئی، پہلے وہ بہت خراب تھے۔ معاذ صفدر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’شادی سے پہلے میں بہت خراب تھا اور اس بات کی گواہی دیینے کے لیے میرے پاس بہت لوگ ہیں لیکن شادی کے بعد میں ٹھیک ہو گیا ہوں اور میں نے سوچا کے شادی کے بعد اچھا راستہ اپنانا ہے‘۔ معاذ صفدر نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی کر لیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ شادی کے بعد ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل نہ...
    اسکرین گریب ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دو طرفہ تعلقات کا عکاس نہیں۔امریکا میں پاکستان کے خلاف پیش کیے گئے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کردہ بل سے آگاہ ہیں، یہ ایک فرد کی جانب سے کیا گیا اقدام ہے، امریکی حکومت کی رائے نہیں، بل منظوری سے قبل متعدد کمیٹیوں میں جائے گا، امید کرتے ہیں کہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔دفترِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یک طرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دیتے ہوئے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)واپڈا نے اپنےملازمین کو عیدالفطرپرریوارڈدینےکافیصلہ کیا ہے،ریوارڈکی رقم ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگی۔نوٹیفکیشن کےمطابق چھ ماہ سےزائدسروس والےملازمین ریوارڈکےاہل ہوں گے کنفرم،کنٹریکیٹ،ڈیلی ویجز، ڈیپوٹیشن سمیت تمام ملزمین ریوارڈکےاہل ہوں گے،کنسلٹنٹ،ایڈوائزرز،اپنےپیکج کا60فیصدبطور ریوارڈ لے سکیں گے۔ ارنڈ لیوو،ایل پی آر،ایکسٹراآرڈنری لیوو والےملازمین ریوارڈکےاہل نہیں ہوں گے،سزایافتہ یامسکنڈکٹ کےمرتکب ملازمین بھی ریوارڈکےاہل نہیں۔ عمرمختار راٹھور قتل کیس : بریت کی درخواست مسترد،ملزمان کو 2مرتبہ پھانسی اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا
    پی آئی اے انتظامیہ نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی یے کہ کچھ افراد ائیر کرافٹ ڈوننگ مینٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز لے رہے ہیں، یہ رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے اہم سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی اور رازداری کی اعلیٰ ترین سطحوں کو برقرار رکھنے کے لیے، یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ درج ذیل پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے، صرف مجاز اہلکاروں  ایئر کرافٹ انجینئرز یا متعلقہ حفاظتی ٹیم کے اراکین کو دیکھ بھال کے دوران طیارے کی تصاویر یا ویڈیوز لینے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بیان دیا ہے کہ 2 لاپتہ بھائیوں کو ہرجگہ تلاش کرلیا، کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جسٹس انعام امین منہاس نے کہا یہ پولیس نے دیکھنا ہے کہ دونوں اسلام آباد سے کیسے نکلے؟ اب کہاں ہیں؟ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی درخواست پر سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پولیس نے موقف اپنایا کہ دونوں لاپتہ بھائیوں کا ہرجگہ معلوم کیا لیکن اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ...
    صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز کراچی:عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت کل فیصلہ سنائے گی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی طور پر طلب کر لیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ یسری اشفاق کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپر طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے اجازت کے بغیرملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار...
    بالی ووڈ کے مشہور ببر خاندان میں ایک نئے ڈرامائی موڑ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کرکے ’’پرتیک سمیتا پٹیل‘‘ رکھ لیا ہے، جو ان کی والدہ سمیتا پٹیل کے نام پر ہے۔ اس فیصلے نے خاندان میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پرتیک نے اپنے نام سے ’ببر‘ ہٹا کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی وراثت سے جڑنا چاہتے ہیں۔ پرتیک نے کہا ’’میں وہی کر رہا ہوں جو میرے دل کو سکون دیتا ہے۔ میں اپنی والدہ جیسا بننا چاہتا ہوں، نہ کہ اپنے والد جیسا‘‘۔ یہ خبر بھی پڑھیے: اختلافات کی انتہا، راج ببر...
    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں ڈاکٹروں کی 980 آسامیاں جبکہ کشمیر ڈویژن میں 420 آسامیاں خالی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے اعتراف کیا ہے کہ علاقے میں تقریباً 5603 ڈینٹل سرجن بے روزگار ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بات کنگن سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی میاں مہر علی کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر صحت سکینہ ایتو نے قانون ساز اسمبلی کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں تقریبا 5603 ڈینٹل سرجن بے روزگار ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں ڈاکٹروں کی 980 آسامیاں جبکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ نہیں کر سکتا، بہتر ہوتا کہ کمیشن بن جاتا اور اس میں ایکسپرٹس ہوتے اور وہ یہ سب دیکھتے،اب مجھے لگتا ہے کہ پکچر واضح کرنے کیلئے کسی حد تک خود رائے قائم کرنا پڑے گی۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں سماعت یوٹیوب پر براہ راست دکھائی...
    وزیراعظم محمد شہبا زشریف  نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے لئے ایک چیلنج کے ساتھ ساتھ ایک عظیم موقع بھی ہیں،  نوجوانو ں کو آئی ٹی ، مصنوعی ذہانت  اور پیشہ وارانہ تربیت  دی جائے تو یہ ملک کا عظیم  سرمایہ بنیں گے،نوجوانوں  کو تربیت  اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پرسرمایہ  کاری  کریں تو پاکستان   چند سالوں میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک بن جائے گا،مقروض زندگی کو  وقار کی زندگی میں بدلنا ہے،۔ میری دعا ہے کہ  آئی ایم ایف کاموجود ہ پروگرام ملکی تاریخ کا آخری پروگرام ہو ۔ جمعرات کو ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے   پرائم منسٹرز ڈیجیٹل یوتھ ہَب  کے اجراء کی تقریب  سے خطاب کرتےہوئے کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر...
    ملک بھر میں گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، بھاری بھر کم بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے ہیں کہ جن کے تحت حکومت کو اربوں روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ان آئی پی پیز کو ادا کرنے ہوتے ہیں، اس ادائیگی کے لیے صارفین سے فی یونٹ اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر توانائی محمد علی کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی تھی کہ جس نے ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرکے نئے معاہدے کرنے تھے تاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے...
    ٹک ٹاک کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا، کتنی دولت کا مالک ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ: ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب ٹک ٹاک کے بانی نے چین کے روایتی ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 41 سالہ زینگ یامنگ اس وقت 57.5 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں، جس کے ساتھ وہ ایشیا کے تیسرے اور دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔ صرف رواں سال میں ان کی دولت میں 13.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے نونگفُو...
    پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔ شادی سے پہلے کی اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے معاذ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پہلے ’’اتنے اچھے انسان نہیں تھے‘‘، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا۔ 4.48 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے سکتے...
    ہانیہ عامر اس وقت برطانیہ میں ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ صحافیوں کے ساتھ ان کی بات چیت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس ویڈیو میں وہ کیمرے سے کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں جب انہیں صحافیوں نے تصاویر کیلئے روک دیا۔ ہانیہ نے جواب دینے سے پہلے چند سیکنڈ مانگے اور اپنے ہاتھ میں موجود کسی چیز کو چھپانے کی کوشش کی اور اسے اپنی مینیجر کو تھما دیا جوکہ ان کی مینیجر سے...
    پی ٹی آئی کی سینئیر رہنما ڈاکٹر یاسمین 9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعات میں گرفتار ہوئیں اور ابھی تک جیل میں قید ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور ن لیگ کا آفس جلانے پر فرد جرم عائد ہو چکی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں۔ انکا علاج معالج بھی چل رہا ہے،کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت خراب ہوئی تو انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن طبعیت بحالی کے بعد انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد بڑی جرات مندی سے جیل کاٹ رہی ہیں، اگرچہ انہیں بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں، جیل ذرائع نے بتایا کہ...
    ویب ڈیسک:دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔  ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی، افغان سر زمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک، افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کے حل تک بات چیت جاری رکھیں گے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغانستان کا دورہ کیا،انہوں نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔...
    -— فائل فوٹو شاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اوچھار کوہستان کے مقام سے بند ہو گئی۔ چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیوں میں مصروف نائب صوبیدار شہید زخمی سپیر وسیم اور لانس نائیک عظمت صحت یاب ہو رہے ہیں، آئی ایس پی آر پولیس کے مطابق اس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روالپنڈی تا گلگت بلتستان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ شاہراہِ قراقرم کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس کی وجہ سے مسافر پھنس گئے ہیں۔
    (گزشتہ سےپیوستہ) یہی وہ مقام ہے جہاں آکرہم نظریہ اضافیت کے ذریعے واقعہ معراج کی توجیہ میں غلطی کرجاتے ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جب آنحضرت ﷺ معراج کے سفرسے واپس آئے توحجرہ مبارک کے دروازے پرلٹکی ہوئی کنڈی اسی طرح ہل رہی تھی جیسے کہ آپ ﷺچھوڑکرگئے تھے۔ گویااتنے طویل عرصے میں زمین پرایک لمحہ بھی نہیں گزرا۔اگرخصوصی نظریہ اضافیت کومدنظررکھتے ہوئے اس واقعے کی حقانیت جاننے کی کوشش کی جائے تومعلوم ہوگاکہ اصلازمین پرآنحضرت ﷺکی غیرموجودگی میں کئی برس گزرجانے چاہئیں تھے لیکن ایسانہیں ہوا۔ نظریہ اضافیت ہی کادوسراحصہ یعنی عمومی نظریہ اضافیت ہمارے سوا ل کاتسلی بخش جواب دیتا ہے۔عمومی نظریہ اضافیت میں آئن سٹائن نے وقت ٹائم اورسپیس (زمان)اورخلا (مکان) کوایک دوسرے سے مربوط کرکے زمان...
    روزنامہ اوصاف کی پچیس مارچ کی ایک خبر کے مطابق قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جناب عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آج کوئی بھی آزاد نہیں ہے۔ اس پر ان کے دادا فیلڈ مارشل محمد ایوب خان مرحوم و مغفور یاد آگئے جنہوں نے اس حوالے سے بہت کچھ فرمایا تھا مگر ہم قومی طور پر اس سے کوئی سبق حاصل کرنے کی بجائے چھ عشروں کے بعد بھی اسی مقام پر کھڑے ہیں۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے فروری ۲۰۰۹ء کے دوران شائع ہونے والا ایک کالم دوبارہ پیش خدمت ہے۔ پاکستان کے بعض سیاستدانوں کے ساتھ امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک کی ملاقات اور گفتگو نے بہت سی پرانی باتوں کی یاد ذہن میں تازہ کر دی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) حضرت عباد بن صامت رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا’’ جس نے کسی مومن کو قتل کیا اور یہ قتل کرنا ظلما تھا (قصاص وغیرہ کی وجہ سے نہ تھا) تو اللہ تعالیٰ اس کا نہ نفلی عمل قبول فرمائیں گے نہ فرض۔یحییٰ بن یحییٰ غسانی مذکورہ حدیث کی تشریح میں فرماتے ہیں’’ وہ لوگ جو فتنہ کے وقت میں قتل وقتال کریں گے پس ان میں سے کوئی ایک قتل کرے گا اور یہ سمجھتا ہوگا کہ وہ ہدایت پر ہے۔ خلیفہ راشد حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ واقعہ آتا ہے کہ جب ان کا بلوائیوں نے محاصرہ کرلیا تو انہوں نے ان...
    انسان کی انفرادی زندگی ہو یا معاشرے اور اقوام کے حالات و واقعات ہوں، اگر انہیں ماضی کی زبان میں لکھا اور پڑھا جائے تو اسے’’علم تاریخ‘‘ کہتے ہیں۔ تاریخ کا علم ماضی کے حالات و واقعات، تعلقات، کیفیات، جغرافیے اور میسر امکانات وغیرہ کا ایسا انمٹ اور غیر متبدل علمی احاطہ ہے کہ جسے ماضی میں واپس جا کر تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اگر انسان کو قدرت حاصل ہو کہ وہ واپس ماضی میں سفر کر سکے جیسا کہ آج کل ’’ٹائم ٹریول (Time Travel)‘‘ کا تصور ہے تو تب بھی ماضی کے واقعات کو تبدیل کرنا ناممکن ہے۔ نوع انسان کا گزرے ہوئے ماضی کے وقت پر بس اتنا سا ارادہ و اختیار ہے کہ وہ ماضی...
    آپ نے عمروعیار کی زنبیل کے بارے میں تو یقیناً سن رکھا ہوگا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عمروعیار کی زنبیل کی طرح کئی چیزوں کو خود میں سما لینے والی ایک زبردست ایجاد حقیقی طور پر ہماری دنیا میں موجود ہے۔ ہم ایک ایسی بالٹی یا ڈول کی بات کررہے ہیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ بالٹی بھارت میں قدیم دور میں استعمال کی جاتی تھی اور اب اسے قدیم نوادرات کا درجہ حاصل ہے۔ بالٹی پر لکھی اردو تحریر سے پتا لگتا ہے کہ یہ اسمارٹ برتن مغل دور کی ایجاد ہے۔ پیتل کے برتنوں سے بھری ہوئی اس بالٹی نے تاریخ کے اوراق میں اپنی جگہ بنائی ہے جو...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔ عدالت میں  کیس کی سماعت کے موقع پر  میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ اراکین اسمبلی کو وکلا سے لڑایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیر اعلیٰ کا بھی گروپ ہے۔ مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے۔ اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو ان کو پھانسی لگی۔یہ سب پرانے ہتھکنڈے ہیں۔ شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال مختلف کارروائیوں میں 542 ون ویلرز کو گرفتار کرکے 460مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسنگ اورو ن ویلنگ کے تدارک کیلئے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو جاری بیان میں سی سی پی او لاہور نے کہا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ تمام لوگ جمعے، ہفتے اور اتوار کے روز غزہ و بیت المقدس کے دفاع، صیہونی جارحیت کی نفی اور فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے اسرائیل کے حملے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطيف القانوع" کی شہادت کی خبر دی۔ اس بارے میں غزہ کی پٹی سے الجزیره کے صحافی نے رپورٹ دی کہ "جبالیا البلد" میں مہاجرین کی خیمہ بستی پر صیہونی حملے کے نتیجے میں عبداللطيف القانوع شہید ہو گئے۔ الجزیره نے مزید بتایا کہ صیہونی دشمن نے مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ کے مشرقی علاقے "الزوایده" پر بھی بمباری کی۔ عبداللطيف القانوع کی شہادت کے بعد...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ابھی جعفر ایکسپریس زخم تازہ تھے کہ خبیرپختون خوا میں مساجد پر بم دھماکہ شروع ہوگئے جس کے نتیجے میں کئی جید علماء کرام سمیت کئی قیمتی جانی نقصان بھی سامنے آیا اور اس کے ساتھ ہی کراچی سمیت وطن عزیز کے کئی شہروں میں بھی علماء پر حملے ہوئے جس میں کچھ علماء محفوظ رہے اور کچھ شہید ہوگئے اور ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ عید الفطر جیسے جیسے قریب آرہی ہے ویسے ویسے سیکورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھتے جارہے ہیں بس دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھیں آمین۔ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ جب بھی کوئی سنگین حادثہ ہوتا...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے امریکی کانگریس میں پاکستان کے خلاف پیش کیے گئے بل پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بل کسی ایک فرد کی جانب سے اٹھایا گیا قدم ہے اور اسے پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں سمجھا جانا چاہیے انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی اور ایسے کسی بھی اقدام کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستانی کمرشل کمپنیوں پر لگائی گئی پابندیاں یکطرفہ ہیں اور ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے گئے پاکستان ان پابندیوں...
    ذرائع کے مطابق جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی 35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8 مارچ 1996ء کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایڈوکیٹ جلیل اندرابی شہید، شہید اشفاق مجید وانی، شہید ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور شہید شبیر صدیقی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو ان کے 29ویں یوم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ نے امریکہ میں پاکستان کے خلاف پیش کیے گئے بل پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک فرد کی ذاتی کوشش قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بل پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا اور پاکستان کو امید ہے کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تعمیری اقدامات کرے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل دورے پر وضاحت دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ممکن نہیں اور ماضی میں جو دورے ہوئے وہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد کے تھے۔ دفتر خارجہ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کا نام ملتان سلطانز کے فرنچائز مالک کو پسند نہ آیا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر کے نام کو ترانہ گانے کیلئے فائنل کیا، جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے انسٹاگرام پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے گلوکار کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان میں بہت سے شاندار آرٹسٹ موجود ہیں لیکن تقریباً آدھے سے زائد پی ایس ایل آنتھم ایک ہی 'مڈل ایجڈ' گلوکار کو دیے گئے ہیں''۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں بننے والی گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہوسکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس...
    افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ نے واضح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے واضح کردیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ افغان سرزمین پردہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) دہلی اور ڈھاکہ کے درمیان سرد تعلقات کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں ان کے ملک کی یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ شیخ حسینہ کے اشتعال انگیز بیانات پر بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی نوٹ جاری بھارت کی دیرینہ حلیف سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف گزشتہ سال ملک گیر مظاہروں کے نتیجے میں اقتدار سے بے د‍خلی کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کلمت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔(جاری ہے) جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشتگردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا ہے اور شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے ،دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہارڈ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہوگئی۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہوگئی۔(جاری ہے) ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 092 اور خواتین...
    پاکستان اور آئی ایم ایف نے 5 سال کے دوران ملک کے اوسط ٹیرف کو 6 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ٹیرف میں کمی جولائی 2025 سے نافذ کی جائے گی۔ درآمدی ٹیرف میں کمی سے امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے لوکل کار مینو فیکچرنگ پر کیا اثرات ہوں گے؟ آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ مشہود علی خان کہتے ہیں کہ اس کے دو پہلو ہیں ایک تو یہ کہ ٹیرف میں کمی سے باہر سے گاڑیاں منگوانے والوں اور لوکل مینوفیکچرر کے مابین ایک مقابلہ شروع ہوگا جس کے اثرات گاڑیوں کی قیمتوں پر ضرور پڑے گی، دوسرا پہلو یہ ہے کہ جو گاڑیوں کے پارٹس باہر سے منگوائے جا...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے ترجیحی اقدامات کیے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب میرٹ پر 4 لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں مفت تقسیم کیے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو ملک کا سرمایہ بنیں گے، آج کی دنیا جدید...
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر کے علاقے کلمت میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کرشناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔کوئٹہ سے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں نے بلوچستان کی روایات، مہمان نوازی اور امن پسندی کو پامال کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا، شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد...
    وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین—فائل فوٹو صوبائی وزیرِ اوقاف پنجاب شافع حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو امن عامہ اور دہشت گردی کی صورتحال کا سامنا ہے۔وزیر اوقاف پنجاب شافع حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی جس میں امن وامان کی صورتحال، محکمہ اوقاف کے امور اور بھائی چارے کے جذبات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔شافع حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، سِیکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے قربانی دی ہے۔ پنجاب اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہے: چوہدری شافع حسینوزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں اور الحمداللہ معاشی استحکام آچکا ہے۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، 77 سالوں میں ہمارے قرضوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا لیکن یہ ایک ملین ڈالر قرض ہے، ہم نے کمایا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی محنت اور ہنر کی بدولت قرض...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پابندیوں سے متعلق بل فرد واحد کا بیانیہ ہے امریکی حکومت کا نہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پرپابندیوں سےمتعلق پیش بل سے آگاہ ہیں۔ یہ بل ایک فرد نے پیش کیا ہے یہ امریکی حکومت کا بیانیہ نہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے تھا کہ بل پاس ہونے کے لیے امریکی کانگریس کی کئی کمیٹیز سے ہو کر جائے گا، ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کے اصول پر مبنی ہیں، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ امریکہ میں درآمد کی جانے والی کاروں اور ہلکے ٹرکوں پر 25 فیصد نیا اضافی ٹیرف عائد کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق یہ نئے محصولات مستقل ہوں گے اور ان کا نفاذ دو اپریل سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ نئے محصولات تین اپریل سے وصول کیے جائیں گے۔ امریکہ میں فروخت ہونے والی تقریباً 50 فیصد کاریں مقامی طور پر ہی تیار کی جاتی ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹیرف کا مقصد گھریلو مینوفیکچرنگ سیکٹرز کو فروغ دینا ہے۔ ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کلمت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا ہے اور شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے ،دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام آخری پروگرام ہو، ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ...
    طلحہ اشرف: عید الفطر قریب آنے کے ساتھ ہی شہریوں کو نئے نوٹ حاصل کرنا ایک مشکل ترین کام بن گیا ہے۔ بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے ٹال مٹول کی جا رہی ہے اور نئے نوٹ دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جا رہی۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں بینکوں سے نئے نوٹ نہیں مل رہے، جس سے عید کی تیاریوں میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے یہ بھی شکایت کی کہ نئے نوٹوں کی ایک کاپی پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔ 10 روپے کے نوٹ کی ایک کاپی پر 600 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، 50 روپے کے نوٹ کی کاپی پر 1500 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ 100...
    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بلوچستان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پرامن نہیں، دہشتگردوں کے ساتھی ہیں۔ اقوام متحدہ کا بیان انتہاء پسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں متعصبانہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں احتجاجی مظاہرین پرامن احتجاجی مظاہرین نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب ان مظاہرین پر تبصرہ افسوسناک ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرین دہشتگردوں کے ساتھی ہیں۔ ان احتجاجی مظاہرین نے کوئٹہ ہسپتال پر حملہ کر کے دہشتگردوں کی لاشیں قبضے میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کا بیان انتہاء پسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ریاست میں امن و...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کے ملک کے اتحادیوں کو روس کا سامنا کرتے وقت اسی سختی اور طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے جیسا یوکرین کرتا ہے۔ زیلنسکی نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کے بعد یورپی صحافیوں کے ایک پینل سے بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں ماسکو کے ساتھ مذاکرات میں امریکی کردار کا ذکر کیا۔ ’’جنگی معیشت‘‘ : یورپ کی پرامن سوچ بدل رہی ہے کیا؟ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ وہ طاقت دکھائے گا جس کا انہوں نے ذکر کیا، زیلنسکی نے...