2025-04-13@18:17:56 GMT
تلاش کی گنتی: 71
«ایشیائی ممالک»:
ساہیوال کے قریب قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ قیمتی سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی پر مشتمل بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق نامی شہری کی گاڑی ساہیوال کے قریب پنکچر ہوگئی۔ ٹائر تبدیل کرتے ہوئے وہ اپنا قیمتی بیگ قومی شاہراہ پر بھول گیا۔ شہری نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر تلاش...
حافظ نعیم الرحمن نے ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کے سربراہان کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں انہوں نے کہا ہے ہم اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے فلسطین کے بارے میں اجتماعی کاوشوں کے خواہاں ہیں تاکہ غزہ کے عوام کی مدد کی جا سکے اور قابض اسرائیل کے مظالم کو روکا جا سکے۔ انہوں نے اپنے خط میں 20 اپریل کو یوم یکجہتی غزہ کے طور پر منانے اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطین کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات"...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اپریل 2025ء) گزشتہ سال عالمی معیشت کی ترقی میں ایشیائی الکاہل کا حصہ 60 فیصد رہا لیکن اب بھی خطے میں بہت سے ترقی پذیر ممالک موسمیاتی دھچکوں اور ماحول دوست معیشت کی جانب تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ایشیائی الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن (یو این ایسکیپ) کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق، خطے کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کے معاملے میں کئی طرح کی عدم مساوات کا سامنا ہے۔ بعض ممالک نے موسمیاتی مالیات کو متحرک کر کے ماحول دوست اقتصادی پالیسیاں اپنا لی ہیں لیکن متعدد ایسے بھی ہیں جنہیں اس معاملے میں دیگر کے علاوہ مالیاتی...
کینیڈا نے 13 نئے ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اعلان کینیڈین وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین و شہریت، شان فریزر نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی جانب سے سہولت ملنے کے بعد ان مسافروں کو اب صرف ایک الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن (eTA) کی ضرورت ہوگی، جو آسان اور تیز آن لائن عمل کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ کینیڈین وزیر برائے امیگریشن کا کہناتھا کہ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد کینیڈا کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانا اور مسافروں کے لیے سفری عمل کو آسان بنانا ہے۔ نئے شامل کیے گئے 13 ممالک یہ ہیں: انٹیگوا اور باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ...
اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں بحرینی وزیر خارجہ نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران و شاہ بحرین کے درمیان حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رہیگی اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران بحرینی وزیر خارجہ نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور شاہِ بحرین کے درمیان حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے...
اسلام ٹائمز: دونوں ممالک اسوقت مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں اور ان پابندیوں نے انہیں ایک دوسرے کے قریب لایا ہے، لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس سے اقتصادی اور تجارتی مراحل آسانی سے طے ہو جائیں گے۔ آخری نکتہ یہ ہے کہ ایران روس جامع معاہدے کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں کے باوجود دونوں ممالک کیجانب سے تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کا عزم پایا جاتا ہے اور دوسری طرف شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشین اکنامک یونین اور بریکس جیسے علاقائی اتحادوں میں تہران اور ماسکو کی رکنیت، اس معاہدے کے نفاذ میں ممد و معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ تحریر: رضا عمادی روسی پارلیمنٹ ڈوما نے منگل (8 اپریل) کو روس اور ایران کے درمیان...
امریکی صدر کی جانب سے شروع کی گئی تجارتی جنگ پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیائی ممالک پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے سے سب سے زیادہ ترقی پذیر ایشیائی خطہ متاثر ہوگا۔ پاکستان ایشیائی خطے میں 14واں بڑا ملک ہے جو امریکی ٹیرف کی زد میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا اے ڈی پی کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان امریکی ٹیرف کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، امریکا نے سری لنکا کی مصنوعات پر 44...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی سے پوری دنیا ہی متاثر ہو رہی ہے لیکن اس کا سب سے زیادہ اثر ایشیائی ممالک پر پڑے گا جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کے ترقی ممالک امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہوں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق جنوب ایشیائی ممالک سری لنکا، بنگلادیش اور پاکستان کی مصنوعات پر بالترتیب 44 فیصد، 37 اور 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے ایشیائی ممالک میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جب کہ...
ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے امریکی ٹیرف کے ایشیائی ممالک پر ممکنہ اثرات پر تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی۔ اے ڈی بی کے مطابق ترقی پزیر ایشیائی خطہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا اور خطے میں پاکستان امریکی ٹیرف کی زد میں آنے والا 14 واں بڑا ملک ہے جبکہ امریکی ٹیرف کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی مصنوعات پر 44 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد اور پاکستان پر امریکی انتظامیہ نے 29 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت 26 فیصد، افغانستان ، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان پر شرح 10 فیصد عائد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترقی پزیر ایشیائی خطے میں سب...
ایران و آسٹریا کی سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج ویانا میں منعقد ہوا جسکی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے کی اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آسٹریا کے درمیان سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج آسٹریا کی میزبانی میں منعقد ہوا جس کی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے کی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کے تسلسل میں آسٹریا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو دی گئی دعوت کے نتیجے میں یہ اجلاس ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی اور آسٹریا کے سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ و نائب وزیر خارجہ نیکولاس مارسچک کے ہمراہ آج ویانا میں منعقد...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام نے ٹیرف کے نفاذ کو کم از کم 45 دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے اور تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے 32 فیصد امریکی ٹیرف کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی۔ واضح رہے کہ ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ کیا۔ جبکہ چند ممالک نے امریکی درآمدات پر محصولات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہی ممالک میں ویتنام اور تائیوان بھی ہیں جنہوں نے امریکی ٹیرف سے خوفزدہ ہو...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)سعودی عرب کی تیل پیدا کرنے کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے تیل کے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی ہے اور اب تیل کی قیمت پچھلے 4 ماہ کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مسلسل دوسرے مہینے کے دوران آرامکو نے خام تیل کی قیمت کم کر دی ہے۔ اپریل میں 2.30 ڈالر فی بیرل کمی رہی ہے۔دستاویز کے مطابق آرامکو کی تیل فروخت کرنے کی فہرست میں لائیٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.30 ڈالر فی بیرل سے 1.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ہی پارٹنر ممالک پر جوابی نوعیت کے بڑے محصولات کا اعلان کیا، جسے انہوں نے ایک نئے ''سنہری دور‘‘ کی شروعات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی بدولت صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ملازمتیں بڑی تعداد میں امریکہ واپس آئیں گی۔ یہ اقدام آزادتجارت اور عالمی تجارتی نظام سے ایک حیران کن انحراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عشروں پر محیط ان اصولوں سے رو گردانی دراصل دیگر ممالک کو بھی مجبور کر سکتی ہے کہ وہ بھی جوابی اقدامات کریں۔ یوں نہ صرف عالمی سطح پر تجارتی رکاوٹیں کھڑی ہو سکتی ہیں بلکہ ٹریڈ پروٹیکشن ازم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پہلے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کے بیان اور اس کے بعد کینیڈین مصنوعات پر غیرمعمولی ٹیرف کے نفاذ کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر میں یک دم بڑی کمی واقع ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈین وزیراعظم نے ٹیرف کے نفاذ کو کینیڈا پر حملہ قرار دے دیا امریکا اور کینیڈا کے درمیان ایئرلائن کے سفر میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف کے تنازع اور کینیڈا کو 51ویں ریاست بنانے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور اقدام کا نتیجہ ہے۔ ایوی ایشن اینالٹکس کمپنی او اے جی کی طرف سے جاری...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ایشیا اور دنیا کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایک چار نکاتی تجویز پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی اعتماد کے ذریعے یکجہتی...
بیجنگ : بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں سیاسی شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور کاروباری نمائندے شامل تھے۔ جمعرات کے روز اجلاس کے افتتاح سے قبل توانائی کی منتقلی، تجارت کے نئے محرکات اور عالمی سپلائی چین کے موضوعات پر متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں ۔ مہمانوں نے “ایشیائی توانائی منتقلی تعاون”، “عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات اور درپیش چیلنجز”، “ممالک کے مابین روابط کی مضبوطی، اور تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ” کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اہم پہلووں پر روشنی ڈالی۔ ذیلی فورم میں عالمی معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی،...
واشنگٹن (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ یہ پابندیاں ان کمپنیوں کے خلاف تجارتی تعلقات کو محدود کرنے کے لیے عائد کی گئی ہیں جن پر امریکی حکام کے مطابق قومی سلامتی کے خدشات ہیں۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی یا حساس ٹیکنالوجیز کی منتقلی کو روکنا ہے جو ممکنہ طور پر امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ یہ پابندیاں امریکی کمپنیوں کو ان کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے روکتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کو امریکی ٹیکنالوجیز کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔ امریکی پابندیوں کی زد میں...
9 اور 11 سالہ گھریلو ملازمہ بہنوں کے ساتھ مالک مکان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ کوٹری کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو کم عمر بہنوں کی عصمت دری کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارد کی گئی۔ خورشید کالونی سائٹ ایریا نوحانی چوک کے قریب 11 سالہ اور 9 سالہ بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ دونوں بچیوں (کم عمر بہنوں) کے ماموں ذاکر علی کی مدعیت میں تھانہ کوٹری میں سلطان پٹھان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میری بھانجیاں ملزم کے گھر کام کاج کرتی ہیں، جہاں ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک...
سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے پر غور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم مین خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری لانے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایس سی کے تحت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس بار بھی مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کے باعث بھارت سب پر بازی لے گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2024 میں 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارتی شہر ہیں جہاں فضائی معیار نہایت پست ہے۔ سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2024ء میں دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں افریقی ملک چاڈ پہلے اور بنگلادیش دوسرے نمبر پر ہے جس کے بعد پاکستان پھر کانگو اور پھر بھارت کا نمبر آتا ہے۔ آلودہ ترین دارالحکومتوں میں بھارت کا نئی دہلی سرِ فہرست ہے پھر چاڈ، بنگلا دیش، کانگو اور پاکستان کے دارالحکومتوں کا نمبر ہے۔ صرف 7 ممالک آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، بہاماس،...
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن یعنی این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ سروس ابتدائی طور پر دو بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:این ایل سی کی قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل سروس کے اجرا کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ پر تقریب کا منعقد کی گئی جس میں این ایل سی کے سینیئر حکام، شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس ضمن میں مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے، فی الحال بحری جہاز 11 سو 20 فٹ مساوی کنٹینر شپ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر نئے تجارتی محصولات کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا میں ایک اور تجارتی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ وہ ایشیائی ممالک بھی مشکلات میں گِھر گئے ہیں جو ایک پیچیدہ اور مربوط عالمی سپلائی چین کا حصہ ہیں۔ چین کی امریکی محصولات کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں نہ کم نہ زیادہ، ٹرمپ کا ’برابر کا جواب‘ دینے کا فیصلہ ویتنام، تائیوان اور تھائی لینڈ امریکہ کے ساتھ برآمدات اور جی ڈی پی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے امریکی محصولات میں اضافے کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنا کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بینکاری’ کان کنی’ ریلویز اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔توقع ہے کہ پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کے ETIHADریل کے درمیان اہم معاہدے سے ریلوے نیٹ ورک میں بہتری آئے گی۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی شراکت داری سے تجارت ‘ سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ ملے گا۔ اشتہار...
پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 11 مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ دونوں ممالک کے تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے، مواصلات ، تجارت، معدنیات، سیاحت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف وسطی ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو جو وسعت دے رہے ہیں، وہ قابل ستائش بات ہے، اس کے ساتھ ساتھ روس اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بھی کشادہ کر رہے ہیں وہ بھی ملکی مفاد میں انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ نئے عالمی منظر نامے کے تناظر میں وزیراعظم...
اسلام آباد: صدرزرداری بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکاء سے خطا ب کررہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہو سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری کی ضرورت ہے ۔ایوان صدر کے پریسونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہو سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، موجودہ چیرمین ملک کے طور پر اپنے تمام امور کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کو زیادہ متحد، زیادہ کوآپریٹو، زیادہ متحرک اور زیادہ فعال معیاری ترقی کے نئے مرحلے میں لے جا رہا ہے۔جمعہ کے روزترجمان نے کہا کہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ادارے کی کونسل میٹنگ، بارڈر محکمے کے سربراہان کی کانفرنس، مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ، جس سے رکن ممالک کے درمیان سلامتی کے تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ ان...
ازبکستان، چین، افغانستان، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں اور بچوں کا ایک گروہ امریکا سے کوسٹاریکا پہنچ گیا ہے۔ یہ غیر ملکی تارکین وطن کا پہلا گروپ ہے جسے کوسٹاریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حراستی مراکز میں رکھنے کی رضامندی ظاہر کی تھی، جب تک کہ ان کی اپنے اپنے وطن واپسی کے انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے۔ خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 135 تارکین وطن میں سے نصف نابالغ ہیں۔کوسٹاریکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعے ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کے لیے ایک اسٹاپ اوور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کوسٹاریکا اور پاناما مل کر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن...
اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی وہ منزلیں طے کی ہیں جن سے پوری دنیا کے لئے یہ ثابت ہو گیا کہ اقوام اپنے زور بازو سے نہ صرف وقار کو برقرار رکھتی ہیں بلکہ علمی تحقیقات اور صنعتی پیش رفت سے پوری دنیا اور انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی مشرق وسطیٰ اور ترقی پذیر دنیا میں امریکہ، یورپ اور صیہونی پروپیگنڈا مشینری دنیا کو باور کرواتی ہے کہ دھرتی کے فرعون اور عالمی استعمار امریکہ کی غلامی قبول نہ کرنیوالے ممالک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ لیکن اس حوالے اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی...
اسلام آ باد: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے آئندہ 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت وہ سرمائے کے بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھا کر ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔ اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیپٹل یوٹیلائزیشن پلان کے تحت 2034 تک مختلف ممالک کومعاونت کے وعدوں کاحجم موجودہ 24ارب ڈالرسالانہ سے بڑھاکر 36 ارب ڈالر کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق بینک کے صدر مسات سوگْو آساکاوا کا کہنا ہے کہ خطے کی بدلتی ضروریات کے مطابق یہ متحرک منصوبہ منظور کیا گیا جس کامقصد بینک کے کام کے اثرات کوتقویت...
ویب ڈیسک:جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت مختلف 7 ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں سے 4 کو کراچی میں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی مگر ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے فرانس میں 1 پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود...
(گزشتہ سے پیوستہ) یاد رہے کہ پچھلی سات دہائیوں کے دوران، پاکستان اورانڈیاکے درمیان تین بڑی جنگیں ہوچکی ہیں، جن میں کشمیرکاتنازعہ اہم رہا ہے ۔ان تنازعات کی وجہ سے انڈیاکوہمیشہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی ممکنہ اتحادکے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔ انڈیا، امریکا، جاپان اور آسٹریلیاکے کواڈاتحادکاحصہ ہے،جس کامقصدچین کے اثرورسوخ کوکم کرناہے لیکن پاکستان،بنگلہ دیش،اورچین کے بڑھتے تعلقات اس اتحادکے لئے چیلنج پیداکرسکتے ہیں۔امریکاکی خواہش ہے کہ کواڈاتحادکی مشترکہ طاقت سے چین کامحاصرہ کیاجائے تاکہ اس کی معاشی برتری کو روکاجاسکے۔اسی لیے نومنتخب صدرٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی ٹیرف بڑھانے کاعندیہ دیاہے۔ امریکاکی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں چین کے اشتراک سے بننے والاسی پیک منصوبہ ناکام بنایا جائے۔اس مقصدکے لئے وہ انڈیا کے ذریعے...
یہ تو بیشتر افراد کے معلوم ہے کہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی ہیں مگر ان کے بعد دوسرا امیر ترین خاندان کونسا ہے؟بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایشیا کے امیر ترین 20 خاندانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔اس فہرست کے ٹاپ 10 ناموں میں 4 بھارتی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق امبانی خاندان ایشیا کا امیر ترین خاندان ہے۔یہ خاندان مجموعی طور پر 90.5 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور ریلائنس انڈسٹریز ان کی دولت میں اضافے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ایشیا کا دوسرا امیر ترین خاندان تھائی لینڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ Chearavanont خاندان مجموعی طور پر 42.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور اس کے مختلف کاروبار...
بیجنگ :چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 24 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ اس موقع پر باری باری ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر کو اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں وزرا نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے تبادلے کیے۔یہ...
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 21 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ اس موقع پر باری باری ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر کو اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں وزرا نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے...
نقل و حمل اور ٹرانزٹ کے ماہر حسن کریم نیا نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں بالخصوص شہید رجائی بندرگاہ اور امیر آباد بندرگاہ باہمی تجارت کو فروغ دینے، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان نقل و حمل اور ٹرانزٹ کی سہولت کے لیے ایک قابل اعتماد تجارتی راستے کے طور پر اہم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی اور علاقائی تجارت کے لئے بہترین جغرافیائی محل وقوع کی بدولت ایران اور ترکمانستان کا ٹرانزٹ ٹریڈ 20 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق دونوں ممالک کے پاس دوطرفہ ٹرانزٹ تعاون بڑھانے کا امکان موجود ہے جو خطے میں اقتصادی تعلقات اور تجارتی عمل کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ 1991 میں سوویت یونین کے انہدام کے بعد...
بیجنگ : ہاربن میں جاری 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران ہاربن میں ایک منفرد ثقافتی تبادلہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ایتھلیٹس، عملے کے ارکان اور میڈیا نمائندگان نے چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں برفانی موسم میں جشن بہار کا تہوار منایا ۔ چینی قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے کے 15 ویں دن لالٹین فیسٹیول کے موقع پر سی ایم جی کے اسٹوڈیو کے باہر برفیلے میدان میں 20 سے زائد افراد پر مشتمل لوک رقاصوں کی ٹیم نے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کے لیے جوش و خروش سے یانگ گےنامی رقص پیش کیا۔ غیر ملکی...
کراچی ائیرپورٹ —فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مختلف وجوہات پر 47 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزے پر جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں سمیت 16 ممالک کے 47 افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا گیا ہے، جن میں 3 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ جانے والی طالبہ سمیت 2 نوجوان طلبہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتارسعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا...
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کے چار روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں ۔ زرائع کے مطابق صدر ایردوان دعوت پر 10تا13 فروری 2025 کو ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں مذکورہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور ٹھوس منصوبوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ترکیہ کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ملائیشیا کے دورے کے بعد، صدر ایردوان انڈونیشیا اور پاکستان میں اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔صدر جن ممالک کا دورہ کریں گے ان کے...
کراچی (نیوزڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ممالک سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے جن میں سے 17 پاکستانیوں کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا ۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرکے 1، امارات میں منشیات کیسز میں 2، پاسپورٹ گمشدگی میں 2، جیل سے 3 افراد کو...
اسلام ٹائمز: شرکاء نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر عباس بلوچ جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ایران کے سفیر رضا امیری...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی محصور اور اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کی گئی پٹی غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔وائٹ ہاؤس میں صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے مالک ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضہ کرکے ہم اسے مستحکم کریں گے اور یہاں ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں طویل مدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھ رہا ہوں، ہم غزہ پر قبضہ کرکے اسے ترقی یافتہ بنائیں گے، جس سے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں ملنے کے ساتھ دوسرے شہریوں کو...
