وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے۔

یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی قیادت کی ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو، خورشید شاہ، گورنر پنجاب اور دیگر قیادت موجود تھی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ کینالز کے معاملے پر اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں جس طرح سیاست ہورہی ہے پیپلزپارٹی کو اس اسپیس کو کور کرنا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اس مسئلے پر اونر شپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پنجاب اور سندھ آمنے سامنے ہیں، اور پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

کچھ روز قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جانب سے 2024 سے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کی کوشش ہورہی ہے، لیکن ہم نے یہ سلسلہ روکا ہوا ہے، اور اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پنجاب کے مؤقف میں زیادہ جان ہے، تاہم سندھ کے ساتھ ایسے ہی جذباتی ہورہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دریائے سندھ کینالز مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دریائے سندھ کینالز مریم نواز وی نیوز مریم نواز کریں گے تھا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ “شوال کا یہ چاند امت مسلمہ کے لیے مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس چاند کو ہم پر امن، ایمان اور سلامتی کے ساتھ طلوع فرمائے۔”
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ “دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان کے روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات کو قبول فرمائے۔ میں دعا گو ہوں کہ عید الفطر کا یہ چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے اور شوال المکرم کا ہر دن اور ہر رات امن و سلامتی کی علامت ہو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب فرمائے۔”
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تمام شہریوں سے عید کی خوشیاں بانٹنے اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
  • نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی،رانا ثنااللہ
  • وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے، کینال منصوبے پر بات ماننا پڑے گی: وزیراعلیٰ سندھ
  • وفاقی حکومت گرانےکی طاقت ہے، وفاق کو کینالز منصوبے پر ہماری بات ماننی پڑیگی: وزیراعلیٰ سندھ
  • دریائے سندھ سے کینالز نہیں نکالنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی
  • کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے، مراد علی شاہ
  • ہمارے پاس وفاقی حکومت کو گرانے کی طاقت ہے: مراد علی شاہ
  • وزیراعظم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ، عظمی بخاری
  • وزیراعظم، ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی