’شادی سے پہلے بہت خراب تھا‘، معروف یو ٹیوبر معاذ صفدر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے انکشاف کیا ہے شادی کے بعد ان کی شخصیت بالکل تبدیل ہو گئی، پہلے وہ بہت خراب تھے۔
معاذ صفدر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ’شادی سے پہلے میں بہت خراب تھا اور اس بات کی گواہی دیینے کے لیے میرے پاس بہت لوگ ہیں لیکن شادی کے بعد میں ٹھیک ہو گیا ہوں اور میں نے سوچا کے شادی کے بعد اچھا راستہ اپنانا ہے‘۔
معاذ صفدر نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی کر لیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ شادی کے بعد ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل نہ ہوں۔ اس لیے چھوٹی عمر میں محنت اور، کچھ بن جاؤ اور چھوٹی عمر میں شادی کر لو۔
رجب بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاذ صفدر نے کہا کہ وہ بہت محنتی انسان ہے اور کامیاب یوٹیوبر ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد بھی بہت اچھی ہے ۔ اب ان کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ نہیں ہو سکتا اس لیے جو موجود ہیں ان کو سنبھال لیں بلکہ اگر وہ اسی طرح تنازعات میں گھرے رہے تو ان کے فالوورز کم ہو جائیں گے۔
معاذ صفدر ایک مشہور پاکستانی یوٹیوبر ہیں جنہوں نے اپنا ڈیجیٹل میڈیا کیریئر ٹک ٹاک کے ذریعے شروع کیا۔ اب وہ پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز اور یوٹیوب پر تقریباً 4.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ معاذ صفدر یو ٹیوبرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: یو ٹیوبر شادی کے بعد
پڑھیں:
عید کے پہلے روز سائٹ سینگ ڈبل ڈیکر بس کا روٹ بند
سٹی42: عید کے پہلے روز سائٹ سینگ ڈبل ڈیکر بس کا روٹ بند، دوسرے روز سیاحوں کے لیے روٹس کھول دیے جائیں گے.
عید الفطر کے پہلے روز سائٹ سینگ ڈبل ڈیکر بس کا روٹ بند رہے گا تاہم عید کے دوسرے روز سے سیاح دوبارہ سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ڈبل ڈیکر بس کے تمام روٹس عید کے دوسرے روز سے آپریشنل ہو جائیں گے، جس سے شہر کے مختلف اہم مقامات کی سیر کرنے کے خواہشمند سیاحوں کو سہولت ملے گی۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025