اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہوگئی۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 092 اور خواتین ووٹرز 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہیں۔ اسلام آباد میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہیں۔پنجاب میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 04 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 462 ہیں جبکہ سندھ میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 273 ہیں۔خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 03 لاکھ 45 ہزار 93 ہیں جبکہ بلوچستان میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 17 ہزار 944، خواتین ووٹرز 24 لاکھ 48 ہزار 497 ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں ووٹرز کی تعداد اور خواتین ووٹرز میں مرد ووٹرز ووٹرز 1 کروڑ

پڑھیں:

ورلڈبینک کی پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

فوٹو: فائل

عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ قرض پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

عالمی بینک کے مطابق رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کےلیے خرچ ہوگی، قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کےلیے معاون ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ 

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے۔ 

اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن
  • ورلڈبینک کی پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری
  • جنگ بندی کے خاتمے سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 900 سے زائد فلسطینی شہید
  • موٹروے پولیس ان ایکشن، لاکھوں روپے سے زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس کروادیا
  • کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
  • اے این ایف آپریشنز میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کی 5کروڑ 85لاکھ سے زائد مالیت کی جیپ برآمد
  • عید کیلئے عرش پر چاند اور فرش پر فرشی شلوار ضروری ہوگئی
  • پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی؟
  • ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارے تازہ ترین اعدادو شمار جاری