Nawaiwaqt:
2025-03-30@14:52:12 GMT

دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال

پشاور: دہشت گردی کا نشانہ بننے والیجعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کردیا گیا۔جعفر ایکسپریس میں سفر کیلئے 280 مسافروں نے ریزرویشن کرائی اور پشاور سے 28 مسافر شامل ہوئے۔جعفرایکسپریس پشاور سے پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی اور 34گھنٹے سفر کے بعد کل شام پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کے آگے ہتھیارنہیں ڈالیں گے.

پاک فوج کی حمایت میں پوری قوم متحد ہے.اتحاد ویگانگت سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔امیر مقام نے مزید کہا کہ مخصوص جماعت نفرت اور شرانگیزی کی سیاست کررہی ہے. پی ٹی آئی محض اپنے سیاسی مفادات کیلئے دھرنے دیتی ہے. پی ٹی آئی رہنماؤں میں شدید اختلافات ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ پہنچ گئی، ڈی ایس ریلوے نے مسافروں کا استقبال کیا

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا کوئٹہ پہنچے پر استقبال کیا،ٹرین کا مقررہ وقت ساڑھے 5 بجے تھا، جعفر ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے کوئٹہ پہنچی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ پہنچ گئی، ڈی ایس ریلوے نے مسافروں کا استقبال کیا
  • پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی
  • جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ
  • کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • کوئٹہ سے 17روز بعد جعفر ایکسپریس 400 مسافروں کو لیکر روانہ
  • جعفر ایکسپریس 400 سے زیادہ مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ
  • جعفر ایکسپریس 16روز بعد بحال‘بلوچستان سے ٹرینیں عید کے بعد چلیں گی‘وزیرریلوے  
  • جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد پشاور کے لیے روانہ
  • جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد پشاور کیلئے روانہ