دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے، چینی نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے۔
انھوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ایشیا اور دنیا کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایک چار نکاتی تجویز پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی اعتماد کے ذریعے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے، کیونکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیائی برادری کی تعمیر کے لئے اعلی درجے کا باہمی اعتماد ضروری ہے۔ دوسرا، ایشیائی ممالک کو کھلے پن اور انضمام کے ذریعے اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دینا چاہئے۔ تیسرا یہ کہ ایشیائی ممالک باہمی فائدے اور باہمی تعاون کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کو فروغ دیں۔چوتھا، ایشیائی ممالک کو پرامن بقائے باہمی کے ذریعے امن اور استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشیائی ممالک کے ذریعے
پڑھیں:
چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، چین
چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں “نئے دور میں شی زانگ کے انسانی حقوق کی ترقی اور پیش رفت”نامی وائٹ پیپر جاری کیا گیا ۔
جمعہ کے روزوائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، شی زانگ کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کو مسلسل فروغ دیا ہے اور معیشت کو ترقی دینے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے، لوگوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنے، قومیتوں کے اتحاد کو فروغ دینے اور شی زانگ میں تمام قومیتوں کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے مکمل تحفظ کے لئے عملی اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی سربراہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے نئے دور میں شی زانگ کی ترقی کے لئے پارٹی کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ برقرار رکھا ہے، انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ جاری رکھے ہوئے ہے، انسانی حقوق کے عوام پر مبنی تصور کو آگے بڑھا رہی ہے، قانون کی حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے، تمام قومیتوں کے لوگوں کے لئے ہمہ جہت انسانی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے،
اور شی زانگ میں انسانی حقوق کی ہمہ جہت ترقی اور تاریخی کامیابیوں کو فروغ دیا ہے۔ آج کے شی زانگ میں سیاسی استحکام، قومیتی اتحاد، اقتصادی ترقی، سماجی ہم آہنگی، مذہبی ہم آہنگی اور ماحول دوستی پائی جاتی ہے، اور لوگ امن اور اطمینان کے ساتھ رہتے ہیں ، جس سے شی زانگ میں انسانی حقوق کے تحفظ کا معجزہ پیدا ہواہے۔