UrduPoint:
2025-03-30@14:44:56 GMT

لاہور میں 542 ون ویلرز گرفتار، 460مقدمات درج

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

لاہور میں 542 ون ویلرز گرفتار، 460مقدمات درج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال مختلف کارروائیوں میں 542 ون ویلرز کو گرفتار کرکے 460مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسنگ اورو ن ویلنگ کے تدارک کیلئے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں سی سی پی او لاہور نے کہا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ون ویلنگ،بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں ورنہ سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ون ویلنگ اور ریسنگ کی اطلاع 15 پر دیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ

پڑھیں:

کرک: پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

— فائل فوٹو

کرک سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ڈی پی او کرک سٹی پولیس  شہباز الہٰی نے بتایا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں بڑی تعداد میں اسلحے سمیت 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے پکڑے گئے اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار سے 32 پستول، 9 کلاشنکوفیں اور ریپیٹر سمیت ہزاروں گولیاں، 81 میگزین اور اسلحے کے پرزے برآمد  کیے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن، بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے...

ڈی پی او شہباز الہٰی نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع اسمگل کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اور اسلحہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، معاملے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: تین نائجرین باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، 15 کروڑ کی منشیات برآمد
  • پابندی کے باوجود شہر لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری
  • کرک: پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • لاہور: گھر میں اسلحہ کے زور پر  3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • لاہور: موٹر سائیکل چوری کا منظم نیٹ ورک گرفتار
  • لاہور: ٹک ٹاک بنانے کی خاطر جان لیوا کرتب کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار 
  • ڈریپ کا جعلی، غیر معیاری ، غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
  • دنیا کے کم عمر ترین ملک میں گرفتار رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • لاہور: 9 سال کے بھتیجے سے بدفعلی اور قتل، چچا گرفتار
  • لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار