2025-04-17@02:10:01 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«ارب ڈالرز کے ساتھ»:
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغانستان میں سوویت اور نیٹو افواج کی جانب سے چھوڑے گئے ہتھیار اب بھی اس کے مشرقی صوبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قبائلی اضلاع میں بھی قابل رسائی ہیں کیونکہ کابل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں گولہ بارود کے غیر قانونی بہاو کو روکنے کے لئے انتہائی ناکافی ثابت ہورہی ہیں۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اسلحے کی دستیابی کو دستاویزی شکل دینے کے عنوان سے شائع ہونے والے اس مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر رسمی اسلحے کی سمگلنگ میں پرانے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ سابق افغان نیشنل ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز کو فراہم کئے جانے والے...
امریکی جریدے فوربز نے 2025 کے لیے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین فرد قرار پائے ہیں۔ ایلون مسک کی دولت میں 2024 کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا اور اس طرح وہ ایک بار پھر فوربز کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ اس سے قبل 2024 میں فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے گئے تھے۔ نئی فہرست میں ایلون مسک نے 342 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا، یہ پہلی بار ہے جب کوئی فرد اتنی زیادہ دولت کے ساتھ دنیا کا...
ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں...
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے. پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: آئی ایم ایف وفد نئے مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان آئے گا پاکستان کے ساتھ 37 ماہ...

پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مالیات کے حوالہ سے معاہدے پراتفاق ہو گیا ہے، ایگزیکٹوبورڈکی منظوری سے 1.3ارب ڈالرکی پہلی قسط ملے گی ، آئی ایم ایف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مالیات کے حوالہ سے معاہدے پراتفاق ہواہے ایگزیکٹوبورڈکی منظوری کی صورت میں پاکستان کو1.3ارب ڈالرکی پہلی قسط ملے گی ۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایاکہ پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اموراحسن اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں، 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری دی تھی جس کے تحت پاکستان کومجموعی طورپر 7 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے پہلاجائزہ حال ہی میں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کیے، جس سے ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر بیجنگ پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)نائٹ فرینک کی حالیہ ویلتھ رپورٹ 2025 کے مطابق 2019 سے 2024 کے درمیان پراپرٹی کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کے ساتھ دبئی لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ انڈیکس میں سرفہرست رہا۔شہر کے اہم رہائشی شعبے میں 2024 کی تیسری سہ ماہی تک قیمتوں میں 16.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو سال کے اختتام تک 20 فیصد تک پہنچنے کی راہ پر گامزن ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اضافے نے دبئی کو پرائم انٹرنیشنل ریزیڈنشیل انڈیکس میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں شامل کر دیا ہے، جو صرف سیئول اور منیلا سے پیچھے ہے۔مشرق وسطی میں کم از کم ایک کروڑ ڈالر مالیت...
زاہد چوہدری:میو ہسپتال میں انجکشن سیفٹریکزون کے استعمال کے دوران ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 40 لاکھ سیفٹریکزون انجکشن خریدے تاہم ان کے ساتھ پانی کی شیشی 10 ملی لیٹر کی بجائے صرف 5 ملی لیٹر کی خریدی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ جراثیم سے پاک پانی سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں خریدا گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کم مقدار میں پانی کی خریداری سے دوا ساز ادارے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ 5 ملی لیٹر پانی کی خریداری کی اجازت...
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 10 سالہ معاہدے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے اور اسی بنیاد پر عالمی بینک گروپ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026 سے شروع ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام...
ویب ڈیسک — نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن ‘پی آئی اے’ کے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی لیز کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ یہ ہوٹل پناہ کے خواہش مند افراد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور ٹرمپ حکومت نے اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم "روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ گاہ اور ہیومینیٹرین ریسپانس اینڈ ریلیف سینٹر بند "کرنےکا عمل شروع کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی نیویارک آمد کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پیر کو پاکستان پہنچا، آئی ایم ایف وفد 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی وفد نے گرین بجٹنگ کے بارے میں وفاق کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی وفد کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر...
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذر بائیجان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا اور 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہوں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور بھرپور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا مشکور ہوں، باکو کی طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنانے میں مصروف ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے، طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا جبکہ 2 ارب ڈالر سرمایہ...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سعودی عرب میں فوجی صنعتوں میں مقامیت سازی بڑھ کر 19.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2018 کے مقابلے میں لوکلائزیشن میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کی روشنی میں دفاعی صنعتوں پر مقامی اخراجات کے فیصد کو 50 فیصد تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے۔سعودی عرب دنیا کا پانچواں بڑا فوجی خرچ کرنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب کے دفاعی اخراجات کی مالیت 76 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ پچھلے سال کے آخر تک یہ تقریبا 19 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔
پورٹ لوئس: ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیقات کرنے والے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق، پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے۔ جگناتھ کے وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ یہ گرفتاری ملک میں جاری انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ سمجھی جا رہی...
یہ تو بیشتر افراد کے معلوم ہے کہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی ہیں مگر ان کے بعد دوسرا امیر ترین خاندان کونسا ہے؟بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایشیا کے امیر ترین 20 خاندانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔اس فہرست کے ٹاپ 10 ناموں میں 4 بھارتی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق امبانی خاندان ایشیا کا امیر ترین خاندان ہے۔یہ خاندان مجموعی طور پر 90.5 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور ریلائنس انڈسٹریز ان کی دولت میں اضافے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ایشیا کا دوسرا امیر ترین خاندان تھائی لینڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ Chearavanont خاندان مجموعی طور پر 42.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور اس کے مختلف کاروبار...
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مشرق وسطیٰ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 5.14 فیصد بڑھ کر 6.558 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6.237 ارب ڈالر تھا۔ بڑھتے ہوئے تجارتی فرق سے پالیسی سازوں کو تشویش ہوگی جس کی بنیادی وجہ خطے سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق چند ممالک کو برآمدات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں پٹرولیم کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں خام تیل...
آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں باکو میں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری، انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا سے ملاقاتوں کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15...
کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )ڈنمارک کا کہنا ہے کہ آرکٹک خطے کی سکیورٹی میں اضافے کے لیے وہ گرین لینڈ اور جزائر فیرو کے ساتھ شراکت میں دو ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کرے گا اس منصوبے کے تحت تین نئے آرکٹک جہازوں کے علاوہ طویل رینج کے ڈرون اور بہتر سٹیلائیٹ کی صلاحیت حاصل کی جائے گی. ڈنمارک کے وزیر دفاع ٹرولس لنڈ پولسن کا کہنا ہے کہ ہمیں اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا کہ آرکٹک اور شمالی اٹلانٹک کو شدید خطرات لاحق ہیں معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین لینڈ کی آزادی اور خارجہ امور کی وزیر ویوین موٹزفیلڈ کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کو لاحق خطرات کا منظر نامہ...
مالی سال 2024 میں امریکی اسلحے کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں حکومتی سطح پر دیگر ممالک کو فراہم کیے گئے دفاعی سازوسامان اور خدمات کی مالیت 117.9 ارب ڈالر بنتی ہے جو گزشتہ مالی سال کے 80.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 45.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے براہ راست دیگر ممالک کو فروخت کیے جانے والے دفاعی سازوسامان کی مالیت 200.8 ارب ڈالر رہی جو مالی سال 2023 کے 170.6 ارب ڈالر کے مقابلے میں 23.5 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اسلحے کی فروخت میں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کرلیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا ’دو اداروں کے ساتھ ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملنے والا یہ قرض قلیل مدتی یا ایک سال تک کے لیے ہیں، ایک بینک کے ساتھ دو طرفہ قرض اور دوسرے کے ساتھ تجارتی قرضہ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف...