Islam Times:
2025-04-15@06:39:39 GMT

اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کی خصوصی تقریب

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: شرکاء نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر عباس بلوچ

جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری اور علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔ تقریب میں امام خمینی کی شخصیت اور ان کے نظریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں مقررین نے ان کی قیادت، اسلامی انقلاب میں ان کے کردار اور امت مسلمہ کے لیے ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔ مقررین نے جمہوری اسلامی ایران کی ترقی، استحکام اور اسلامی اقدار کے فروغ میں اس انقلاب کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ شرکاء نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید اور دونوں کیا گیا

پڑھیں:

سید ناصر عباس شیرازی کا امریکی دھمکیوں پر خصوصی انٹرویو

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرے، مگر یہ امریکا کیلئے ممکن نہیں، امریکا کے تمام بحری بیٹرے اور اڈے ایران کے نشانے پر ہیں، یہ جنگ شروع ہوئی تو ختم ایران ہی کرے گا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ ان کا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے ایران امریکا مذاکرات اور امریکہ کی حالیہ دھمکیوں پر ان کا ایک اہم انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئےپاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس قائم
  • ماسکو میں یومِ پاکستان کی پر وقار تقریب
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے 86پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں
  • سید ناصر عباس شیرازی کا امریکی دھمکیوں پر خصوصی انٹرویو
  • چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
  • وزیراعظم کا بیلا روس دورہ، معاہدوں سے عملی اقدامات تک
  • غزہ کا المیہ، امیر جماعت اسلامی نے ایران سمیت مسلم حکمران کو خط لکھ دیا
  • سید کاشف علی کا امریکا ایران کے مذاکرات پر خصوصی انٹرویو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی