پشاور:

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔

عدالت میں  کیس کی سماعت کے موقع پر  میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ اراکین اسمبلی کو وکلا سے لڑایا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیر اعلیٰ کا بھی گروپ ہے۔ مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے۔ اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو ان کو پھانسی لگی۔یہ سب پرانے ہتھکنڈے ہیں۔

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔

شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے شاندانہ گلزار  کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار پی ٹی آئی

پڑھیں:

ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر

راولپنڈی:

ماتحت عدلیہ میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کل ہفتہ 29 مارچ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کل ہفتہ  کے روز سیشن سول مجسٹریٹ اور خصوصی عدالتوں میں سیکڑوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مقرر تھیں، جو ہفتے کی چھٹی ہونے کی وجہ سے عید کے بعد 3 اپریل تک مؤخر  ہوگئی ہیں۔

چھٹی کے فیصلے سے تحریک انصاف کے 218 گرفتار کارکنوں کی 26 نومبر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مؤخر  ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں فیملی عدالتوں میں بچوں کے عید خرچہ کی سیکڑوں درخواستیں بھی مؤخر ہوگئیں ، جس سے خواتین و بچوں کے کل ہفتے کے روز  عیدی اور تحائف ملنے کی امید بھی ختم  ہو گئیں۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی اور تمام ماتحت عدالتیں 3 اپریل کو دوبارہ کھلیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: انٹر کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان
  • پی ایف یو جے نے کل ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
  • 26 نومبر احتجاج؛ اٹک جیل کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
  • 26 نومبر کا احتجاج: گرفتار 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
  • ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر
  • پختونخوا، معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا
  • پختونخوا؛ معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا
  • پی ٹی آئی میں گروپ بنے ہوئے ہیں،شاندانہ گلزارکا اعتراف
  • پاکستان اور ازبکستان کا آئی ٹی اور ٹیلی کام میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
  • 9 مئی مقدمات، عمران خان کا درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع