بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار سلمان خان جو ہمیشہ میڈیا کے سامنے کھل کر اور بے باک انداز میں بات کرنے کے لیے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں۔
سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب اتنی گندی فلمیں بنیں گی تو وہ فلاپ تو ہوں گی‘ انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اپنی فلم بھی اگر نہیں چلتی تو وہ گندی فلم ہے اور اگر چل جاتی ہے تو وہ بہت اچھی فلم ہے۔
سلمان نے 2023 میں اپنی پہلی بڑی فلاپ فلم کا سامنا کیا تھا جب ان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کس فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟
سلمان نے فلم کی ناکامی کی ذمہ داری بھی لی اور کہا کہ ’اداکار ہی وہ شخص ہوتا ہے جو شائقین کو سینما تک لاتا ہے۔ اداکار وہ شخص ہے جو پوسٹر پر نظر آتا ہے، سینما میں نظر آتا ہے۔ اگر فلم نہیں چلتی تو اس کا الزام بھی اداکار پر آئے گا‘۔
اداکار نے کہا کہ انہیں لگتا ہے ہندی سینما میں اب معیاری کام نہیں ہو رہا۔ کیونکہ اب لکھاری اپنے لیے لکھ رہے ہیں اور ہدایتکاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ پروڈیوسر دوسرے پروڈیوسروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہر کوئی دوسرے کو دکھانا چاہتا ہے کہ وہ کس طرح فلم بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، فلم عوام کے لیے بنانی چاہیے۔ فلم اس طرح لکھنی چاہیے کہ سامنے والی قطار میں بیٹھ کر آپ لطف اندوز ہو سکیں۔ عوام بہت آگے جا چکی ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے آ جانے کے بعد عوام کے پاس کسی بھی فلم اور دنیا بھر کی ہر قسم کی سینما تک رسائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی وائرل
اداکار نے فلم سازوں سے کہا کہ وہ ’صحیح وجہ‘ کے لیے فلمیں بنائیں، جو کہ ان کے مطابق آج کل نہیں ہو رہا۔ سلمان خان نے کہا کہ ہمارے ہدایتکار اور پروڈیوسر غلط وجوہات کی بنا پر فلمیں بنا رہے ہیں۔ آج کل فلمیں اس وقت بنتی ہیں جب اداکار کے پاس تاریخ ہو، یا ہیروئن کی شادی ہو، یا ان کے پاس فنڈنگ ہو۔ فلم صرف اس وقت بننی چاہیے جب تمہارے پاس بہترین اسکرپٹ ہو۔ اس کے سوا کچھ نہیں۔
سلمان خان نے کہا کہ فلمیں چاہے اچھی ہوں یا بری، اب بھی ملک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تفریح کا ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ یقیناً لوگ نائٹ کلب میں جا سکتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ گھر بیٹھ کر فلمیں دیکھتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی ہندی سینما کے لیے حالات بہتر ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں سلمان خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کسی کا بھائی کسی کی جان بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں نے کہا کہ بالی ووڈ گندی فلم رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
فیروز خان اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی مرتبہ کیسے ملے؟ اداکار کا انکشاف
فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں سے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔
فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، علیزہ سے اداکار کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم اب فیروز خان ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں فیروز خان نے برطانیہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کی۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے کیسے ملے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
اپنی اہلیہ سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ’میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، وہ میرے دل کی ڈاکٹر (تھراپسٹ) تھیں، اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے میں کھڑی رہتی ہے‘۔
View this post on InstagramA post shared by Dr Zainab Feroze (@drzainabfk)
فیروز خان کے مداح ان کے لیے خوش ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگ انہیں ان کے بیانات پر ٹرول بھی کر رہے ہیں۔