کراچی(کامرس رپورٹر)ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے سابق صدر مجید عزیز نے تمام54 رکن اسلامک ممالک کے لیے ابتدائی طور پر تاجروں کے لیے ایک مشترکہ او آئی سی ویزہ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا 5 سال، برطانیہ 10سال اور یورپی یونین 5 سال کے لیے ویزہ جاری کرتا ہے مگر کوئی بھی اوآئی سی ملک طویل مدت کے ویزے کی پیشکش نہیں کرتا۔پاکستانی تاجروں کو اگرچہ غیر اسلامی ممالک خطرہ نہیں سمجھتے لیکن اسلامی ممالک میں ایسا برتاؤ کا سامنا کرتے ہیں جیسے وہ خطرہ ہوں۔ان خیالات انہوں نے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام ’’بزنس ٹورازم ایز اے ٹول فار پرفارمنگ سسٹین ایبل ٹورازم‘‘ کے موضوع پر اپنے کلیدی...
ٹوکیو/بیجنگ /سڈنی /واشنگٹن ( خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکسوں کی بھرمار سے ایشیائی اوریورپی ممالک کی اسٹاک مارکٹس پر بھی پڑ رہے ہیں۔ایشائی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہیں جب کہ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی کے اطلاق کے پہلے روز امریکا میں بھی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے۔میسکیو کی صدر کلاڈیا شینبام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر نے ان کے ملک کے لیےمحصولات میں 25 فیصد اضافے کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں امریکا کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی جب کہ سنگاپور...
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی اپنے پچھلے دور کی طرح ایک بار پھر دنیا میں ’’ٹیکس وار‘‘ چھیڑ دی جس کے اثرات ایشیائی ممالک کی اسٹاک مارکٹس پر بھی پڑ رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف میں اضافے کے ردعمل میں کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کردیے۔ چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں امریکا کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ میکسیکو بھی سخت ردعمل دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس تمام تر تجارتی جنگ کے اثرات ایشیائی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دیکھے جا رہے ہیں جہاں شدید مندی کا رجحان ہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی جب کہ سنگاپور کی...
ایئرسیال اور ویز ایئر کا پاکستان اور امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان کی ایئرسیال اور ہنگری کی ویزایئر دونوں ممالک کے درمیان پروازیں چلائیں گی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمعے کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کی نشان دہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال جلد ملک کے تین شہروں سے ابو ظبی کے لیے اپنے آپریشنز...
سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیرون ملک تشہیر کا نیا ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیرون ملک تشہیر کے بارے میں کئی اعداد و شمار ایک نئی بلندی پر پہنچ چکے ہیں ، اور سی ایم جی نے 82 زبانوں کے بیرونی مواصلاتی پلیٹ فارم کے ذریعے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو دنیا میں نشر اور رپورٹ کیا ہے ، جس میں 2024 کے مقابلے میں 14 نئی زبانیں شامل ہیں۔ سی ایم جی کے تحت سی جی ٹی این نیٹ ورک کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات کو دنیا بھر میں 1.738 ارب بار دیکھا جا چکا ہے۔ سی ایم جی نے اسپرنگ...
اسلام ٹائمز: یہ معاہدے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) اور خراسان (مشہد) چیمبر آف کامرس، انڈسٹری، مائنز اینڈ ایگریکلچر (MCCIMA) سمیت متعدد اہم اداروں کے درمیان ہوئے ہیں۔ معاہدوں میں دونوں ممالک کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس، آئی ٹی ٹیکنالوجی، بینکنگ اور انشورنس کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقتصادی تعاون اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت سندھ حکومت اور ایران کے صوبہ خراساں رضوی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ اس اہم تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایرانی وفد کی سربراہی ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کی۔ وزیراعلیٰ...
ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کے نئے باب کا آغاز ہیں اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقتصادی تعاون اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت سندھ حکومت اور ایران کے صوبہ خراساں رضوی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ اس اہم تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایرانی وفد کی سربراہی ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ان معاہدوں کا مقصد...
بیجنگ:جشن بہار چین میں سب سے قدیم اور سب سے اہم روایتی تہوار ہے۔ 2023 کے آخر میں ، جشن بہار کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ 2024 کے آخر میں ، جشن بہار یونیسکو کی انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل ہو چکا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی نیا سال اور چینی ثقافت کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں بہت سے قومی اور بین الاقوامی اداروں نے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائشوں، پرفارمنسز اور تجرباتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے اور دنیا بھر کے لوگوں نے مل کر چینی نئے سال کی خوشگوار اور پرامن ضیافت...
کسی نے کہا تھا کہ’’علم جب اتنا مغرور ہو جائے کہ رو نہ سکے،جب اتنا سنگین ہو جائے کہ مسکرا نہ سکے اور اتنا خود غرض ہوجائے کہ کسی کی مجبوری کا ادراک نہ کر سکے ۔تب وہ جہل سے زیادہ خطر ناک ہوجاتا ہے‘‘۔ یہ ایک آئینہ ہے جو اس اظہاریئے میں دکھایا جارہا ہے ۔ہر سال 24 جنوری کو عالمی سطح پر خواندگی کا دن منایا جاتا ہے ،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد د نیا کے تمام بچوں کے لئے مساوی اور معیاری تعلیم کے حصول کی طرف دنیا کے تمام ممالک کی توجہ مبذول کرائی جائے ۔پاکستان میں تعلیم کا عالمی دن پہلی بار 24 جنوری2019 ء کومنایا گیا ۔ ملک میں خواندگی سے متعلق...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے اپنے سفر کے دوران سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پی این ایس یمامہ کے جدہ بندرگاہ پر پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندوں نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران پاک بحریہ اور...

حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
عمان: اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقف کو "ٹھوس اور غیر متزلزل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردن کی ترجیح یہ ہے کہ فلسطینی اپنی ہی سرزمین پر رہیں۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تجویز کے ردعمل میں آیا ہے، جس میں ٹرمپ نے اردن اور مصر سے کہا تھا کہ وہ غزہ سے مزید فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ ٹرمپ نے اس تجویز کو عارضی یا مستقل منتقلی کے طور پر پیش کیا اور غزہ کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے عرب ممالک سے...

جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں
جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں
فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ علی امین...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کا کہنا تھا کہ جغرافیائی طور پر پاکستان و ایران کو عالم اسلام کے دو اہم ممالک کی حیثیت سے جنوبی اور مغربی ایشیاء میں نازک صورتحال کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف، جنرل "محمد باقری" نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری و سیکورٹی عمل میں تعاون کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک اکثر مسائل میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ یہ ہم آہنگی علاقائی و عالمی سطح پر مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج شام اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ جنرل محمد...
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں زمین مالک کو فائدہ دے دیا، سی کیٹگری زمین کو اے کیٹگری قرار دے کر کروڑوں روپے ادا کر دیئے ، اعلیٰ حکام نے انکوائری کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 مارچ 2017 کو مختلف گیس فیلڈز سے گیس خرید کرنے کے لئے سندھ یونیورسٹی سے پاک لینڈ تک 125 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی، زمین کی خریداری کے لئے 23 کروڑ روپے کا چالان جاری کیا گیا، جبکہ 8 دسمبر 2020 کو ایس ایس جی سی ایل کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نے نشاندہی کی کہ زمین سی کیٹگری کی ہے اور...
اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
چین سے پھیلنے والا ایچ ایم پی وی (ہیومن میٹا نیو موویروس) وائرس اب دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا ہے، جس میں ہندوستان، ملیشیا، قزاقستان، برطانیہ، امریکہ، یونان اور سنگاپور شامل ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس وائرس کا زیادہ تر شکار بچے بن رہے ہیں، جس پر ماہرین طب نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی عام طور پر زیادہ خطرناک نہیں ہوتا اور اس سے سنگین بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم اس کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے، خاص طور پر کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لیے۔ رپورٹس کے مطابق اس وائرس کے متاثرین میں زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے...
نکول پاشینیان کیساتھ اپنی ایک ملاقات میں ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تہران صنعت، زراعت، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں آرمینیاء کو اپنے سائنسی و تیکنیکی تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر "علی اکبر احمدیان" نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور مدد سے حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہمارے سیاسی و سلامتی کے مسائل کو گھمبیر بنا دیتی ہے۔ علی اکبر احمدیان نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے "ایروان" میں آرمینیاء کے وزیراعظم "نکول پاشینیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر...