WE News:
2025-03-31@13:32:28 GMT

درآمدی ٹیرف میں کمی سے گاڑی خریدنا آسان ہو جائے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

درآمدی ٹیرف میں کمی سے گاڑی خریدنا آسان ہو جائے گا؟

پاکستان اور آئی ایم ایف نے 5 سال کے دوران ملک کے اوسط ٹیرف کو 6 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ٹیرف میں کمی جولائی 2025 سے نافذ کی جائے گی۔

درآمدی ٹیرف میں کمی سے امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے لوکل کار مینو فیکچرنگ پر کیا اثرات ہوں گے؟ آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ مشہود علی خان کہتے ہیں کہ اس کے دو پہلو ہیں ایک تو یہ کہ ٹیرف میں کمی سے باہر سے گاڑیاں منگوانے والوں اور لوکل مینوفیکچرر کے مابین ایک مقابلہ شروع ہوگا جس کے اثرات گاڑیوں کی قیمتوں پر ضرور پڑے گی، دوسرا پہلو یہ ہے کہ جو گاڑیوں کے پارٹس باہر سے منگوائے جا رہے تھے ان کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ لیکن یہ بات بھی ذہن میں ہونی چاہیے کہ آئی ایم ایف سے ٹیرف کی کمی کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کے اثرات فوری نہیں بلکہ یہ آئندہ 5 برس کا پروگرام ہے جس پر 5 سال میں عمل در آمد ہوگا، جس کے اثرات آئندہ 5 برسوں میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں نئی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان کردیا

ٹیرف میں کمی کے کوئی فوائد اور کچھ نقصانات بھی ہیں سب سے بڑا فائدہ تو یہی کہ قیمتی کم ہو جائیں گی لیکن دوسری جانب لوکل مینو فیکچرر ہیں کیا وہ مقابلہ ہر پائے گا؟ کیوں کہ امریکا بھی کہتا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کی وجہ سے امریکی لوکل انڈسٹری متاثر ہوئی ہے لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ ٹیرف بڑھائیں یعنی جو ترقی یافتہ ممالک ہیں ٹیرف بڑ‎ھانے کی طرف سوچ رہے ہیں تاکہ ان کی لوکل انڈسٹریز محفوظ بنائی جا سکیں۔

آئی ایم ایف اس وقت اپنی شرائط پر ہمیں قرض دے رہا ہے، ٹیرف میں کمی یا ٹیکسوں میں کمی سے کیا ہوگا کہ ہم باہر سے اشیا منگوانا شروع کردیں گے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے پاس چیزیں تو آجائیں گی پر نقصان یہ ہے کہ ہم خریدیں گے ڈالرز میں جس کا وقتی فائدہ تو مل سکتا ہے لیکن یہ معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔

مشہود علی خان کے مطابق اس فیصلے سے آئندہ 5 برس میں ہم دیکھیں گے کہ نا صرف امپورٹڈ بلکہ مقامی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی ساتھ آٹو پارٹس بھی چاہے امپورٹڈ ہو یا مقامی ان کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی اور مقامی انڈسٹری کو بہت بڑے چینلج کا سامنا کرنے پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیرف میں کمی کی قیمتوں

پڑھیں:

ٹرمپ کا پیوٹن پر شدید غصہ، روسی تیل پر 50 فیصد تک اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جنگ بندی کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تو وہ روسی تیل پر 25 سے 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر جنگ بندی نہ ہوئی تو یہ سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کر دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی روس سے تیل خریدے گا، وہ امریکا میں کاروبار نہیں کر سکے گا۔

یہ تنازعہ اس وقت مزید بڑھا جب روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو ایک عارضی انتظامیہ کے ماتحت لانے اور وہاں نئے انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی۔ اس پر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے خونریزی ختم کرنے میں رکاوٹ ڈالی تو امریکا سخت اقدامات کرے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ رواں ہفتے پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پیوٹن جانتے ہیں کہ وہ ان سے ناراض ہیں، لیکن ساتھ ہی کہا کہ اگر پیوٹن درست فیصلہ کریں گے تو ان کا غصہ جلد ختم ہو جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یوکرین جنگ کو ’بیوقوفانہ‘ قرار دیتے ہوئے اسے جلد ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بڑھاپے میں دائمی امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟ بس یہ آسان عادت اپنائیں!
  • ٹرمپ کا پیوٹن پر شدید غصہ، روسی تیل پر 50 فیصد تک اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • عید الفطر کی چھٹیوں میں سستا اور پرکشش سیاحتی سفر کیسے ممکن ہے؟
  • برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے، ماہرین نے نیند پر پڑنے والے اثرات پر خبردار کر دیا
  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا
  • کپاس کی پیداوار میں زبردست کمی ریکارڈ
  • عید سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
  • عیدالفطر کا چاند آج کتنے بجے پیدا ہو جائے گا؟ ریسرچ رویت ہلاک کمیٹی نے بتا دیا 
  • ٹرمپ کا کینیڈا کے وزیراعظم کے سخت بیان کے بعد رابطہ، فون کال مؤثر قرار
  • ٹیلی کام کمپنیوں نے فون سم بلاک کرنے کے منفی اثرات سے خبردار کردیا