مسلح افراد کی بلوچستان میں ناکہ بندی، ریمدان سے کراچی جانیوالے چھ زائرین شہید
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان مطابق مسلح دہشتگردوں نے زائرین کی گاڑی روکی اور شناختی کارڈز چیک کئے۔ جن افراد کا تعلق پنجاب سے تھا، انہیں شہید کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح دہشتگردوں نے گزشتہ شب بلوچستان میں ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران ریمدان بارڈر سے کراچی جانیوالے چھ زائرین کو شہید کر دیا۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان مطابق زائرین ریمدان بارڈر سے واپس کراچی جا رہے تھے۔ مسلح دہشتگردوں نے ان کی گاڑی روکی اور شناختی کارڈز چیک کئے۔ جن افراد کا تعلق پنجاب سے تھا، انہیں شہید کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ شہداء میں آیت اللہ العظمیٰ علامہ اختر عباس نجفی کے فرزند عبد زھرا وہ بھی شھید کر دیئے گئے۔ ان کے علاوہ اعظم طاھر ولد محمد ادریس سکنہ ملتان، زاھد اصغر ولد اصغر محمد سکنہ پنجاب، تنویر ولد محمد اصغر سکنہ منڈی چناوالا، شہزاد ولد گلزار سکنہ گجرات اور علی عباس ولد محمد شریف سکنہ گجرات بھی شہداء میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔(جاری ہے)
سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