ایشیا کے 10 امیر ترین خاندان کون کون سے ہیں؟فہرست سامنےآ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
یہ تو بیشتر افراد کے معلوم ہے کہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی ہیں مگر ان کے بعد دوسرا امیر ترین خاندان کونسا ہے؟بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایشیا کے امیر ترین 20 خاندانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔اس فہرست کے ٹاپ 10 ناموں میں 4 بھارتی شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق امبانی خاندان ایشیا کا امیر ترین خاندان ہے۔یہ خاندان مجموعی طور پر 90.
Chearavanont خاندان مجموعی طور پر 42.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور اس کے مختلف کاروبار ایشیا بھر میں موجود ہیں۔انڈونیشیا کے Hartono خاندان کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔یہ خاندان مجموعی طور پر 42.2 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔بھارت کا Mistry خاندان 37.5 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کا چوتھا امیر ترین خاندان قرار پایا۔
اس خاندان کی دولت کا بیشتر حصہ ٹاٹا سنز کے شیئرز کا نتیجہ ہے۔ہانگ کانگ کے Kwok خاندان کو 5 واں امیر ترین ایشیائی خاندان قرار دیا گیا۔یہ خاندان 35.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں چھایا ہوا ہے۔تائیوان کا Tsai خاندان 30.9 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔
بھارت کے جندال خاندان کے حصے میں 7 واں نمبر آیا ۔یہ خاندان 28.1 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔تھائی لینڈ کا Yoovidhya خاندان 25.7 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔
اس کے حصے میں فہرست میں 8 واں نمبر آیا۔بھارت کا برلا خاندان 23 ارب ڈالرز کے ساتھ 9 واں جبکہ جنوبی کوریا کا لی خاندان 22.7 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کا 10 واں امیر ترین خاندان قرار پایا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ارب ڈالرز کے ساتھ یہ خاندان ایشیا کا
پڑھیں:
پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، 180 ممالک کی فہرست میں 135ویں نمبر پر آ گیا: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI) 180 ممالک میں دو درجے کمی کے بعد پاکستان 135 ویں نمبر پر آ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء (سی پی آئی) جاری کردی۔اس فہرست میں 180 ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے جو کہ گزشتہ برس 133 واں نمبر تھا۔اس طرح موجودہ فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا جب کہ گزشتہ برس 48 واں ملک تھا۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بھی پاکستان کا اسکور 100 میں سے 27 ہے جو کہ گزشتہ برس 25 تھا۔ڈنمارک وہ ملک ہے جہاں دنیا بھر میں سب سے کم کرپشن ہے اس کے بعد فن لینڈ اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے۔سب سے زیادہ کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینرویلا سرفہرست ہیں۔پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اْن میں ایران، عراق اور روس شامل ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی تنزلی ہوئی ہے۔دوسری جانب اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا اسکور 20 سے کم ہوکر 18 ہوگیا۔