افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی، افغان سر زمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک، افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کے حل تک بات چیت جاری رکھیں گے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغانستان کا دورہ کیا،انہوں نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی رپورٹس دیکھی ہیں، بیانات میں حقائق کی درستگی اور سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے، اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے تبصرے متوازن نہیں،انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر انداز نہیں کی جا سکتی، جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک 5 دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی لینے کی کوشش کی گئی، لاشیں زبردستی لینا شرپسندوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کا کل کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ
ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پولیس نے لاشیں واپس حاصل کر لیں،قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، کسی بھی فرد یا گروہ کو انسانی حقوق کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں،ریاست کو شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا اختیار ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کر تا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر ڈوزئیر کے ذریعے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
سرکاری نرخنامہ صرف دکھاوا،سبزیاں پھل مرضی کی قیمت میں فروخت
ترجمان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ بل سے آگاہ ہیں،امیدہے امریکی ایوان ہائے نمائندگان پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے اقدامات کرے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا؛ وزیر داخلہ
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ محسن نقوی نے واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے اچھے برتاؤ کی ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
بجلی نرخوں میں کمی، وزیراعظم کی طرف سے اعلان جلد متوقع ہے؛ وزیر خزانہ
محسن نقوی نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (IFRP) 1 نومبر 2023 سے جاری ہے اور اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے مابین افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی پر عمل درآمد کے حوالے سے مسلسل رابطہ ہے، واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
رجب بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ ، یو ٹیوبر ڈکی بھائی بھی میدان میں آگئے
اجلاس میں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز نے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات کے متعلق وزیر داخلہ کو آگاہ کیا، بتایا گیا کہ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے ضمن میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، واپسی کے سلسلے میں گھر گھر جا کر افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ پر کام مکمل کی جا چکا ہے۔ واپس جانے والوں کیلیے ہولڈنگ سینٹرز، خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کیے جا چکے ہیں۔
وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کیسے کریں؟ آسان طریقہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر مملکت طلال چوہدری صوبوں کا دورہ کریں گے تاکہ واپسی کے عمل میں پیش آنے والے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔ محسن نقوی نے واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے اچھے برتاؤ کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری کشمیر افیئرز و سیفران، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان، وزارت خارجہ، وزارت قانون اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
رواں سال کا پہلا جزوی سورج گرہن کل، پاکستان میں دکھائی دے گا یا نہیں؟